یونین پے حصول میں جاپان کا نمبر 1 غیر ملکی کارڈ برانڈ بن گیا

شنگھائی، چین، 3 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — جاپان میں اپنے داخلے کے 10 ویں سال کا جشن منانے والے یونین پے انٹرنیشنل کے مطابق وہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کے لحاظ سے جاپان میں سب سے بڑا غیر ملکی ادائیگی کارڈ برانڈ بن چکا ہے۔

2005ء سے جب یونین پے نے جاپان میں پہلا قدم رکھا تھا، 50 فیصد مقامی اے ٹی ایمز اور 400,000 تاجر یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) کی قبولیت ممکن بنا چکے ہیں، جو سیاحوں اور روزمرہ کے تقریباً تمام عام مقامات کا احاطہ کرتے ہیں۔

جاپان میں مقیم ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کے باشندوں کی جانب سے یونین پے کارڈز کے استعمال کے حجم میں بھی گزشتہ سال کی دوسری ششماہی کے بعد زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے ابتدائی اندازے ظاہر کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ کے ہر کارڈ یافتہ نے جاپان میں سفر کے دوران اپنے یونین پے کارڈ کے ذریعے ایک ٹرانزیکشن ضرور کی ہے۔

جاپان میں چینی سفارت خانے میں سفیر برائے معیشت و تجارت لیو یاجون نے کہا کہ “یونین پے کی ترقی کوچینی اداروں کی بیرون ملک جانے کی حکمت عملی اور اقتصادی ڈھانچے کی بہتری کے نمونے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ یونین پے کے کاروباروں کے جاپان میں آگے  بڑھتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ زیادہ سے زیادہ جاپانی یونین پے کے ذریعے چین کے بارے میں مزید جانیں۔”

یونین پے انٹرنیشنل کے چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر لیری وینگ نے کہا کہ ” اس سال 4 ملین سے زیادہ چینی سیاحوں کا دورۂ جاپان متوقع ہے اور چین جاپان کے لیے  سب سے زیادہ سیاح دینے والے ملک بن جائے گا۔”

“اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے مقامی کارڈ قبولیت ماحول اور اگلی دہائی میں کارڈ اجراء کو تیزی سے بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں تاکہ یونین پے جاپانی باشندوں کی روزمرہ زندگی کا زیادہ اہم حصہ بنا سکیں۔” انہوں نے کہا۔

نتائج مقامی یونین پے کارڈ قبولیت کوریج کی توسیع سے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں  گہرے اور انفرادی دوروں کے بڑھتے ہوئے رحجان کو پورا کرنے کے لیے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں ہونے والی کوششیں بھی شامل ہی۔

کارڈ اجراء میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ 2007ء سے جب جاپان میں پہلا یونین پے کارڈ جاری ہوا تھا، یونین پے کارڈ مصنوعات کی مکمل رینج جاری کی جاچکی ہے اور درجنوں ممالک اور خطوں میں عام استعمال ہوتی ہے۔

اب جبکہ یونین پے بڑے پیمانے پر عالمی ادائیگی برانڈ کی حیثیت سے قبول کیا جارہا ہے اور کارڈ یافتگان کی ضروریات کو پورا کرنے پر نظریں جمائے ہوئے ہے، یونین پے انٹرنیشنل نےجاپان میں “یونین پے” کے تلفظ کی تبدیلی کا بھی اعلان کرتا ہے جو گزشتہ جاپانی تلفظ سے انگریزی تلفظ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ادارہ جشن کے موقع پر یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک  جاپان کے 10 اہم کاروباری اضلاع میں 400 سے زائد تاجروں کے پاس یونین پے کارڈز کے استعمال پر 5 سے 10 فیصد رعایت بھی پیش کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے:  http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog