سبی/ ہرنائی (پی پی آئی)پاکستان ریلوے نے سبی ہرنائی سیکشن میں دوبارہ ٹرین سروس کا ا?غاز کر دیا، 2005 میں عسکریت پسندوں کی جانب سے اہم پل اور ریلوے ٹریکس تباہ کرنے کی وجہ سے 18 سال پہلے اس ٹرین سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈومکی اور وزیر ریلوے، مواصلات اور سمندری امور شاہد اشرف تارڑ نے سبی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سروسز کا افتتاح کیا۔سبی اور ہرنائی کے شہریوں کے پر زور مطالبے پر پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی فورسز کی مدد سے ریلوے پل اور نئے ریلوے ٹریکس بنانے کا کام شروع کیا تھا۔سبی اور ہرنائی میں سڑکوں کے درمیان زمینی رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں شہر کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
اداروں سے وصولی کے لئے حیدرآباد کی عوام پر یزیدی ظلم ڈھایا جا رہا ہے:اراکین اسمبلی ایم کیو ایم
جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم میں ختم بخاری کی پر وقار تقریب،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کا خطاب
کرپٹ نظام کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے:صاحبزادہ ابوالخیر
انگلش ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا مشکل ہے: بین اسٹوکس
ڈیو واٹ مور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی رہنمائی کریں گے
بارش نے آئرلینڈ کی امیدوں میں پانی پھیر دیا ، سیریز سری لنکا کے نام
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جدیدبایو میٹرک سسٹم کی بجائے لائف سرٹیفکٹ کافرسودہ طریق کار ہنوز رائج
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں معذوری کے باعث ریٹائرسرکاری ملازمین اور دوران ڈیوٹی وفات پاجانے والے ملازموں کی بیواؤں کوبینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی تاخیر اور طوالت کا شکارہے،ہر ماہ تنخواہ یاپنشن کی طرح بذریعہ بنک ادائیگی نہیں ہوتی بلکہ ڈپٹی کمشنر آفس بلواکر بذریعہ چیک ادائیگی کی جاتی ہے اور بایو میٹرک سسٹم اپنانے کی بجائے لائف سرٹیفکٹ مانگا جاتاہے نیزبینوولنٹ فنڈ کئی کئی ماہ بسا اوقات تو سال سال بھر بعد ادا کیا جاتا ہے حالانکہ حاضر ڈیوٹی سرکاری ملازموں کی تنخواہ سے کٹوتی ہرمہینے ان کی تنخواہ سے ہو تی ہے کی جاتی ہے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے بیواؤں اور معذور سرکاری ملازمین کوبینوولنٹ فنڈ کی وصولی میں مشکلات درپیش ہیں۔
سیمنٹ،سریا،بجری اور اینٹوں کی قیمتں آسمان پر
سکھر(پی پی آئی)ملک میں حالیہ مہنگائی کے پیش نظر ہر بلڈنگ میٹریل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے،سیمنٹ،سریا،بجری اور اینٹوں کی قیمتں آسمان کو چھو رہی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق بلڈنگ مٹیریل مہنگانے ہونے کی وجہ سے شہریوں نے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں،ملک میں سیمنٹ کی بوری 1200روپے، سریا 270روپے فی کلو، اینٹ فی ہزار 15000روپے، بجری 125فی فٹ ریت کا ٹرالا 18000روپے کا ہو چکا ہے۔مٹیریل مہنگا ہونے کے بعد تعمیراتی کام بند ہونے کی وجہ سے مزدور طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔بڑھتی مہنگائی اور بلڈنگ مٹیریل مہنگانے ہونے باعث مستریوں نے اپنی اجرت میں بھی اضافہ کردیا۔
بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام تنگ آ گئے، کراچی میں سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی) عوام بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ آ گئے، متبادل حل کے طور پر سولر پینلز کی طرف متوجہ ہونے لگے۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اپنی ضروریات کا بڑا حصہ سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی سولر پینل سے بجلی حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگ شمسی پینلز کی طرف متوجہ ہو چکے ہیں، مارکیٹس میں سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر بڑے پیمانے پر سولر انرجی سے استفادہ کیا جائے توبجلی بحران پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

اداروں سے وصولی کے لئے حیدرآباد کی عوام پر یزیدی ظلم ڈھایا جا رہا ہے:اراکین اسمبلی ایم کیو ایم
(May 10, 2014)
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ اداروں سے وصولی کے لئے حیدرآباد کی عوام پر یزیدی ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور حیدرآباد کی عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کردیاگیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حیسکواور محکمہ واسا کی سردجنگ کی بدولت عوامی مشکلات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوامی مشکلات میں جہاں اضافہ کیا ہے وہاں اب عوام سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم کردیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ محکمہ واساکی کارکردگی نے شہر کو مسائل سے دوچار کردیا ہے اور حیسکو محکمہ واسا سے بل کی ادائیگی کےلئے باربار انکی بجلی منقطع کردیتا ہے جو حیدرآباد کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ واسا بجلی کے بل کی ادائیگی صوبائی فنڈ نہ ملنے کی وجہ قرار دیتا ہے اور صوبائی حکومت وفاق کی جانب سے فنڈ نہ ملنے کو اس کاذمہ دار قرار دیتی ہے اس صورتحال کا حل جلد سے جلد نکالا جائے تاکہ حیدرآباد کی عوام پانی جیسی نعمت سے محروم نہ رہ سکے ۔انھوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے صوبائی فنڈکی عدم ادائیگی کی سزا حیدرآباد کی عوام کے دی جا رہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ۔انھوں نے کہاکہ محکمہ واسا کے کنکشن منقطع کئیے جانے سے حیدرآباد میدانِ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔انھوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ محکمہ واسا اور حیسکو کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے فوری ایکشن لیں تاکہ حیدرآباد کے عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں۔

جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم میں ختم بخاری کی پر وقار تقریب،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کا خطاب
(May 10, 2014)
حیدرآباد: حیدر آبادکی معروف دینی درس گاہ جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم لطیف آباد یونٹ نمبر9میں ختم بخاری شریف کی عظیم الشان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دینی اداروں کی ترقی کے لئے کئی افراد پس پردہ رہ کر کام میں لگے رہتے ہیں اور کام کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں ایسے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں اور اس ادارے سے اللہ والے پیدا ہوں جو دنیا والوں کی اصلاح کا ذریعہ بنیں ،میں نے عرصہ دراز سے ختم بخاریشریف کی تقریبات میں اس وجہ سے جانا ترق کر دیا تھا کہ کہیںیہ بدعت میں داخل نہ ہو جائے لیکن اس تقریب میں اس لئے آیا ہوں کیو ںکہ یہ اس مدرسے میںختم بخاری شریف کی پہلی تقریب ہے۔ انھوں نے طالب علموں کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے کہا کہ آخری حدیث کا درس باہر سے بلوا کرکسی اور سے دلوانا ٹھیک نہیں آخری درس دینے کا اصل حق دار وہی استا د ہے جس نے تمام حدیث پڑھائی ۔ انھوں نے کہا کہ امام بخاری کی اس آخری حدیث کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے اعما ل میں اخلاص پیدا کریں عمل چھوٹا ہو لیکن اس میں اخلاص ہو گا تو وہ اللہ کے ہاں وزن دار اور مقبول ہو گا ریاکاری سے کیا گیابڑے سے بڑا عمل بے وزن اور غیر مقبول ہو گا ۔مفتی تقی عثمانی نے دورہ بخاری شریف مکمل کرنے والے طالب علموںکو ہدایات دیتے ہو ئے کہا کہ ان کے عالم بننے کے بعد لو گوں کی ان پر نظر ہو گی عالم کے اعمال و اقوال کو لوگ دیکھیں گے زبان سے نکالی گئی بات ان کا تعارف ہوتا ہے وہ زبان کو قابو میں رکھیںیہ زبان اپنی نمودو نمائش اوردوسروں کی دل آزاری کے لئے ،غیبت کے لئے اور بہتان کے لئے استمعال نہ ہو یہ زبان تمہیں ہلاکت میں نہ ڈال دے آپ لو گ اعمال و اقوال کا خیال رکھیں آخرمیںبخاری شریف کادورہ مکمل کرنے والے 16طالب علموں کی دستار بندی کی گئی اورمفتی تقی عثمانی نے دعاءکروائی۔ تقریب میں جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم کے مفتی محمد وجیہ ، جامع دارالعلوم کراچی سے تشریف لانے والے استاد الحدیث مولانا افتخار احمد اعظمی ،مفتی محمد یونس ،وفاق المدارس العربیہ سندھ کے ناظم مولاناڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں ،مولانا مفتی محمد اصغر سمیت شہر بھر کے مدارس کے علمائ، اساتذہ کرام سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کرپٹ نظام کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے:صاحبزادہ ابوالخیر
(May 10, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان (نورانی )کے صدراور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کے الگ الگ جدوجہد کرنے سے ان مفاد پرست اور ظالم حکمرانوںسے نجات نہیں ملے گی اس کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالوں کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کو چاہئے کہ وہ اے پی سی بلائیں اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کراس ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریںہر پارٹی ڈیرھ اینٹ کی مسجد بنا ئے گئی تو ان ظالموں اورظالمانہ نظام کے متوالوں سے چھٹکاراممکن نہیں۔صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ ظالموں اور ظالمانہ نظام سے اسی وقت نجات مل سکے گی جب سب جماعتوں کو ان ظالم حکمرانوں کے خلاف نکلنا گااورنظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

انگلش ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا مشکل ہے: بین اسٹوکس
(May 8, 2014)
لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ان کا اس سیزن میں ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانا مشکل ہے۔22سالہ آل راﺅنڈر اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم سے باہر ہیں،اسٹوکس مارچ میںویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں صفر پر آﺅٹ ہونے کے بعد اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈریسنگ روم میں لاکر پر ہاتھ مار کر اپنا ہاتھ زخمی کرا بیٹھے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹوکس کاکہنا تھا کہ انگلش ٹیم میں اس وقت اچھے کھلاڑی موجود ہیں ان کی موجودگی میں ٹیم میں جگہ بنانا ان کے لیے آسان نہیں ہوگا۔اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے واقعہ کے بعد سے وہ اپنے غصے پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔آئندہ وہ اس قسم کی حرکت سے پرہیز کریں گے اور میدان میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کریںگے۔

ڈیو واٹ مور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کی رہنمائی کریں گے
(May 8, 2014)
سڈنی: سابق آسٹریلوی بیٹسمن اور معروف کرکٹ کوچ ڈیو واٹمور ورلڈکپ2015کی تیاریوں کے سلسلے میں افغانستان،آئرلینڈ،اسکاٹ لینڈاور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی رہنمائی کریں گے۔آئی سی سی کے ہائی پرفارمنس پروگرام کی مشاورتی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد واٹمورکاکہناہے کہ وہ ایسو سی ایٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں،ان ٹیموں میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیںجن کی جانب سے حال ہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ایسوسی ایٹ ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔متحدہ عرب امارات کے کوچ عاقب جاوید نے واٹمور کی تقرری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ واٹمور کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کبیر خان کا کہنا ہے کہ واٹمور بہترین کوچ ہیں، ان کی تقرری سے ہمیں ورلڈ کپ کی تیاریوںکو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ واٹمور اس سے قبل پاکستان،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں۔

بارش نے آئرلینڈ کی امیدوں میں پانی پھیر دیا ، سیریز سری لنکا کے نام
(May 8, 2014)
ڈنیڈن: سری لنکا نے بارش سے متاثرہ سیریز میں آئرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔ دو ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میںبارش نے آئر لینڈ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ، ڈنیڈن میں دو دن سے مسلسل بارش کے باعث دوسرے میچ کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا جبکہ پہلا میچ سری لنکا نے با آسانی 79رنز سے جیتا تھا ، آئر لینڈ اس میچ جو جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کی آس لگائے بیٹھی تھی لیکن شدید بارش نے میدان کی حالت اس قدر خراب کر دی تھی کہ صبح سے دھوپ نکلنے کے باوجود کھیل ممکن نہیں ہوسکا ۔ میچ انتظامیہ نے پچ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
