کراچی (پی پی آئی) پاکستان ریلویز نے علامہ اقبال ایکسپریس کے اوقات کارفوری طورپرتبدیل کردئیے ہیں۔نئے ا وقات کار کے مطابق اب یہ ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے سہہ پہر3 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام6بجے سیالکوٹ پہنچا کرے گی۔ قبل ازیں علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے دوپہر2 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوا کرتی تھی۔
نارتھ ووڈ انوسٹرز نیو یارک پیلس ہوٹل لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کریں گے
یونین پے حصول میں جاپان کا نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بن گیا
ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں کرکٹ کے ہیرو واپش آ رہے ہيں
کالپسو نے کیپٹل مارکیٹوں کے لیے بینک-ان-اے-بکس متعارف کروا دیا
کے-سوئس گلوبل برانڈز نے ون-ڈسٹری بیوشن کو حاصل کرلیا، سپرا فٹ ویئر اور کے آر 3 ڈبلیو ڈینم کمپنی بھی شامل، نئے برانڈ صدر کا اعلان
ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو نے اپنے ڈیسک ٹاپ میں اے پی اے سی تھرڈ پارٹی سیل سائیڈ اور کریڈٹ ریٹنگز ریسرچ شامل کرلی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی میں معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری قاتلانہ حملہ میں جاں بحق
کراچی (پی پی آئی)اورنگی ٹاؤن میں گلشن عطار مسجد کے مؤذن اور معروف نعت خواں مولانا رحیم اللہ عطاری کو موٹرسائیکل پرسواردو ملزمان نے فائرنگ کر کے شہید کردیا، پی پی آئی کے مطابق ان کے چہرے پر دو گولیاں ماری گئی ہیں، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے۔جاں بحق رحیم اللہ کے اہلخانہ نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے وقت رحیم اللہ نعت خوانی کی تقریب میں جا رہے تھے، مقتول کا چھ مہینے کا بیٹا ہے اور ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔
سندھ کے دیہات میں بھی کتوں کے کاٹنے کے واقعات یکایک بڑھ گئے
شاہ پور چاکر(پی پی آئی) کراچی اور حیدر آباد و سکھر کے بعد سندھ کے دیہات سے بھی سگ گزیدگی کے واقعات کی خبریں مل رہی ہیں،شاہپورچاکر وگردونواح میں کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں کتے کے کاٹنے کے 111 کیسز سامنے آئے اور رواں ماہ نومبر کے ابتدائی بارہ ایام میں 44 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا۔رورل ہیلتھ سینٹرشاہپورچاکر نے سگ گزیدہ افراد کی بڑی تعداد لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
کراچی واٹرکارپوریشن کانادہندگان کے خلاف آج سے گرینڈ آپریشن شروع
کراچی (پی پی آئی)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے 70 ارب روپے کی وصولی کیلئے سرکاری اداروں اور متعدد دیگر نادہندگان کے خلاف منگل سے گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا، ابتدائی طور پر ان کے پانی کنکشنز منقطع کئے جائیں گے۔ نادہنگان کے خلاف کاروائی مرحلہ وار ہوگی۔پہلے مرحلے میں وفاقی و صوبائی محکموں اور بلدیاتی و شہری اداروں کے 11 ڈپارٹمنٹس سے واجبات کی مد میں چار ارب 34 کرڑ 16 لاکھ روپے وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق 11نادہندسرکاری اداروں کو 7 یوم کے اندر واجبات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ورنہ 15 نومبر 2023سے کنکشن کاٹنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ کچھ نادہند اداروں نے ادائیگی کے لیے رابطہ کیا ہے جبکہ رابطہ نہ کرنے والے سات اداروں کے پہلے مرحلے پانی کے کنکشنز کاٹے جائیں گے۔ جن میں پاکستان ریلوے، سائٹ لمیٹڈ، کے ایم سی کے ماتحت دو ہسپتال عباسی شہید اور کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز، سفاری پارک، ہل پارک اور کے ایم سی سلاٹر ہاؤس کیٹل کالونی شامل ہیں۔نادہندہاداروں میں 7 کنکشن نیوی مینٹینس کارساز پر 63 کروڑ 28 لاکھ 10 ہزار روپے، ایک کنٹوٹمنٹ بورڈ ملیر پر 46 کروڑ 35 لاکھ 20 ہزار روپے،کنٹوٹمنٹ بورڈ کورنگی کریک پر 27 کروڑ 52 لاکھ 60 ہزار روپے،پاکستان ریلوے پر 25 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار روپے،پی اے ایف فیصل بیس پر 25 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار روپے، پی اے ایف مسرور بیس پر 6 کروڑ 80 ہزار روپے، سائٹ لمیٹیڈ کراچی پر ایک ارب 24 کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار روپے،پاکستان سویڈش انسٹیٹیوٹ پر 4 کروڑ 35 لاکھ 40 ہزار روپے،گورٹمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سائٹ پر 2 کروڑ 92 لاکھ 80 ہزار روپے، 14 کنکشن عباسی شہید ہسپتال (KMC)،10 کنکشن سفاری پارک پر 34 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار روپے،11 کنکشن ہلز کے ایم سی پارکس پر 13 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار روپے، 15 کنکشن کراچی انسٹیٹیوٹ اف ہارٹ ڈیزیز پر 14کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار روپے، 16 کنکشن کارڈیک ایمرجنسی ہسپتال پر 59 لاکھ 10 ہزار روپے، 13کنکشن ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر 3کروڑ 93 لاکھ روپے، 12 کنکشن سلاٹر ہاوس کیٹل کالونی پر 6 کروڑ 1 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ مجموعی طور پر ان سرکاری نادہندگان پر چار ارب 34 کروڑ 16لاکھ ہزار روپے واجب االادا ہیں جبکہ ٹیکسٹائل زون میں ایک بھی کنکشن واجبات ادا نہیں کر رہا ہے۔CDGK اور کے ایم سی کے 68 پانی کے بلک کنکشنز میں ایک نے بھی بل جمع نہیں کرایا۔ہائی رائز اور مختلف ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تعداد جو 9 ہزار سے زائد ہے ان میں سے صرف 325 بلنگ کررہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
نارتھ ووڈ انوسٹرز نیو یارک پیلس ہوٹل لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کریں گے
(June 8, 2015)
نیو یارک، 5 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– نیو یارک میں قائم ریئل اسٹیٹ سرمایہ کاری اور انتظامی ادارے نارتھ ووڈ انوسٹرز تصدیق کرتا ہے کہ وہ نی ویارک پیلس ہوٹل کی کوریا میں قائم پرتعیش ہوٹلوۂ ے مالک اور چلانے والے ادارے لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو فروخت کے لیے معاہدہ کرچکا ہے۔ یہ مالی سودہ اس موسم گرما میں مکمل ہونا متوقع ہے بشرطیکہ تمام دستوری شرائط پوری ہوں۔ نارتھ ووڈ انوسٹرز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جان ککریل نے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ہم نیو یارک پیلس ہوٹل کو دنیا کے بہترین پرتعیش ہوٹلوں میں سے ایک کی حیثیت سے بحال کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہمیں نیو یارک پیلس میں کئی باصلاحیت ملازمین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہے جن کے بغیر یہ تبدیلی ممکن نہ تھی۔ ہمیں خوشی ہے کہ لوٹے جیسا معتبار مالک بے مثال خدمت اور عیش کی پیلس کی روایت کو برقرار رکھے گا۔” لوٹے گروپ کوریا کے بڑے اداروں کے مجموعوں میں سےای ہے جس کے 79 ملحقہ ادارے اور 2013ء میں 74 ارب ڈالرز کی سالانہ آمدنی تھی۔ لوٹے ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، لوٹے گروپ کے رکن کی حیثیت سے، کوریا کی مارکیٹ میں نمبر 1 ہیں۔ نارتھ ووڈ انوسٹرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر جوناتھن وینگ نے کہا کہ “لوٹے ایک انتہائی تجربہ کار ہوٹل چلانے والا ادارہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ اس نے اپنی مستقل عالمی توسیع کے حصے کے طور پر نیو یارک پیلس ہوٹل کو حاصل رنے کے لیے منتخب کیا۔ ہماری نظریں ادارے کو پیلس ہوٹل کی ملکیت ے ذریعے اپنی کامیابی کا سفر کرتے دیکھنے پر مرکوز ہیں۔” نیو یارک پیلس کے بارے میں دی نیو یارک پیلس، ایک پرتعیش وسط شہر کا ہوٹل جو 50 ویں اور میڈیسن کے کنارے پر واقع ہے، میں 2013ء کے خزاں میں 160 ملین ڈالرز کی تزئین نو مکمل ہوئی۔ اس بحالی نے ملکیت کے خاص کمروں اور ہوٹل کے اندر قائم ہوٹل دی ٹاورز کے کمروں کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔ اضافی بہتریوں میں نئی لابیاں، خصوصی کمرے اور ریستوراں اور شراب خانے بشمول ٹربلز ٹرسٹ، دی لابی لاؤجني، ٹیورن آن 51، ریئرٹیز اور پومے پالائے شامل ہیں۔ تقریبات کے لیے 24,000 مربع فٹ کی جگہ کے ساتھ دی پیلس تاریخی ولارڈ مینشن میں موجود نجی مقامات کا بھی حامل ہے جو 19 ویں صدی کی اشیاء کا حامل ہے اور شاندار شادیوں، تقریبات اور عشائیوں کے لیے بہترین ہے۔ 909 کمروں کے ساتھ دی پیلس بے مثال جاہ و جلال، بہترین مناظر، وسیع کمروں اور عمدہ خدمت کے لیے معروف ہیں۔ سینٹ پیٹرک کے گرجے کے سامنے اور روک فیلر سینٹر سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہوٹل کا عالمی سطح پر معروف آنگن 15 ویں صدی کے مختلف اطالوی گرجوں کی امتیازی خصوصیات رکھتا ہے اور 1882ء سے تاریخی ولارڈ مینشن کے داخلے کی حیثیت کا حامل ہے۔ نیو یارک پیلس امتیازی حیثیت رکھنے والے ولارڈ مینشن کو جدید 55 منزلہ برج کے ساتھ خوش اسلوبی سے ملاتا ہے۔ مہمان آن لائن www.newyorkpalace.com پر یا 1-800-NY-PALACE (1-800-697-2522). پر رابطہ
یونین پے حصول میں جاپان کا نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بن گیا
(June 4, 2015)
شنگھائی، چین، 3 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — جاپان میں اپنے داخلے کے 10 ویں سال کا جشن منانے والے یونین پے انٹرنیشنل کے مطابق وہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لحاظ سے جاپان میں سب سے بڑا غیر ملکی ادائیگی کارڈ برانڈ بن چکا ہے۔ 2005ء سے جب یونین پے نے جاپان میں پہلا قدم رکھا تھا، 50 فیصد مقامی اے ٹی ایمز اور 400,000 تاجر یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) کی قبولیت ممکن بنا چکے ہیں، جو سیاحوں اور روزمرہ کے تقریباً تمام عام مقامات کا احاطہ کرتے ہیں۔ جاپان میں مقیم ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کے باشندوں کی جانب سے یونین پے کارڈز کے استعمال کے حجم میں بھی گزشتہ سال کی دوسری ششماہی کے بعد زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے ابتدائی اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ کے ہر کارڈ یافتہ نے جاپان میں سفر کے دوران اپنے یونین پے کارڈ کے ذریعے ایک ٹرانزیکشن ضرور کی ہے۔ جاپان میں چینی سفارت خانے میں سفیر برائے معیشت و تجارت لیو یاجون نے کہا کہ “یونین پے کی ترقی کوچینی اداروں کی بیرون ملک جانے کی حکمت عملی اور اقتصادی ڈھانچے کی بہتری کے نمونے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یونین پے کے کاروباروں کے جاپان میں آگے بڑھتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ زیادہ سے زیادہ جاپانی یونین پے کے ذریعے چین کے بارے میں مزید جانیں۔” یونین پے انٹرنیشنل کے چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر لیری وینگ نے کہا کہ ” اس سال 4 ملین سے زیادہ چینی سیاحوں کا دورۂ جاپان متوقع ہے اور چین جاپان کے لیے سب سے زیادہ سیاح دینے والے ملک بن جائے گا۔” “اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مقامی کارڈ قبولیت ماحول اور اگلی دہائی میں کارڈ اجراء کو تیزی سے بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں تاکہ یونین پے جاپانی باشندوں کی روزمرہ زندگی کا زیادہ اہم حصہ بنا سکیں۔” انہوں نے کہا۔ نتائج مقامی یونین پے کارڈ قبولیت کوریج کی توسیع سے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں گہرے اور انفرادی دوروں کے بڑھتے ہوئے رحجان کو پورا کرنے کے لیے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں ہونے والی کوششیں بھی شامل ہی۔ کارڈ اجراء میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ 2007ء سے جب جاپان میں پہلا یونین پے کارڈ جاری ہوا تھا، یونین پے کارڈ مصنوعات کی مکمل رینج جاری کی جاچکی ہے اور درجنوں ممالک اور خطوں میں عام استعمال ہوتی ہے۔ اب جبکہ یونین پے بڑے پیمانے پر عالمی ادائیگی برانڈ کی حیثیت سے قبول کیا جارہا ہے اور کارڈ یافتگان کی ضروریات کو پورا کرنے پر نظریں جمائے ہوئے ہے، یونین پے انٹرنیشنل نےجاپان میں “یونین پے” کے تلفظ کی تبدیلی کا بھی اعلان کرتا ہے جو گزشتہ جاپانی تلفظ سے انگریزی تلفظ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ادارہ جشن کے موقع پر یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک جاپان کے 10 اہم کاروباری اضلاع میں 400 سے زائد تاجروں کے پاس یونین پے کارڈز کے استعمال پر 5 سے 10 فیصد رعایت بھی پیش کرے گا۔ مزید معلومات
ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں کرکٹ کے ہیرو واپش آ رہے ہيں
(June 4, 2015)
دبئی، متحدہ عرب امارات، 2 جون، 2015 / پی آر نیوزوائر — کرکٹ کے سابق عظیم بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے کچھ ایک نئے اور انوکھے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں مقابلے میں دوبارہ اپنے ہنر دکھانے والے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کے تین اسٹیڈیموں میں ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ ملٹی میڈیا نیوز ریلیز کو دیکھنے کے لئے کلک کریں: http://www.multivu.com/players/English/7542351-cricket-masters-champions-league/ ماسٹرز چیمپئنز لیگ، MCL، ایک فرنچائز کی شکل میں ہو گا۔ تاہم، آئی پی ایل یا بگ بیش (Big Bash) کے برعکس، ٹیمیں جغرافیائی محل وقوع پر مبنی نہيں ہوں گی، اور اس کے بجائے یہ سب سے بہترین ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گی جنھیں فرنچائزی کا مالک کوالیفائنگ پلیئر بیس سے اکٹھا کر سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ اپنے پہلے سال میں چھ ٹیموں کے ساتھ شروع ہوگا، جس میں 90 کھلاڑی حصہ لیں گے – ہر اسکواڈ میں 15 کھلاڑی ہوں گے۔ سب کھلاڑیوں کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونا لازمی ہے۔ MCL کو امارات کرکٹ بورڈ (ECB) کے ذریعہ پہلے 10 سال کی مدت کے لئے منظوری دی گئی ہے، جبکہ ٹورنامنٹ کا منتظم اور حقوق رکھنے والا ادارہ، جی ایم اسپورٹس، کھیل کی گورننگ باڈی، بھی بین الاقوامی کرکٹ کونسل (ICC) کے ذریعہ مقرر کردہ ہدایات پر کلی طور پر عمل کر رہی ہے۔ MCL کے ابتدائی میچ فروری 2016 کے ابتدائی دو ہفتوں میں ہونے والے ہيں۔ یہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ بدھ کو دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شروع کیا گیا تھا۔ اس میں ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیجنڈ برائن لارا، آسٹریلیائی آئکن ایڈم گلکرسٹ، اور ریٹائرڈ پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم سمیت کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ کے جیک کیلس نے ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے ذریعہ اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان گراہم گوچ اور ماضی کے آسٹریلیائی کپتان ایلین بارڈر، جو دونوں MCL کی گورننگ کونسل کے رکن ہیں، بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ، MCL کے چیئرمین، ظفر شاہ، نے کہا: ”بہت سے دوسرے مقبول کھیلوں کی طرح، کرکٹ کھلاڑیوں اور مداحوں میں ایک حقیقی خواہش ہے کہ وہ کھیل کے کچھ ریٹائرڈ آئکنز کو ایک سنجیدہ مقابلے میں دیکھیں۔ MCL اس کو پیش کرنے والا ایک انوکھا اور سالانہ مسابقتی ٹی 20 ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس کے ذریعے کرکٹ کے مداح مسلسل طور پر معیاری اور تفریحی کرکٹ دیکھ سکیں گے جس میں کھیل کے کچھ عظیم کھلاڑی شامل ہوں گے۔ امارات کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ ایسٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔ انھوں نے تبصرہ کیا: ”MCL ایک شاندار تصور ہے، جس میں اب یہاں یو اے ای جو ٹورنامنٹ کے لئے بہترین جگہ ہے، میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ کھیل کے عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل صحیح طرح کے مسابقتی مقابلے دیکھنے کا موقع بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے گا اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد دے گا کہ یو اے ای کرکٹ مزید بہترین ہوتی جا
کالپسو نے کیپٹل مارکیٹوں کے لیے بینک-ان-اے-بکس متعارف کروا دیا
(June 3, 2015)
سان فرانسسکو، 2 جون، 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خزانے اور کیپٹل مارکیٹوں کے سافٹویئر میں معیار سمجھے جانے والے کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ نے بینکوں میں پیچیدگی اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک صنعتی خاکہ ترتیب دیا ہے۔ کالپسو بینک-ان-اے-بکس حل ایک مکمل، قابل پڑتال ٹارگٹ آپریٹنگ ماڈل ہے جو پہلے سے طے شدہ کاروباری عمل اور چلانے کے کتابچے کے ساتھ کیپٹل مارکیٹوں کے لیے ہے۔ اس کے ساتھ بینک آمدنی پر زیادہ اور ٹیکنالوجی پر کم دھیان دے سکتے ہیں۔ کالپسو “بینک-ان-اے-بکس” عالمی بینکوں کے ایک گروپ کے ساتھ تعاون کے ذریعے تیار کیا گیا تاکہ ان کے کاموں اور سسٹمز کو ہموار، مضبوط کیا جا سکے اور دستاویزی شکل دی جا سکے اور یوں وہ مارکیٹ اور ضوابط میں ہونے والی تبدیلیوں کا سامنا کرسکیں۔ “بینک-ان-اے-بکس واس عام نظریے کو چیلنج کرتا ہے کہ تجارتی ٹیکنالوجی ملکیتی ہونی چاہیے” چارلس مارسٹن، چیئرمین اور سی ای او کالپسو ٹیکنالوجی نے کہا۔ “کیپٹل مارکیٹوں کی ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ بنیادی دوبارہ سوچ بچار نہ صرف اخراجات کو کم کرتی ہے، بلکہ یہ بینک کو اپنے صارفین کے لیے اضافی قدر کے حامل حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھنابھی ممکن بناتی ہے۔” سویڈ بینک کے عالمی سربراہ برائے مارکیٹس جان-پیٹر لارسن نے کہا کہ “اپنے ٹیکنالوجی ذخیرے کو مضبوط کرنے کی ضرورت تو واضح تھی، لیکن حل واضح نہیں تھا۔ بینک-ان-اے-بکس فضول کاموں کا خاتمہ کرتا، کاروباری بہاؤ کی معیار بندی کرتا اور کام کے خطرات کے ساتھ قبولیت فراہم کرتا ہے۔ ہمارے پاس اپنے صارفین پر توجہ کے لیے زیادہ وقت ہے۔” بینک-ان-اے-بکس کی ایک کلیدی خصوصیت دستاویزی صورت میں آپریٹنگ ماڈل اور معیار بند کاروباری بہاؤ ہے جو جاری اخراجات اور قوانین کے چیلنجز کو آسان بنا رہی ہے۔ کیپٹل مارکیٹ سسٹمز کا نفاذ عام طور پر وقت طلب اور مہنا ہوتا ہے، لیکن کالپسو بینک-ان-اے-بکس اپنی معتبر مارکیٹ کی بہترین مشقوں کے ساتھ صارفین کو بروقت اور خرچ کے حوالے سے موثر آغاز دے سکتا ہے۔ بینک-ان-اے-بکس کیپٹل مارکیٹس ٹیکنالوجی میں نیا معیارپیش کرستا ہے۔ کالپسوتجارتی پلیٹ فارموں کے لیے گارٹنر میجنگ کواڈرینٹ میں رہنماہے اور 2015ء آئی بی ایس سیلز لیگ ٹیبل میں مسلسل چھٹے سال فروخت ہونے والا نمبر1 خزانے و سرمایہ مارکیٹ حل ہے۔ رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: پیراگون پبلک ریلیشنز پی جے کنسیلا [email protected] 5235-558 (646) 1
کے-سوئس گلوبل برانڈز نے ون-ڈسٹری بیوشن کو حاصل کرلیا، سپرا فٹ ویئر اور کے آر 3 ڈبلیو ڈینم کمپنی بھی شامل، نئے برانڈ صدر کا اعلان
(June 2, 2015)
ویسٹ لیک ولیج، کیلیفورنیا، یکم جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ای۔لینڈ گروپ کے شعبے کے-سوئس گلوبل برانڈز (کے ایس جی بی) جو کے-سوئس انکارپوریٹڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، معروف اسکیٹ-متاثرہ ملبوسات اور جوتے بنانے والے ادارے اور کے آر3ڈبلیو ڈینم کمپنی (کے آر 3ڈبلیو) اور سپرا فٹ ویئر (سپرا) کے مالک اداروں کے حصول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے۔ کے ایس جی بی نے فاؤنٹین ویلی، کیلیفورنیا میں قائم ادارے کو حصص یافتگان کے ایک گروپ سے حاصل کیا ہے جس میں سان ماتیو، کیلیفورنیا میں قائم نجی ایکوئٹی ادارہ برٹریم کیپٹل، او نجی سرمایہ کاروں کا ایک مختصر گروپ جس میں ون-ڈسٹری بیوشن بانی اسکاٹ وین ڈیرپ، اینجل کباڈا اور اسکاٹ بیلی شامل ہیں۔ قیمت ظاہر نہیں کی گئی۔ Larry Remington, President & CEO of K-Swiss Global Brands. تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150601/219738 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150601/219737 ساتھ ساتھ کے ایس جی بی نے رابرٹ ‘کیپ’ کیپنر کو سپرا اور کے آر3ڈبلیو دونوں کا برانڈ صدر مقرر کرنے کا اعلان یا ہے، جو کے ایس جی بی کے صدر اور سی ای او لیری ریمنگٹن کو جوابدہ ہیں۔ کیپ کھیلوں کے ملبوسات، جوتوں اور ایکشن اسپورٹس صنعتوں کے ساتھ ایک شاندار کیریئر گزار چکے ہیں، اور نئی مصنوعات کے اجراء اور برانڈز بنانے کا تجربہ رھتے ہیں۔ کیپ نے ابو دی رم اور ہیٹن برانڈز قائم کیے، اور ایڈیڈاس، ریبوک اور نو فیئر میں اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں۔ کے ایس جی بی کے صدر اور سی ای او لیری ریمنگٹن نے کہا کہ “صرف دو سال پہلے کے ایس جی بی قائم کرنے کے بعد ہم دنیا کے معروف ترین کثیر-برانڈ اداروں میں سے ایک بنے کے راستے پر گامزن ہیں۔ سپرا اور کے آر 3ڈبلیو ایسے برانڈز ہیں جو وہ امتیازات رکھتے ہیں جو ہم اپنے پورٹ فولیو کے لیے دیکھ رہے تھے: تصدیق، مضبوط برانڈ شعور، مصنوعات کی جدت طرازی کی تاریخ اور طویل المیعاد عالمی ترقی کے مواقع۔ ہم ون-ڈسٹری بیوشن ٹیم کے ساتھ قوتیں مجتمع کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے پر خوش ہیں۔” یہ حصول کے ایس جی بی پورٹ فولیو کو کل چھ عالمی سطح پر تقسیم ہونے والے برانڈز تک پھیلاتا ہے، اس میں کے-سوئس، پیلاڈیئم، پی ایل ڈی ایم، او ٹی زیڈ شوز، کے آر3ڈبلیو اور سپرا فٹ ویئر شامل ہیں۔ کے ایس جی بی ملبوسات، جوتوں، خوردہ، ہوٹلوں، تفریح و تواضع کے 200 سے زائد برانڈز، 10,000 خوردہ اسٹورز اور کاروباروں کے ساتھ 10 ارب ڈالرز کے گروپ ای-لینڈ گروپ کا ایک شعبہ ہے ۔ کے ایس جی بی اور ون-ڈسٹری بیوشن کی قائدانہ ٹیمیں آنے والے ہفتوں میں ادارے کی تکمیل کے منصوبوں اور اس کے نئے اداروں کی شمولیت پر تیزی سے کام کریں گے۔ Robert ‘Cape’ Capener, Brand President of SUPRA and KR3W. 2006ء میں قائم ہونے والا سپرا اپنی جدت طرازی اور انداز کی بدولت بہت جلد سب سے بڑا اور کامیاب ترین آزاد اسنیکر برانڈز میں سے ایک بن گیا ہے۔ جذبے سے تحریک پانے والا سپرا فیشن، موسیقی، اسکیٹ بورڈنگ، فن اور گلی محلوں کو یکجا کرکے انوکھے ڈیزائن طلب کرنے
ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو نے اپنے ڈیسک ٹاپ میں اے پی اے سی تھرڈ پارٹی سیل سائیڈ اور کریڈٹ ریٹنگز ریسرچ شامل کرلی
(June 2, 2015)
چین، جاپان، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، سری لنکا، جنوبی کوریا، تائیوان اور تھائی لینڈ میں مقامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے کوریج اب ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہانگ کانگ اور نیو یارک، 2 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– میک گرا ہل فنانشل (این وائی ایس ای: MHFI) کی کاروباری اکائی ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو (ر) نے آج ایشیا بحر الکاہل خطے کے دس ممالک میں قابل قدر اداروں کا احاطہ کرنے والے اپنے پلیٹ فارم پر تیسرے-فریق کی کریڈٹ تحقیق کی بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مقامی کریڈٹ ریٹنگ اداروں کے ساتھ حال ہی میں مکمل ہونے والے کمرشل معاہدے کے سلسلے کے نتیجے میں ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو ڈیسک ٹاپ کے صارفین اب 400 سے زیادہ فروخت کے طرف کے، صنعتی یا خصوصی اداروں کی جانب سے تحقیق، درجہ بندی، گہری معلومات اور سفارشات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جو اے پی اے سی میں 28,000 سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ مزید برآں، صارفین دنیا بھر میں 19,000 اداروں کی آمدنی کے اندازے بھی حاصل کرسکتے ہیں، جن میں کئی ادارے ایشیا بحر الکاہل کے بازار ہائے حصص میں مندرج ہیں۔ ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیتھ ایکرمین نے کہا کہ “ہم ایشیا بحر الکاہل کی کیپٹل مارکیٹوں میں سرمایہ کاری سے مکمل طور پر وابستہ ہیں، خصوصی طور پر وہ جنہیں مختلف ممالک کے اثاثہ جاتی درجات، شعبوں، اداروں یا کرنسیوں میں سرمایہ کاری سے منسلک خطرات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ آسیان ممالک اور ساتھ ساتھ بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور چین کی ہماری کوریج آگے مزید بڑھے گی۔” ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو ڈیسک ٹاپ پر اس کریڈٹ معلومات پر ذرائع میں سی آر آئی ایس آئی ایل ریٹنگز، میک گرا ہل فنانشل (بھارت) کا ایک شعبہ، جاپان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (جاپان)، نائس انوسٹرز سروسز کمپنی لمیٹڈ (جنوبی کوریا) ، تائیوان ریٹنگز کارپوریشن (تائیوان)، ٹی آر آئی ایس ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (تھائی لینڈ)، لنکا ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (سری لنکا)، ملائیشین ریٹنگ کارپوریشن برہاد (ملائیشیا)، چائنا لیانہی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (چین) اور پی ٹی پیفنڈو کریٹنگ ریٹنگ انڈونیشیا لمیٹڈ (انڈونیشیا) شامل ہیں۔ ان کے مواد کی شمولیت ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو کی ڈیٹا، معلومات اور گہری معلومات کے ملاپ تک رسائی کے لیے واحد مقام فراہم کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں، جس میں ادارے کی بنیادوں، آمدنی کے اندازوں، اعدادوشمار، کریڈٹ درجہ بندیوں اور ایس اینڈ پی ریٹنگز ریسرچ کی کریڈٹ تحقیق اور ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی درجہ بندی ادارے اور سرمایہ کاری بینک وشامل ہیں، جیسا کہ چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن (سی آئی سی سی)، مے بینک، ایچ ایس بی سی، مٹسوبشی یو ایف جے مورگن اسٹینلے، ڈوئچے بینک اور جے پی مورگن۔ ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو، جسے انسائیڈ مارکیٹ ڈیٹا کی جانب سے 2014ء میں بہترین تحقیق فراہم کنندہ نامزد کیا گیا تھا، ایک آفٹر مارکیٹ ریسرچ کلیکشن پیش کرتا ہے جس میں 120 سے زیادہ ممالک کے 1,600 سے زائد تھرڈ پارٹی تحقیقی اداروں کی

