ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو نے اپنے ڈیسک ٹاپ میں اے پی اے سی تھرڈ پارٹی سیل سائیڈ اور کریڈٹ ریٹنگز ریسرچ شامل کرلی

چین، جاپان، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان، سری لنکا، جنوبی کوریا، تائیوان اور تھائی لینڈ میں مقامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے کوریج اب ایک پلیٹ فارم پر دستیاب

ہانگ کانگ اور نیو یارک، 2 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– میک گرا ہل فنانشل (این وائی ایس ای: MHFI) کی کاروباری اکائی ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو (ر) نے آج ایشیا بحر الکاہل خطے کے دس ممالک میں قابل قدر اداروں کا احاطہ کرنے والے اپنے پلیٹ فارم پر تیسرے-فریق کی کریڈٹ تحقیق کی بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کیا ہے۔ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مقامی کریڈٹ ریٹنگ اداروں کے ساتھ حال ہی میں مکمل ہونے والے کمرشل معاہدے کے سلسلے کے نتیجے میں ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو ڈیسک ٹاپ کے صارفین اب 400 سے زیادہ فروخت کے طرف کے، صنعتی یا خصوصی اداروں کی جانب سے تحقیق، درجہ بندی، گہری معلومات اور سفارشات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جو اے پی اے سی میں 28,000 سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ مزید برآں، صارفین دنیا بھر میں 19,000 اداروں کی آمدنی کے اندازے بھی حاصل کرسکتے ہیں، جن میں کئی ادارے ایشیا بحر الکاہل کے بازار ہائے حصص میں مندرج ہیں۔

ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیتھ ایکرمین نے کہا کہ “ہم ایشیا بحر الکاہل کی کیپٹل مارکیٹوں میں سرمایہ کاری سے مکمل طور پر وابستہ ہیں، خصوصی طور پر وہ جنہیں مختلف ممالک کے اثاثہ جاتی درجات، شعبوں، اداروں یا کرنسیوں میں سرمایہ کاری سے منسلک خطرات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ آسیان ممالک اور ساتھ ساتھ بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور چین کی ہماری کوریج آگے مزید بڑھے گی۔”

ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو ڈیسک ٹاپ پر اس کریڈٹ معلومات پر ذرائع میں سی آر آئی ایس آئی ایل ریٹنگز، میک گرا ہل فنانشل (بھارت) کا ایک شعبہ، جاپان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (جاپان)، نائس انوسٹرز سروسز کمپنی لمیٹڈ (جنوبی کوریا) ، تائیوان ریٹنگز کارپوریشن (تائیوان)، ٹی آر آئی ایس ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (تھائی لینڈ)، لنکا ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (سری لنکا)، ملائیشین ریٹنگ کارپوریشن برہاد (ملائیشیا)، چائنا لیانہی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ (چین) اور پی ٹی پیفنڈو کریٹنگ ریٹنگ انڈونیشیا لمیٹڈ (انڈونیشیا) شامل ہیں۔ ان کے مواد کی شمولیت ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو کی ڈیٹا، معلومات اور گہری معلومات کے ملاپ تک رسائی کے لیے واحد مقام فراہم کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں، جس میں ادارے کی بنیادوں، آمدنی کے اندازوں، اعدادوشمار، کریڈٹ درجہ بندیوں اور ایس اینڈ پی ریٹنگز ریسرچ کی کریڈٹ تحقیق اور ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی درجہ بندی ادارے اور سرمایہ کاری بینک وشامل ہیں، جیسا کہ چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن (سی آئی سی سی)، مے بینک، ایچ ایس بی سی، مٹسوبشی یو ایف جے مورگن اسٹینلے، ڈوئچے بینک اور جے پی مورگن۔

ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو، جسے انسائیڈ مارکیٹ ڈیٹا کی جانب سے 2014ء میں بہترین تحقیق فراہم کنندہ نامزد کیا گیا تھا، ایک آفٹر مارکیٹ ریسرچ کلیکشن پیش کرتا ہے جس میں 120 سے زیادہ ممالک کے 1,600 سے زائد تھرڈ پارٹی تحقیقی اداروں کی 15 ملین سے زیادہ تحقیقی رپورٹیں شامل ہیں۔ ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو کی جامع آفٹرمارکیٹ ریسرچ کلیکشن میں شامل دیگر انتہائی قابل احترام ایشیا بحر الکاہل تحقیقی فراہم کنندگان سی آئی ایم بی، ہیٹونگ سیکورٹیز،  کوریا انوسٹمنٹ اینڈ سیکورٹیز (کے آئی ایس)، ڈی بی ایس وکرز اور نیشنل آسٹریلیا بینک شامل ہیں۔

ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو کے بارے میں
میک گرا ہل فنانشل (این وائی ایس ای: MHFI) کی کاروباری اکائی ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، سرمایہ کاری مشیران اور دنیا بھر میں دولت کے منتظمین کے لیے کثیر-اثاثہ جاتی کلاس ڈیٹا، تحقیق اور اعدادوشمار فراہم کرنے والا معروف فراہم کنندہ ہے۔ ہم کارکردگی کو جانچن، الفا تخلیق کرنے، نئے تجارتی و سرمایہ کاری خیالات کو سمجھنے اور خطرے کے جائزے اور تخفیف کی حکمت عملیاں مرتب کرنے میں مدد کے لیے تیار کردہ صلاحیتوں کا جامع مجموعہ فراہم کرتے ہیں۔ کیپٹل آئی کیو، گلوبل کریڈٹ پورٹل اور مارکیٹ اسکوپ ایڈوائزر ڈیسک ٹاپس؛ ایس اینڈ پی سیکورٹیز ایویلیویشنز اور گلوبل ڈیٹا سلوشنز جیسے انٹرپرائز حلوں؛ لیوریجڈ کمنٹری اینڈ ڈیٹا، ویلیو اینڈ رسک اسٹریٹجیز اور ایس اینڈ پی ایکوئٹی ریسرچ، ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو جیسی تحقیقی پیشکشوں کے ذریعے ایس اینڈ پی کیپٹل آئی کیو آج کے سرمایہ کار کی ضرورت کے مطابق مالیاتی ذہانت تیز کرتا ہے۔ www.spcapitaliq.com

 روابط برائے ذرائع ابلاغ:
مائیکل پریویٹرا
نیو یارک:
212-438-6679
Michael.privitera@spcapitaliq.com

 انتھونی چین
ہانگ کانگ:
852-2532-8019+
Anthony.Chen@spcapitaliq.com

Latest from Blog