کراچی (پی پی آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ پندھرواڑے کیلئے پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل سستا کیاجاسکتاہے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت283.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303.18 روپے ہے۔۔
ہب اسپاٹ نے ایشیا بحر الکاہل میں قدم بڑھا لیے، 2015ء کی چوتھی سہ ماہی میں سنگاپور میں دفتر کھولنے کے منصوبے
اریانہ ٹیلی وژن نیٹ ورک نے افغان قومی فٹ بال ٹیم کے 2018ء عالمی کپ کوالیفائنگ مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
افغان وائرلیس نے کابل میں کائی ٹیکس 2015ء انفارمیشن کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی نمائش کی گولڈ اسپانسرشپ کا اعلان کردیا
چین یونین پے چیئرمین: عالمی یونین پے کارڈ اجراء 5 ارب سے بڑھ گیا
ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے
سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ذیابیطس سے بچاوکاعالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جائے گا
کراچی (پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاوکا عالمی دن منگل14نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شو گر)کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علامات اور اس سے بچاوکے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل
کراچی (پی پی آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روف صدیقی کوسینے کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما روف صدیقی کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں این آئی سی وی ڈی منتقل کردیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ روف صدیقی کی انجیو گرافی کی جارہی ہے،بتایا گیا ہے کہ روف صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ کیفے ٹیریا میں سینے میں تکلیف ہوئی۔
اے ایس نیچرل سٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا
کراچی (پی پی آئی) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی اوراے ایس نیچرل سٹون کے تحت اے ایس نیچرل سٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل زون چھ وائٹس اور زون سا ت وائٹس کے درمیان منگل 14 نو مبر کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کا اعلان میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔ایمپائر نگ کے فرئض فہیم احمد بخاری اور عقیل عادل اور اسکو رنگ کے فرائض مستجاب عالم انجام دینگے۔
تلاش کریں
خبریں
ہب اسپاٹ نے ایشیا بحر الکاہل میں قدم بڑھا لیے، 2015ء کی چوتھی سہ ماہی میں سنگاپور میں دفتر کھولنے کے منصوبے
(June 15, 2015)
کیمبرج، میساچوسٹس، 15 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر — آج معروف اِن باؤنڈ مارکیٹنگ اور فروخت سافٹویئر ادارے ہب اسپاٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2015ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران سنگاپور میں ایک دفتر کھولے گا۔ سنگاپور دفتر ہب اسپاٹ کی ایشیا بحر الکاہل میں نمو کو مدد دے گا اور خطے کے کاروباری اداروں کو صارفین کی توجہ حاصل کرنے، شامل اور خوش کرنے کے طریقے تبدیل کرنے میں مدد دینے کی صلاحیت بڑھائے گا۔ HubSpot, Inc. logo – www.hubspot.com. لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20110817/NE53515LOGO سنگاپور دفتر ہب اسپاٹ کے سڈنی، آسٹریلیا دفتر کے بعد خطے میں دوسرا ہوگا اور ادارے کے اے پی اے سی صدر دفاتر کی حیثیت سے کام کرے گا۔ یہ عالمی سطح پر ادارے کا پانچواں دفتر ہے۔ ہب اسپاٹ کے عالمی صدر دفاتر کیمبرج، میساچوسٹس میں ہیں جن کے ساتھ یورپی صدر دفاتر ڈبلن، آئرلینڈ میں اور سیٹلائٹ دفتر پورٹس ماؤتھ، نیو ہمپشائر میں واقع ہیں۔ ہب اسپاٹ کے سی ای او او جے ڈی شیرمن نے کہا کہ “ہمارے سنگاپور دفتر کا اجراء ہب اسپاٹ کے بڑھتی ہوئی عالمی رسائی اور اِن باؤنڈ مارکیٹنگ تحریک کی بین الاقوامی کشش کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ 2014ء میں سڈنی میں پہلے علاقائی دفتر کے قیام کے بعد سے ہم نے ذاتی، ڈیٹا سے تحریک پانے والے صارفی تجربات فراہم کرنے کی خاطر اے پی اے سی میں وسط-مارکیٹ اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد دیکھی ہے۔ سنگاپور میں ہماری موجودگی ہب اسپاٹ کو اس طلب پر مزید پیش کرنے کی سہولت دے گی۔” ہب اسپاٹ کا سنگاپور دفتر سیلز، مارکیٹنگ، سروسز اور سپورٹ ٹیموں کا عملہ رکھے گا اور ایشیا بحر الکاہل بھر میں صارفین اور ایجنسی شراکت داروں کے ساتھ بڑھتےہوئے تعلقات پر توجہ رکھے گا۔ ہب اسپاٹ کے بارے میں ہب اسپاٹ ($HUBS) دنیا کی معروف اِن باؤنڈ مارکیٹنگ اور فروخت پلیٹ فارم ہے۔ 2006ء سے ہب اسپاٹ دنیا کو زیادہ اِن باؤنڈ بنانے مشن پر ہے۔ آج 90 سے زیادہ ممالک کے 15,000 سے زائد صارفین ہب اسپاٹ کے سافٹویئر، سروسز اور سپورٹ استعمال کرتے ہیں تاکہ صارفین کی توجہ مبذول کروا سکیں اور ان کو شامل اور خوش کرنے کے طریقے بدل سکیں۔ ہب اسپاٹ کےاِن باؤنڈ مارکیٹنگ سافٹویئر میں سوشل میڈیا اشاعت اور مانیٹرنگ، بلاگنگ، ایس ای او، ویب سائٹ مواد کا انتظام، ای میل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ آٹومیشن اور رپورٹنگ اور تجزیے شامل ہیں، سب ایک ہی پلیٹ فارم پر۔ ہب اسپاٹ کی اعزاز یافتہ سیلز ایپلی کیشن سائیڈ ککسیلز اور سروس ٹیموں کو رہنمائی، امکانات اور صارفین کے ساتھ زیادہ موثر گفتگو کے قابل بناتا ہے۔ مزید جانیں www.hubspot.comپر۔
اریانہ ٹیلی وژن نیٹ ورک نے افغان قومی فٹ بال ٹیم کے 2018ء عالمی کپ کوالیفائنگ مقابلوں کے دوسرے مرحلے کے لیے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
(June 15, 2015)
کابل، افغانستان، 15 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– افغانستان کے سب سے بڑے نجی ملکیتی ٹیلی وژن اور ریڈیو نیٹ ورک آریانہ ٹیلی وژن نیٹ ورک (اے ٹی این) (www.arianatelevision.com) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے 2018ء ایشیائی گروپ دوسرے مرحلے کے عالمی کپ کوالیفائنگ مرحلے کے لیے افغانستان قومی فٹ بال ٹیم کے مقابلوں کے خصوصی نشریاتی حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ افغانستان کی قومی ٹیم کے گھریلو مقابلے 11 جون 2015ء سے 29 مارچ 2016ء کے دوران مشہد ایران میں کھیلے جائیں گے اور اس میں افغان قومی ٹیم علاقے کی چار سرفہرست قومی ٹیموں کے خلاف زبردست روبرو مقابلوں میں شامل ہوگی، جن میں کمبوڈیا، جاپان، سنگاپور اور شام شامل ہیں۔ اے ٹی این ہر مقابلہ مندرجہ ذیل تاریخوں پر نشر کرے گا: 11 جون افغانستان بمقابلہ شام 8 ستمبر افغانستان بمقابلہ جاپان 12 نومبر افغانستان بمقابلہ کمبوڈیا 29 مارچ 2016ء افغانستان بمقابلہ سنگاپور 11 جون کو پہلے مقابلے میں افغانستان باحوصلہ ٹیم تجربہ کار شام کے مقابل ہوئی۔ افغانستان میں اندازاً 20 ملین سے زیادہ ناظرین نے افغانستان کی قومی ٹیم کو افتتاحی مقابلے میں 6-0 سے شکست کھاتے دیکھا۔ “ہم ملک بھر کے عوام کے ساتھ افغان قومی فٹ بال ٹیم کے دوسرے مرحلے کے 2018ء عالمی کپ ایشیائی گروپ کوالیفائنگ مقابلے پیش کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔” جناب احسان بیات، بانی اے ٹی این اور چیئرمین بیات گروپ نے کہا۔ “اے ٹی این زبردست بین الاقوامی کھیلوں کا مواد فراہم کرنے میں افغانستان ٹیلی وژن رہنما بننے پر فخر محسوس کرتا ہے، اور فیفا کے 2014ء عالمی کپ، انگلش پریمیئر لیگ فٹ بال، اور ایشیائی کھیلوں جیسے دلچسپ مقابلوں کو پیش کرنے کی روایت میں ان مقابلوں کو شامل کرنے پر خوش ہے۔ ہم ایک مرتبہ پھر فخر محسوس کرتے ہیں کہ جب افغان باشندے کھیلوں کے بہترین مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اے ٹی این دیکھتے ہیں۔” اے ٹی این کے بارے میں 2005ء میں اے ٹی این کے بانی اور بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے جاری کردہ اریانہ ٹیلی وژن (اے ٹی این) اور ریڈیو اریانہ 93.5 افغانستان میں سب سے بڑے نجی ابلاغی ادارے ہیں، جو 34 میں سے 33 صوبوں کا احاطہ کررہے ہیں اور 20,000,000 افغانوں تک رسائی رکھ رہے ہیں۔ معلومات، مواد اور تفریح پر توجہ کے جو افغانستان کی روایات اور ثقافت کو دوبارہ روشن کرتے ہیں، اے ٹی این کے پروگرام تعلیم، صحت، بچوں کے پروگراموں، خواتین اور عالمی مساغل پر خاص زور رکھتے ہیں، اور ہم اپنے ناظرین و سامعین کے لیے درست اور کھری خبریں نشر کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ اے ٹی این افغان عوام کو “ایک بہتر کل کا دروازہ” پیش کرتی ہے، ریڈیو اور ٹیلی وژن ناظرین و سامعین کو بہترین بین الاقوامی فنون و ثقافت اور افغان لکھاریوں، پیش کاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں کو بہتر مواقع پیش کرکے۔ اپنے ملحقہ اداروں – افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی – اور بیات فیملی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہم ملک بھر میں 4,000 افغانوں کو ملازمت اور تربیت دیتے ہیں اور افغانوں کی تعمیر اور
افغان وائرلیس نے کابل میں کائی ٹیکس 2015ء انفارمیشن کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی نمائش کی گولڈ اسپانسرشپ کا اعلان کردیا
(June 12, 2015)
– 13 سے 16 جون تک ہونے والی نمائش دنیا کے 150 بہترین انفارمیشن کمیونی کیشنز اداروں کو کابل کے افغانستان ایکسپو سینٹر لائے گی کابل، افغانستان، 12 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– افغانستان کے پہلے موبائل کمیونی کیشنز ادارے اور ملک میں موبائل کمیونی کیشنز مارکیٹ کے بانی اور صارفین اور کاروباری اداروں کو وائس، ڈیٹا اور موبائل بینکنگ خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے افغان وائرلیس ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارہ افغانستان کی سب سے بڑی انفارمیشن و کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) نمائش کائی ٹیکس 2015ء کا گولڈ اسپانسر ہے۔ کائی ٹیکس 2015ء 13 سے 16 جون تک افغانستان ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ کائی ٹیکس 2015ء کی شریک اسپانسر وزارت مواصلات و آئی ٹی ہے۔ کائی ٹیکس 2015ء 150 سے زیادہ آئی سی ٹی اداروں کو یکجا کرتا ہے اور آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات میں جدید پیشرفت اور ابھرتے ہوئے رحجانات پیش کرے گا۔ اے ڈبلیو سی سی، کائی ٹیکس 2015ء کے گولڈ اسپانسر کی حیثیت سے نمائش میں اپنی اہم موجودگی کو ادارے کی اگلی نسل کی وائرلیس کمیونی کیشنز خدمات کے نئے مجموعے کی رونمائی کے لیے استعمال کرے گا، جن میں شامل ہیں: اے ڈبلیو سی سی مائی منی موبائل ایپ اور مائی منی ٹرمینل، ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح اے ڈبلیو سی سی صارفین اے ڈبلیو سی سی کی مائی منی سروس استعمال کرکے ٹرانزیکشن مکمل کرسکتے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی ایچ ڈی وائس انفارمیشن وڈیو پریزنٹیشن۔ اے ڈبلیو سی سی موبائل اکاؤنٹ مینجمنٹ سلوشنز اے ڈبلیو سی سی کی انٹرایکٹو وائس ڈائیلاگ سروس (آئی وی آر)، اے ڈبلیو سی سی کی سیلف کیئر ویب پورٹل اور نئی افغان وائرلیس اکاؤنٹ مینجمنٹ ایپ استعمال کررہے ہیں۔ اے ڈبلیو سی سی 3.75 جی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز۔ اے ڈبلیو سی سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب امین رامن نے کہا کہ “کائی ٹیکس 2015ء عالمی معیار کی ان مصنوعات اور خدمات کو ظاہر کرنے کا شاندار موقع ہے جو اے ڈبلیو سی سی اپنے صارفین کو فراہم کرتا ہے۔ ہم اپنے مسابق اداروں، تزویراتی شراکت داروں اور صارفین پر یہ ظاہر کرکے خوش ہیں کہ کیوں اے ڈبلیو سی سی افغانستان کا سب سے جدید – اور کامیاب ترین – وائر لیس کمیونی کیشنز ادارہ ہے۔” افغان وائرلیس کے بارے میں: افغان وائرلیس کمیونی کیشن کمپنی (اے ڈبلیو سی سی) (www.afghan-wireless.com) افغانستان کا پہلا وائرلیس کمیونی کیشنز ادارہ اور افغانستان کی وائرلیس کمیونی کیشن مارکیٹ کا بانی ہے۔ 2002ء میں بیات گروپ (www.bayat-group.com) کے چیئرمین جناب احسان بیات کی جانب سے شروع کردہ اے ڈبلیو سی سی چار ملین سے زیادہ کاروباری اور عام صارفین کو 2.5 جی، 3 جی اور تیز رفتار 3.75 جی وائس، ڈیٹا، انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے، جو افغانستان کے تمام چونتیس صوبوں میں رہتے ہیں۔ ادارہ 125 ممالک میں 425 وائرلیس کیریئر نیٹ ورکس کے ساتھ عالمی شراکت داریاں رکھتا ہے۔ افغانستان کی اقتصادی ترقی میں رہنما اے ڈبلیو سی سی کی اپنے براہ راست آپریشنز کے ذریعے 6,000 سے
چین یونین پے چیئرمین: عالمی یونین پے کارڈ اجراء 5 ارب سے بڑھ گیا
(June 12, 2015)
شنگھائی، چین، 11 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — دنیا بھر میں جاری کیے گئے یونین پے کارڈز کی مجموعی تعداد 5 ارب سے تجاوز کرچکی ہے اور 10 جون کو میلانو میں 2015ء شنگھائی شہر مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین یونین پے کے چیئرمین گی ہوایونگ نے کہا کہ یونین پے چین کے باسیوں کا ترجیحی ادائیگی برانڈ بن چکا ہے۔ گی نے کہا کہ محفوظ، باسہولت، ترجیحی اور جدید ادائیگی خدمات زندگی کو زیادہ آسان بنانے، خرچ پر اکسانے، تجارت کو سہولت دینے اور اسمارٹ شہروں کی تعمیر میں دنیا کو جوڑنے کے قابل ہیں، اور یونین پے اس رحجان میں ترقی کے لیے مواقع کا خواہاں ہے۔ یونین پے میلان ایکسپو میں چینی پویلین کے لیے باضابطہ ادائیگی خدمت فراہم کنندہ ہے، اور میلان میں شنگھائی شہر مہم کا شراکت دار بھی۔ دنیا کی سب سے بڑے کارڈ یافتگان بنیاد کو ادائیگی خدمات فراہم کرتے ہوئے یونین پے اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے شنگھائی سمیت بڑے شہروں کے ساتھ کام کررہا ہے۔ ادائیگی نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم بنا چکا ہے جہاں رہائشی باآسانی یوٹیلٹی اور کریڈٹ کارڈ کے بل ادا کرسکتے ہیں۔ یہ چھوٹی-ٹکٹ ٹرانزیکشن کے لیے کانٹیکٹ لیس یونین پے کوئیک پاس سروس کو بھی ترویج دے چکی ہے، جس کے ذریعے ادائیگی محض چھونے کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ادائیگی مارکیٹ کے رحجانات کے مطابق رہنے کے لیے یونین پے ایک آن لائن ادائیگی پلیٹ فارم تخلیق کرچکا ہے اور موبائل ادائیگی میں بہتر کوششیں کی ہیں۔ اس کے آن لائن اور موبائل ادائیگی صارفین اب تک 200 ملین سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ سمندر پار مارکیٹوں میں جدید یونین پے مصنوعات اور خدمات تیزی سے استعمال کی جارہی ہیں، جس میں چین سے باہر 10 ملین آن لائن تاجر ہیں جو اس وقت یونین پے کارڈز سے ادائیگی وصول کرتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر یونین پے چپ کارڈز کے اجراء کے ساتھ کوئیک پاس جیسی جدید ایپلی کیشنز بھی بہتر بنائی جارہی ہیں۔ “سالوں تک جستجو اور موجودہ مارکیٹ ماحول اور رحجانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یونین پے ایسا تزویراتی مقام حاصل کرچکا ہے جواس کی ترقی کے لیے موزوں ہے۔ اور یہ مقام ایک آزاد اور جامع خدمات پلیٹ فارم ہے جو عالمی اثرورسوخ رکھتا ہے،” انہوں نے کہا۔ “اس ہدف کو حقیقت بنانے کے لیے بین الاقوامیت ضروری ہے۔ 13 سال کی تیز ترقی کے بعد یونین پے عالمی ٹرانزیکشن حجم کے اعتبار سے نمبر 2 اور قبولیت لحاظ سے نمبر 3 پر موجود ادائیگی نیٹ ورک ہے۔ اس نے ہماری عالمی ترقی کے لیے بنیاد ڈالی اور ہم یونین پے کو ایک عالمی نیٹ ورک اور بین الاقوامی برانڈ بنانے کے لیے عالمی سطح پر جانے کی اس حکمت عملی سے چمٹے رہیں گے۔” یونین پے انٹرنیشنل نے اسی روز کارتاسی کے ساتھ شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے جو اٹلی میں سب سے بڑا حاصل کنندہ ہے، جس کے مطابق رواں سال جولائی کے اختتام تک کارتاسی کے تحت 15,000 تاجر یونین پے قبول کرنا شروع کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے:
ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے
(June 12, 2015)
سنگاپور، 12 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– ٹیسیس ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے سلم ڈوئیٹ اتحاد میں شمولیت کے ساتھ سنگاپور کی دوسری سب سے بڑی انفو-کمیونی کیشنز کمپنی اسٹار ہب 15 جون 2015ء سے سنگاپور کا دورہ کرنے والوں کو ٹیسیس کے سافٹ سم اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ پلیٹ فارم سلم ڈوئیٹ (ر) کے ذریعے اپنی موبائل پری-پیڈ سروسز فراہم کرنا شروع کرے گا۔ جنوب مشرقی ایشیا میں ایک کلیدی کاروباری، مالیاتی و نقل و حمل کے مرکز کی حیثیت سے سنگاپور ماہانہ دنیا بھر سے 1.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ سیاحتی ٹیلی کام مارکیٹ میں ایک مستحکم بنیاد کی تعمیر کے لیے بڑے موبائل آپریٹرز کا اعتماد حاصل کرچکا ہے۔ ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، برطانیہ، امریکہ،تائیوان وار تھائی لینڈ کےبعد سنگاپور سلم ڈوئیٹ کی کوریج میں تازہ اضافہ ہے۔ اسٹار ہب کے نائب صدر برائے موبائل پری-پیڈ بزنس تیان یونگ پنگ کہتے ہیں کہ “ہم ٹیسیس کے ساتھ اتحاد کے ذریعے بین الاقوامی موبائل پری-پیڈ تقسیم مارکیٹ پر اپنے دھاوے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ دنیا میں وہ جہاں بھی ہوں، سلم ڈوئیٹ صارفین ایک ورچوئیل اسٹار ہب پری-پیڈ پیکیج اپنے فون پر قبل از وقت آرڈر کرسکتے ہیں اور اسٹار ہب کے قومی سطح پر پھیلے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے لیے آمد کے ساتھ ہی سروس باآسانی متحرک کرسکتے ہیں۔ یہ نئی، بے مثال سہولت سفر کرنے والوں کے لیے مجموعی سفری تجربے کو بہتر بنائے گی، جنہیں ڈیجیٹل عہد میں اپنے کام اور تفریح دونوں کے لیے فون کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔” ٹیسیس کے چیئرمین جیسن ہو کہتے ہیں کہ “سنگاپور میں اسٹار ہب کے ساتھ ہماری شراکت داری موبائل معاشرے میں سافٹ سم سروس پیش کرنے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ سلم ڈوئیٹ سافٹ وسم کی تقسیم ان مقامات پر رائج حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتی ہے، جہاں ہم خدمات پیش کرتے ہیں۔ ہم بغیر سرحدوں کے ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرنے کے لیے سلم ڈوئیٹ میں شمولیت کے لیے خطے کے تمام آپریٹرزکا خیرمقدم کرتے ہیں!” آغاز کے لیے صارفین کو www.slimduet.net/en/#shopپر سلم ڈوئیٹ سم اسٹکر خریدنا ہوگا، اس اسٹکر کو موجودہ سم کے ساتھ جوڑیں اور سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے موبائل آپریٹرز کے پیش کردہ پری-پیڈ پیکیجز خریدیں۔ سلم ڈوئیٹ سم ان ممالک میں مستقبل کے سفروں میں بھی دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے جہاں سلم ڈوئیٹ کی کوریج موجود ہے۔ سنگاپور کے لیے اسٹار ہب کا 14 امریکی ڈالر کا پری-پیڈ پیکیج 18 سنگاپوری ڈالر کا مقامی ٹاک ٹائم، ایس ایم ایس اور ڈیٹا رکھتا ہے، جس میں پانچ دنوں کے لیے 100 جی بی کا مقامی ڈیٹا مفت اور 19 مقامات کے لیے آئی ڈی ڈی 018 کالیں مفت ہیں۔ سروس کو چانکی ہوائی اڈے پر اسٹار ہب کے منظور شدہ ڈیلروں کے پاس ایکٹیویٹ کرایا جا سکتاہے۔ صارفین اس کے بعد *123# ڈائل کرکے اپنے پری-پیڈ اکاؤنٹ کو سنبھال سکتےہیں اور اضافی وائس اور ڈیٹا پلانز خرید سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://www.slimduet.net/en روابط برائے ذرائع ابلاغ ٹیسیس لٹس لن مارکیٹنگ مینیجر دفتر:
سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا
(June 12, 2015)
اسٹراس کرچن، جرمنی، 11 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن، بایرن، جرمنی میں نئے ایم ایم سی جانچ مرکز کے آغاز کے ساتھ یورپ میں اپنی نمو کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن یورپ کے سب سے بڑے جدید ایم سی جانچ مراکز میں سے ایک چلاتا ہے۔ نئی 560 مربع میٹر پر پھیلی تجربہ گاہ ہر حجم کی مسافروں کاروں سمیت بڑی چیزوں کی جانچ کی سہولت دیتی ہے۔ یہ سی ایس اے گروپ کو مصنوعات اور حلوں کے اضافہ شدہ ارتباط یعنی کنیکٹیوٹی کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ممکن بنائے گا۔ نیا مرکز ای ایم سی کی موجودہ تجربہ گاہی گنجائش کو 17 محفوظ کمروں اور 7 بے گونج کمروں کی صورت میں 7,260 مربع میٹرز تک لے جاتا ہے، اور یہ یورپ میں سی ایس اے گروپ کی مستقل ترقی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی ایس اے گروپ یورپ کے نائب صدر رالف شونک نے کہا کہ “ہم خاص طور پر یورپ کی گاڑیاں بنانے والی صنعت کے لیے جانچ کی خدمات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ نیا مرکز کھول رہے ہیں۔ نقل و حمل ہمارے لیے ایک اہم شعبہ ہے اور یورپ کی اس مارکیٹ میں ہم مضبوط قدم رکھتے ہیں۔ اپنی اسٹراس کرچں تنصیب میں ای ایم سی جانچ خدمات کو بڑھا کر اور لے لینڈ، برطانیہ میں مارکیٹ کی معروف جانچ تجربہ گاہ کے ذریعے، جو نقل و حمل کی صنعت کے لیے حفاظتی تجربات پر توجہ رکھتی ہے، اس شعبے میں اداروں کے لیے انتہائی مستحکم تجاویز رکھتے ہیں۔ سی ایس اے گروپ بایرن گزشتہ تین سالوں میں سال بہ سال 10 فیصد سے زیادہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے اور مارکیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے موجودہ ای ایم سی مراکز میں دو شفٹوں میں کام کررہا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں سی ایس اے گروپ بایرن پہلے ہی دو نئے بے گونج مراکز کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تجربہ گاہ کھول چکا ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن کے مینیجنگ ڈائریکٹر دیتر فروئے لخ کہتے ہیں کہ “ہم نئی تنصیب میںاپنے صارفین کے لیے اضافی وسائل پیش کرنے پر بت خوش ہیں۔ ہم اپنی صنعت میں بہترین سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ تین سالوں میں اسٹراس کرچن میں اپنی تنصیبات کو بنانے اور بہتر بنانے کے لیے وسیع سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ نئی تجربہ گاہ ہمیں اپنے صارفین کو بروقت اور لاگت کے لحاظ سے موثر مقامی خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔” اسٹراس کرچن میں ای ایم سی تجربوں کے ساتھ سی ایس اے گروپ گاڑیاں بنانے والے، صنعتی پرزوں، ای-گاڑیوں، پاور ٹولز، آئی ٹی، گھریلو مصنوعات، طبی آلات اور پرزوں، ٹرمینل بلاکس اور دیگر مصنوعات کے زمروں کے لیے ماحولیاتی تجربوں اور استناد کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے جو اداروں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سی ایس اے گروپ
