اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے 2 نومبر کو ملک کا دورہ کرے گا۔ پی پی آئی کے مطابق مشن کے دورہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے نمائندہ نے تصدیق کی۔آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت جاری پروگرام کے پہلے جائزے سے متعلق 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
استاد اپنے پیشے سے سچائی دکھائیں توکاپی کلچر کو ختم کیا جا سکتا ہے:ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
حکومت سندھ صوبے میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ
بجٹ تجا ویز پر مشاورت کے لئے تاجروں کا مشترکہ اجلا س بلا یا جائے : حیدر آباد چیمبر آف کامرس
کراچی میں کارکنوں کے قتل پر ایم کیو ایم حیدر آباد کا اظہار مذمت
حیدر آباد میں پانی کے بحران کے خلاف انسان دوست تحریک کا احتجاج
جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق لیبر کونسلر شمیم انصاری انتقال کر گئے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کا کیس، چوہدری پرویز الہٰی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کی جبکہ سماعت کے دوران اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیر اعلیٰ کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔وکیل اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی کا موبائل فون ابھی تک برآمد نہیں ہوا، تفتیشی افسر نے موبائل فون ریکور کروا کر اس کا فرانزک کروانا ہے۔وکیل نے دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کے گھر سے 41 لاکھ روپے ریکور ہوئے ہیں، یہ معلوم کرنا ہے کتنے پیسے شریک ملزمان کو گئے، سابق وزیر اعلیٰ کے 2 گھر ہیں ایک لاہور اور دوسرا گجرات میں ہے، انہیں گجرات لے کر کر جانا تھا، تیاری مکمل تھی مگر انکی طبعیت خراب ہوگئی اور انہیں ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ اب پرویز الٰہی کے گجرات والے گھر جانا ہے، اس لئے ان کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔دوران سماعت پرویز الہی روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میری عمر 77 سال ہے مجھے دل کے 3اسٹنٹ پڑے ہیں، مجھے چلنے میں دشواری ہے، مجھے تو ریکوری کا بھی کمرہ عدالت میں آکر پتہ چلا۔بعدازاں، عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی
پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش ایک کیس میں ضمانت ملتے ہی دوسرے میں گرفتار
پشاور(پی پی آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا تاہم پولیس نے انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور مرادسعید کو پناہ دینے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کامران بنگش کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا۔پولیس کے مطابق ضمانت سے قبل کامران بنگش کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں کامران بنگش پر عوام کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔
صحافیوں کے تحفظ کیلئے قوانین کی منظوری کے باوجود صورتحال مزید بدتر
اسلام آباد (پی پی آئی)ملک میں گزشتہ 2 برس کے دوران 11 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور 2023 میں پاکستان ’ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس‘ میں 180 ریاستوں میں سے 150 نمبر پر رہا، ستم۔پی پی آئی کے مطابق فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی میں دنیا کا پہلا ملک بننے کے 2 برس بعد بعد بھی پاکستان صحافیوں کے خلاف جرائم میں اضافے سے نمٹنے کے لیے قانون کے استعمال میں تاحال ناکام ہے۔’دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ‘ قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اْس وقت منظور کیا تھا جب عمران خان 2021 میں وزیراعظم تھے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے انہیں برطرف کرنے کے بعد شہباز شریف 2022 میں وزیراعظم بن گئے تھے۔تاہم عمران خان اور شہباز شریف، دونوں کی حکومتیں اس قانون کے تحت ایک سیفٹی کمیشن قائم کرنے میں ناکام رہیں اور اسلام آباد صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک شہر بن گیا۔ قومی اسمبلی نے ’پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021‘ منظور کیا، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان نے ایسا کوئی قانون نہیں بنایا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کے خلاف اگست 2021 سے اگست 2023 کے درمیان کْل 248 میں سے 93 (37.5 فیصد) واقعات اسلام آباد میں ریکارڈ کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافیوں کے خلاف واقعات میں سندھ 56 کیسز (22.5 فیصد) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،۔صحافیوں کے تحفظ کے لیے قوانین کی منظوری سے قبل’رپورٹرز ودآؤٹ بارڈر’کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2021 میں پاکستان 180 ممالک میں 157 ویں نمبر پر تھا، اِن 2 قوانین کی منظوری کی وجہ سے 2023 میں پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوکر 150 پر آگئی تھی لیکن بدقسمتی سے اس کے بعد صورتحال مزید بدتر ہوگئی۔
تلاش کریں
خبریں

استاد اپنے پیشے سے سچائی دکھائیں توکاپی کلچر کو ختم کیا جا سکتا ہے:ڈویژنل کمشنر میرپورخاص
(May 10, 2014)
میرپورخاص: ڈاکٹراوراستاد بہت عظیم پیشہ ہے ، اس کے برابر کوئی بھی پیشہ نہیں ہے، ڈاکٹروں اور اساتذہ کو اپنے پیشے سے سچائی کر کے اپنا مقام اونچا کرنا چاہیے ،کاپی کلچر کی لعنت کو ہمیشہ کیلئے اس وقت ختم کیا جا سکتا ہے، جب اساتذہ اسکول میں پڑھائیں ،والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور طلباءمحنت کریں ۔اس بات کا اظہار ڈویژنل کمشنر ساجد جمال ابڑو نے امتحانی سینٹر صبغت اللہ شاہ شہید گورنمنٹ بوائزہائی اسکول سانگھڑ اور سول ہسپتال سانگھڑ کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس امین یوسفزئی،ڈی ایچ او سانگھڑ ڈاکٹر شگفتہ ،ایس ایس پی سانگھڑ فرخ لنجار بھی انکے ہمراہ تھے،اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ساجد جمال ابڑو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کاپی کلچر کو کافی حد تک کنٹرول کیا گیا ہے، نقل کرانے والوں کو گرفتا رکر کے جیل بھیجا گیا ہے اور کئی طلباءپر کاپی کیس بھی کئے گئے ،انھوںنے اس موقع پر 5طلباءکو کاپی کرتے ہوئے پکڑا اور کاپی کیس کرنے کی ہدایت کی،بعدازاں سول ہسپتال سانگھڑ کا دورہ کیااور مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں معلوما ت حاصل کیں ،انھوںنے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ غیر حاضراور غفلت برتنے والے ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

حکومت سندھ صوبے میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ
(May 10, 2014)
حیدرآباد: وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاست عبد الجبار خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے بھر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے رئیس خان محمد لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو یوسف حیدرآباد میں زکواة و عشر کی جانب سے غریب ، مفلس و نادار طلباءو طالبات میں اسکول بیگز، ڈریسز و دیگر سامان کی تقسیم کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انھوں ں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد با الخصوص PS-49کے علاقوں میں سرکاری اسکولز کو جوبھی مسائل درپیش ہیں ان کو علاقے کے لوگوں کے ساتھ مل کر جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج بھی سرکاری اسکولوں میں پرائیویٹ اسکولو ںکے مقابلے میں تدریسی عمل بہتر ہیں اور حکومت سندھ سرکاری اسکولز میں سہولیات بھی مہیا کر رہی ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب کو اپنے بچوں اور بچیوں کو سرکاری اسکولوں میں ہی پڑھنا چاہےے جس سے ہم سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ۔اس موقع پر چیئر مین زکواة و عشر کمیٹی حیدرآباد شیر محمد پیر زادو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ زکواة کمیٹی کی جانب سے ضلع حیدرآباد کے تقریباً 50مختلف اسکولوں میں 6جماعت سے10جماعت کے 2500 مستحق طلباءو طالبات میں اسکولز ڈریسز ، بیگز ، واٹر کولر ، پنکھے و دیگر سامان کی تقسیم کی گئی ہے اس کے علاوہ ضلع حیدرآباد کے مختلف ہسپتالوں جن میں سول ہسپتال حیدرآباد کو 70لاکھ ، تعلقہ قاسم آباد کو 5لاکھ کی دو اقساط ، تعلقہ ہسپتال ٹنڈو جام ہسپتال میں دو لاکھ روپے ، بھٹائی ہسپتال لطیف آباد کو دو اقساط میں 9لاکھ سے زائد رقوم سالانہ دی گئی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع حیدرآباد کے 4تعلقوں میں غریب اور مفلس90بچیوں کو جہیز کی مد میں 20ہزار روپے فی بچی کے حساب سے 18لاکھ روپے کی رقم دے چکے ہیں ۔ انھوںں نے مزید بتایا کہ ذہین و مستحق غریب طلباءو طالبات کو مورا اسکالر شپ کے تحت ضلع حیدرآباد زکواة کمیٹی کی جانب سے کالج و یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات کو اسکالر شپ بھی دی جا رہی ہے ۔ بعد ازاں ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاست عبد الجبار خان نے رئیس خان محمد لوئر سیکنڈری اسکول کے 50غریب اور مفلس طلباءو طالبات میں اسکول ڈریسز ، بیگز ، دوواٹر کولر اور دو پنکھے بھی تقسیم کےے۔اس موقع پر پی ایس 49-کے پی پی پی صدر غلام رسول کلہوڑو ، پی پی پی ضلع حیدرآباد کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سید کمال شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

بجٹ تجا ویز پر مشاورت کے لئے تاجروں کا مشترکہ اجلا س بلا یا جائے : حیدر آباد چیمبر آف کامرس
(May 10, 2014)
حیدرآباد: حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے جا ری میں وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک کے تمام چیمبر آف کامرس کی مرتب کردہ بجٹ تجا ویز پر مشاورت کے لئے تاجروں کا مشترکہ اجلا س بلائیں ، تاکہ تاجروں کی طرف سے حکومت کو دی گئیں بجٹ تجا ویز پر تفصیلی روشنی ڈالی جا سکیں ۔ حیدرآباد چیمبر سمیت ملک کے تمام چیمبر کی طرف سے وفاقی بجٹ 2014-15پر ارسال کی گئی بجٹ تجا ویز پر حکومت کی طرف سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دو ڑ گئی ہے ، حیدرآباد چیمبرکے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، کاروبار ہو یا صنعتی سرگرمیوں کا فروغ یہ سب تاجر و صنعتکار براد ری کی مرہون منت ہیں۔ لہذا معاشی صنعتی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے تاجر اور صنعتکا ر برادری کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے اور معا شی پالیسیوں بالخصوص نئے بجٹ مرتب کرنے سے قبل تاجر و صنعتکا ر برادری کی طرف سے ارسال کردہ تجا ویز پر تبا دلہ خیال اور تاجر برادری کے اشتراک سے ایسا بجٹ مرتب کیا جائے جس سے کاروباری ماحول بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ممکن ہو سکے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جا سکتے ہیں ۔ حیدرآباد چیمبر کے اخبا ری بیان میں اید پی سی سی آئی اورکے سی سی آئی کی بجٹ تجا ویز کی حمایت کی گئی ہے اور وفاقی حکومت پر زو ر دیا گیا ہے کہ وہ وفاقی بجٹ 2014-15میں سیلز ٹیکس کی شرح کم سے کم رکھےں اور عام آدمی کے ریلیف کے لئے خاص توجہ دی جائے ۔

کراچی میں کارکنوں کے قتل پر ایم کیو ایم حیدر آباد کا اظہار مذمت
(May 10, 2014)
حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹر یونٹ 121-Bکے کارکن محمد نسیم کے قتل سمیت کراچی میں حالیہ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے معصوم کارکنان اور ہمدردوںکا قتل عام کراچی کی حق پرست عوام کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے ماضی میں بھی ریاستی جبر وتشدد کا سامنا کیا مگر حق پرستانہ جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے ۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کےلئے معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت عناصر انسانیت کے دامن پر ایک بد نما داغ کی مانند ہےں اور ایسے ظالم انسان کہلانے کے ہرگز حقدارنہےں ہے اور یہ صرف ایک خاندان کے ہی نہےں بلکہ پوری قوم اور معاشرے کے مجرم ہےںاور انکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنےوالے ادارے ایسے درندہ صفت قاتلوں کی گرفتاری کو فوری یقینی بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے اور شہر بھر میں جاری جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ انہھوں نے کارکن محمد نسیم کی شہادت انکے اہلخانہ سے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

حیدر آباد میں پانی کے بحران کے خلاف انسان دوست تحریک کا احتجاج
(May 10, 2014)
حیدرآباد: انسان دوست تحریک کے چیئرمین محمدعارف قائم خانی ملک رمضان ،عبدالرحیم چندریگر،زبیرآرائیں،مقصود سنار ،نور الدین آرائیں ،آصف قائم خانی ،جنید جبارنے اپنے مشترکہ بیان میں پانی کے بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ایچ ڈی اے اورواسانے حیدرآباد کو کربلا بنا دیا ہے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر افسوس کے وزراء،مشیران اور افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ نماز جمعہ کے لیے مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی نہیں،انھوں نے کہا کہ کرپٹ افسران نے واسا اورایچ ڈی اے کو ڈیمک کی طرح چاٹ لیاہے جس کی وجہ سے آج ادارہ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے سے بھی قاصر ہے، انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فلٹر پلانٹ عوام کا منہ چڑا رہے ہیں شدید گرمی کے باوجود شہر میں جگہ جگہ لگائے جانے والے فلٹر مشین زبو حالی کا شکار ہیں ان کی مینٹشن پر کوئی توجہ نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پہلے ہی پریشان تھے ،واسا نے بھی عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق لیبر کونسلر شمیم انصاری انتقال کر گئے
(May 10, 2014)
حیدرآباد: جماعت اسلامی کے کارکن اور یونین کونسل 12 سٹی کے سابق لیبرکونسلر شمیم انصاری انتقال کرگئے ہےں۔معروف سماجی رہنما شمیم انصاری کی نمازجنازہ نہروالی مسجدرشی گھاٹ مےںجماعت اسلامی کے رہنمامشتاق احمدخان نے پڑھائی جس مےں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت ،زونل امیرڈاکٹراخلاق لودھی سمیت جماعت اسلامی اورمتحدہ کے کارکنان ،انصاری برادری اور اہل محلہ نے بڑی تعدادمےں شرکت کی ۔مشتاق احمدخان نے نمازجنازہ کے موقع پر فکرِآخرت کے موضوع پر خطاب کیا۔ جب کہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شےخ شوکت علی نے مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
