کے-سوئس گلوبل برانڈز نے ون-ڈسٹری بیوشن کو حاصل کرلیا، سپرا فٹ ویئر اور کے آر 3 ڈبلیو ڈینم کمپنی بھی شامل، نئے برانڈ صدر کا اعلان

ویسٹ لیک ولیج، کیلیفورنیا، یکم جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ای۔لینڈ گروپ کے شعبے کے-سوئس گلوبل برانڈز (کے ایس جی بی) جو کے-سوئس انکارپوریٹڈ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، معروف اسکیٹ-متاثرہ ملبوسات اور جوتے بنانے والے ادارے اور کے آر3ڈبلیو ڈینم کمپنی (کے آر 3ڈبلیو) اور سپرا فٹ ویئر (سپرا)  کے مالک اداروں کے حصول کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے۔ کے ایس جی بی نے فاؤنٹین ویلی، کیلیفورنیا میں قائم ادارے کو حصص یافتگان کے ایک گروپ سے حاصل کیا ہے جس میں سان ماتیو، کیلیفورنیا میں قائم نجی ایکوئٹی ادارہ برٹریم کیپٹل، او نجی سرمایہ کاروں کا ایک مختصر گروپ جس میں ون-ڈسٹری بیوشن بانی اسکاٹ وین ڈیرپ، اینجل کباڈا اور اسکاٹ بیلی شامل ہیں۔ قیمت ظاہر نہیں کی گئی۔

K Swiss Global Brands Larry Remington کے سوئس گلوبل برانڈز نے ون ڈسٹری بیوشن کو حاصل کرلیا، سپرا فٹ ویئر اور کے آر 3 ڈبلیو ڈینم کمپنی بھی شامل، نئے برانڈ صدر کا اعلانLarry Remington, President & CEO of K-Swiss Global Brands.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150601/219738
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150601/219737

ساتھ ساتھ کے ایس جی بی نے رابرٹ ‘کیپ’ کیپنر کو سپرا اور کے آر3ڈبلیو دونوں کا برانڈ صدر مقرر کرنے کا اعلان یا ہے، جو کے ایس جی بی کے صدر اور سی ای او لیری ریمنگٹن کو جوابدہ ہیں۔ کیپ کھیلوں کے ملبوسات، جوتوں اور ایکشن اسپورٹس صنعتوں کے ساتھ ایک شاندار کیریئر گزار چکے ہیں، اور نئی مصنوعات کے اجراء اور برانڈز بنانے کا تجربہ رھتے ہیں۔ کیپ نے ابو دی رم اور ہیٹن برانڈز قائم کیے، اور ایڈیڈاس، ریبوک اور نو فیئر میں اعلیٰ عہدوں پر رہے ہیں۔

کے ایس جی بی کے صدر اور سی ای او لیری ریمنگٹن نے کہا کہ “صرف دو سال پہلے کے ایس جی بی قائم کرنے کے بعد ہم دنیا کے معروف ترین کثیر-برانڈ اداروں میں سے ایک بنے  کے راستے پر گامزن ہیں۔ سپرا اور کے آر 3ڈبلیو ایسے برانڈز ہیں جو وہ امتیازات رکھتے ہیں جو ہم اپنے پورٹ فولیو کے لیے دیکھ رہے تھے: تصدیق، مضبوط برانڈ شعور، مصنوعات کی جدت طرازی کی تاریخ اور طویل المیعاد عالمی ترقی کے مواقع۔ ہم ون-ڈسٹری بیوشن ٹیم کے ساتھ قوتیں مجتمع کرنے اور مستقبل کی بنیاد رکھنے پر خوش ہیں۔”

یہ حصول کے ایس جی بی پورٹ فولیو کو کل چھ عالمی سطح پر تقسیم ہونے والے برانڈز تک پھیلاتا ہے، اس میں کے-سوئس، پیلاڈیئم، پی ایل ڈی ایم، او ٹی زیڈ شوز، کے آر3ڈبلیو اور سپرا فٹ ویئر شامل ہیں۔ کے ایس جی بی ملبوسات، جوتوں، خوردہ، ہوٹلوں، تفریح و تواضع کے 200 سے زائد برانڈز، 10,000 خوردہ اسٹورز اور کاروباروں کے ساتھ 10 ارب ڈالرز کے گروپ ای-لینڈ گروپ کا ایک شعبہ ہے ۔ کے ایس جی بی اور ون-ڈسٹری بیوشن کی قائدانہ ٹیمیں آنے والے ہفتوں میں ادارے کی تکمیل کے منصوبوں اور اس کے نئے اداروں کی شمولیت پر تیزی سے کام کریں گے۔

K Swiss Global Brands Cape Capener کے سوئس گلوبل برانڈز نے ون ڈسٹری بیوشن کو حاصل کرلیا، سپرا فٹ ویئر اور کے آر 3 ڈبلیو ڈینم کمپنی بھی شامل، نئے برانڈ صدر کا اعلانRobert ‘Cape’ Capener, Brand President of SUPRA and KR3W.

2006ء میں قائم ہونے والا سپرا اپنی جدت طرازی اور انداز کی بدولت بہت جلد سب سے بڑا اور کامیاب ترین آزاد اسنیکر برانڈز میں سے ایک بن گیا ہے۔ جذبے سے تحریک پانے والا سپرا فیشن، موسیقی، اسکیٹ بورڈنگ، فن اور گلی محلوں کو یکجا کرکے انوکھے ڈیزائن طلب کرنے والوں کے لیے کلاسیکی خاکے پیش کرتا ہے۔ اپنے منظرنامہ تبدیل کرنے والے اسکائی ٹاپ جوتے کے لیے مشہور سپرا متعلقہ طرز زندگی کے عالمی برانڈ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ آج سپرا سانتا مونیکا، نیو یارک شہر،پیرس،میکسیکو سٹی اور ٹوکیو میں اپنے پرچم بردار اسٹورز چلاتا ہے اور اسکیٹ دکانوں اور اعلیٰ بوتیکس کے جال کے ذریعے 60سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہوتا ہے۔

اسکیٹ ثقافت میں جنم لینے والا ملبوسات کا برانڈ کے آر 3 ڈبلیو 2003ء میں شروع ہوا۔ برانڈ جنوبی کیلیفورنیا کی متنوع تہذیب سے متاثر ہے اور بے چینی کی جستجو سے تحریک پاتا ہے۔ برانڈ نے ڈينم میں اپنا نام بنایا ہے اور اپنی کے سلم ڈینم جین متعارف کرواکے نوجوانوں کے ڈینم کو تبدیل کیا جو ایک جدید کھنچاؤ کے حامل کپڑے اور چھوٹے پروفائل کو استعمال کررہی ہے۔ کے آر3ڈبلیو اس وقت سے اپنے ملبوسات کی وسعت میں اضافہ کرچکی ہے، جو اسکیٹ اور فیشن ے درمیان خطوط کو کامیابی سے مرتب کرچکی ہے، اور ساتھ ہی ‘ڈارک امریکانا’ جمالیات کو بھی برقرار رکھا ہے۔

ون-ڈسٹری بیوشن اس وقت فاؤنٹین ویلی، کیلیفورنیا، بارسلونا، اسپین، سڈنی، آسٹریلیا اورن ڈونگ گوان، چین میں دفاتر رکھتا ہے۔

رابطہ: ماریانا ڈی مارٹینو،
1-917-536-5411+, mariana.dimartino@turnerpr.com

Latest from Blog