کراچی (پی پی آئی)ایمپلائرزفیڈریشن پاکستان کے وفد نے سابق صدر مجید عزیز کی قیادت میں ڈسیکرٹری لیبر سندھ شارق احمد، کمشنر سیسی سلیم رضا سے ملاقات کی، پی پی آئی کے مطابق د عزیز نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ زیادہ تر آجر مالی وسائل کے حوالے سے سخت دباؤ کا شکار ہیں حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت32ہزارروپے مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے سے مکمل طور پر متفق ہیں۔مجید عزیز کا کہنا تھا کہ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں یا بند ہونے کو ہیں جس سے بڑے پیمانے پر بے روزگاری بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے اثرات بہت بڑی تعداد میں مزدوروں خاص کر کم سے کم اجرت والوں پر پڑیں گے۔ای ایف پی وفد نے یقین دہانی کروائی کہ صنعتی شعبہ لیبر انسپکشن کے نہیں بلکہ لیبر انسپکٹرز کے من مانے اقدامات کے خلاف ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ای او بی آئی، سیسی، کم از کم اجرت بورڈ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے بورڈز میں ای ایف پی کو نمائندگی دی جائے۔لیبر سیکرٹری سندھ شارق احمد نے ای ایف پی سے کہا کہ وہ اپنے تمام ممبران کی فہرست فراہم کرے اور انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ایسوسی ایشنز کو بھی ممبرشپ لسٹ فراہم کرنے کے لیے راغب کرے۔کمشنر سیسی سلیم رضا نے ای ایف پی سے سیسی میں مزید صنعتوں کو رجسٹر کرنے میں مدد کی استدعا کی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ وزیر اعلیٰ کو جلد از جلد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کرنی چاہیے تاکہ مسائل پر بات ہو اور ان کو حل کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ غیر ملکی نجی ادارے جو صنعتوں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں ان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور صنعتی ماحول کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے۔
آسٹریلیا کے خلاف سریز میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا:فواد عالم
بیگ بیش لیگ :برس بین کرکٹ ٹیم کا بین کٹنگ سے تین سالہ معاہدہ
ایشین گیمز 2014چائینہ ویمنز کرکٹ نے جاپان کو 7وکٹوں سے مات دے دی
کراچی 8ہائی رسک یونین کونسلوں میں انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین دی جائے گی : ڈاکٹر اصغر
قومی کھلاڑیوں کو بدعنوانی سے بچنے کے لیے لیکچرز
پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ محمد حنیف کی ہیٹ ٹرک
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سراج الحق کل سکھرمیں انتخابی کنونشن سے خطاب کریں گے
سکھر (پی پی آئی)جماعت اسلامی سندھ کے تحت 20 نومبر کو سکھرمیں انتخابی کنونشن منعقد کیاجائے گا، پی پی آئی کے مطابق انتخابی کنونشن میں بالائی سندھ سے جماعت اسلامی کے قومی وصوبائی اسمبلی کے نامزدامیدواران شریک ہوں گے جبکہ کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق، لیاقت بلوچ،محمد حسین محنتی ودیگرخطاب کریں گے۔
ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز کی تعمیر کامنصوبہ
لاہور/کراچی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے ملک کے مختلف اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز تعمیر کرے گی تاکہ ملک کے مختلف شہروں میں سامان کی ترسیل اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان ریلویز کو خسارہ سے نکالنے کیلئے ایندھن کے بیجا استعمال کو روکنے کے لیے آئی او ٹی بیسڈ فیول مینجمنٹ سسٹم کابھی آغاز کیا جارہا ہے۔ اس طرح خسارہ کا شکارپاکستان ریلوے کو مالی طور پر مستحکم کیا جاسکے گا نیز عملہ کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے گی
کم قیمت پر دھان خرید نے والے آڑھتیوں کے خلاف کندھکوٹ میں احتجاج
کندھکوٹ(پی پی آئی)سندھ ہاری کمیٹی کے کارکنان نے کم قیمت پر دھان خرید نے والے آڑھتیوں کے خلاف احتجاج کیادیا۔ پی پی آئی کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ مختلف حیلوں بہانوں کے ذریعے وزن اور رقم میں ناجائز کٹوتی کی جاتی ہے۔دھان کی قیمت خرید کم از کم 4500 روپے مقرر کی جائے۔۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلیا کے خلاف سریز میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا:فواد عالم
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ اگلے ماہ آسٹریلیا سے سیریز کانٹے دار ہوگی تاہم متحدہ عرب امارات میں سازگار پچز اور اچھے اسپنرز کی موجودگی میں پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔ 4 مرتبہ کی عالمی چمپیئن ٹیم سے سخت سیریز کھیل کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھ چکا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تمام کھلاری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015کے لیے قومی ٹیم پوری طرح تیار ہیں۔

بیگ بیش لیگ :برس بین کرکٹ ٹیم کا بین کٹنگ سے تین سالہ معاہدہ
سڈنی:آسٹریلین آل را ؤنڈر بین کٹنگ نے بیگ بیش لیگ کی ٹیم برس بین کے ساتھ تین سال معاہدہ کرلیاہے۔بین کٹنگ کے معاہدے پر ٹیم انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے کوئے کہا ہے کہ نوجوان آل را ؤنڈر نے ہمیں بہترین سٹرائیک پاور دیا ہے ،معاہدہ کرنے کے بعد بین کٹنگ کو تمام قانونی کارروائیوں کو مدنظر رکہنا ہوگا ،آل را ؤنڈر بین کٹنگ نے برس بین کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ٹیم میں انظامیہ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ برس بین کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

ایشین گیمز 2014چائینہ ویمنز کرکٹ نے جاپان کو 7وکٹوں سے مات دے دی
انچیون:ایشین گیم2014 میں چائینہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے جاپان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے کرایشین گیم ویمنز کمپیٹیشن کے سیمی فائینل میں جگہ بنالی۔جاپان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اور ز میں ساتھ وکٹوں کے نقصان پر چائینہ کو 71رنز کا آسان حدف دیا ۔جاپان کی طرف سے بہترین بیٹنگ کا مطاہرہ کرتے ہوئے چہیرو 25رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی جبکہ ووجوان نے 11رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کی ۔چائینہ ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے 18.3اوررز میں 3وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ حدف مکمل کیا ، چائینہ کی طرف سے زہانگ می 23رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی۔

کراچی 8ہائی رسک یونین کونسلوں میں انجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین دی جائے گی : ڈاکٹر اصغر
کراچی:صوبائی وزیر محنت ڈاکٹر اصغر احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی 8ہائی رسک یونین کونسلز میں ویکسین میں بچوں کو انجیکشن کے ذریعے پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ بچوں کو زیادہ موئثر طریقے سے پولیو سے محفوظ رکھا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عالمی صحت ،یونیسیف اور روٹری کلب کے نمائندو ں کے ساتھ پولیو کی صورت حال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز عید الا اضحیٰ کے بعد کیا جائے گا اور آٹھ یونین کونسلز کے بچوں کو پائلٹ پروجیکٹ کے تحت انجیکشن کے ذریعے پولیو ویکسین دی جائے گی اس ضمن میں انتظامات جاری ہیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عزراپیچوہو،بیگم شہناز اور وزیر علی بھی موجود تھے۔

قومی کھلاڑیوں کو بدعنوانی سے بچنے کے لیے لیکچرز
کراچی: پی سی بی کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے موقع پر کھلاڑیوں کو انسداد بدعنوانی کے حوالے سے لیکچرز دیئے گئے۔ گزشتہ چار سال میں پاکستان کے چار معروف کھلاڑی بدعنوانی کی زد میں آکر اپنے کرکٹ کیریئر کا خاتمہ کر چکے ہیں،ان میں سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں دھر لئے گئے تھے جبکہ اسپنر دانش کنیریابھی کاونٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام کی زد میں آئے۔ آئندہ سال ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ تجربہ کار اور نوآموز تمام کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن لیکچرز دیئے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز، کوئٹہ بیئرز، حیدرآباد ہاکس، کراچی ڈولفنز، راولپنڈی ریمز اور کراچی زیبراز کے کھلاڑیوں نے ان لیکچرز میں شرکت کی جن کی نگرانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی منیجرمیجر (ر) اظہر عارف کررہے تھے۔ لیکچرز میں سہیل تنویر، سرفراز احمد، محمد سمیع، عبد الرحمٰن، انور علی، خرم منظور، خالد لطیف، بلاول بھٹی ،شرجیل خان سمیت تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ واضح رہے آل راونڈر شاہد خان آفریدی لیکچرز سے غیر حاضر رہے۔

پاکستان پریمئر فٹ بال لیگ محمد حنیف کی ہیٹ ٹرک
کراچی:گیارہویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہو گئے ہیں۔جس میں مسلم ایف سی کیلئے محمد حنیف نے ہیٹرک بھی سکور کی۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچز میں میزبان کراچی پورٹ ٹرسٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو دو گول جبکہ مسلم فٹ بال کلب نے بلوچ ایف سی کو تین، صفر سے ہرا دیا۔
