لاہور(پی پی آئی)لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پی پی آئی کے مطابق اینٹی کرپشن نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں اینٹی کرپشن کے وکیل نے ان کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا موبائل فون ابھی تک نہیں ملا، موبائل فون ریکور کرکے اس کا فرانزک کروانا ہے۔ پرویز الٰہی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر عدالت انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔ عدالت نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
بلدیہ عظمیٰ کا ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے بلک اسٹور میںجدیدایئرکنڈیشنڈ نصب
ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی کو سپورٹ کریں گے
کراچی میں پانی کا بحران سنگین،شہرکو550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا
غلط فیصلہ کرنے پرسنجے ہزارے کو آئی پی ایل میں امپائرنگ سے روک دیا گیا
کراچی پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے تحت محفل نعت کا انعقاد
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہروں کا عالمی دن منایاگیا
اسلام آباد (پی پی آئی)اقوام متحدہ کے زیر انتظام پاکستان سمیت دنیا بھر میں 31 اکتوبر 2023 کو شہروں کا عالمی دن منایاگیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی کا مقصد عالمی پائیدار ترقی اور سماجی شمولیت میں شہری کاری کے کردار کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق شہروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات اور پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
شہید ناموس رسالت غازی علم الدین کایوم شہادت منایا گیا
کراچی(پی پی آئی) شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہید کا 94واں یوم شہادت31اکتوبر کو ملک بھر میں دینی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق غازی علم الدین شہید کو 31اکتوبر1929 کو شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون راج پال کو واصل جہنم کرنے پرمیاں والی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ پاکستان ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے غازی علم الدین کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے اور ہر سال عام تعطیل نیزغازی علم الدین کا تذکرہ شامل نصاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس وطن جاچکے
کراچی (پی پی آئی) کراچی سے تقریباً سوا لاکھ افغان شہری واپس اپنے وطن جاچکے ہیں۔کراچی انتظامیہ نے پرانے حاجی کیمپ کے قریب کیمپ قائم کردیے ہیں اور غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرکے پہلے ان کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا اور یہاں سے انہیں واپس ان کے ملک بھیجا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،غیرملکیوں کیساتھ کاروبار کرنیوالے اورمکان کرائے پر دینے والے بھی پکڑے جائیں گے،محکمہ داخلہ نے چیکنگ ٹیموں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

بلدیہ عظمیٰ کا ضلع جنوبی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی
(May 12, 2014)
کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ضلع جنوبی کے میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں ٹھیلے اور پتھاروں کو ضبط کرلیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی کی ہدایت پرضلع جنوبی کے علاقے ویسٹ وہارف اور ڈاکیارڈپرتجاوزات کو ہٹا کر وسیع علاقے کو ٹریفک اور پیدل چلنے والے عوام کے لئے کھول دیاگیا۔، اس دوران انسداد تجاوزات کے عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر پولیس نے شرپسندوں پر قابو پالیا اور بلدیہ کے عملے نے کارروائی جاری رکھی۔ آپریشن میں ضلع جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،اینٹی انکروچمنٹ ، علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنراورکے پی ٹی کے عملہ سمیت پولیس کی بھاری تعداد نے حصہ لیا۔ تجاوزات کے خاتمے کے دوران چند شرپسندوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم علاقہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا ۔اہل علاقہ نے تجاوزات کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ کے عملہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے قائم ان تجاوزات کے باعث علاقے میں ٹریفک جام ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں رہنے والوںکو شدید پریشانی کا سامنا تھا تاہم آج کی یہ کارروائی ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے ۔اس موقع پرڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مظہر خان کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز و تفریق تمام علاقوں میں جاری ہے اورپورے شہر میں قائم تجاوزات کو ختم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے بلک اسٹور میںجدیدایئرکنڈیشنڈ نصب
(May 12, 2014)
حیدرآباد: لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآبادوجامشورو ادویہ کے بلک اسٹور میں 5 لاکھ سے زائد مالیت کے 5جدیدایئرکنڈیشنڈ نصب کرا دیئے ہیں۔ بلک اسٹور جامشورو میں ادویہ محفوظ رکھنے والے اسٹور میں ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایئرکنڈیشن نصب کرائے گئے تاکہ کروڑوں روپے کی ادویہ محفوظ رہ سکیں۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد کے تفصیلی دورے کے بعد معزز شہریوں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے کہا کہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد جامشوروسندھ کے چند بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے اور حیدرآباد اور اندرون سندھ کے لوگوں کی خدمت عرصہ دراز سے کر رہا ہے ماضی میں آنے والے افسران نے ہسپتال کو ان ضروری اور لازمی اشیاءکی طرف کی طرف توجہ نہیں دی مگر اب ہسپتال ہسپتال کی انتظامیہ اپنی انتھک محنت اور کوششوں سے ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں شہر کے لوگوں کا تعاون بھی درکار ہے، انھوں نے کہا کہ ہسپتال قوم کی امانت ہے اور اس کی ہر چیز کی حفاظت کرنا ہر شہری کا فرض ہے، عوام کو چائیے کہ وہ ہسپتال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، انھوں نے وفد کو بتایا کہ عنقریب ہسپتال میں مزید جدید مشینری اور آلات نصب کئے جا رہے ہیں صوبائی حکومت کے تعاون سے ہسپتال کو مزید جدید بنایا جا رہا ہے اور جو مشینری بند پڑی تھیں ان کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی کو سپورٹ کریں گے
(May 11, 2014)
بنگلور: پوری دنیا میں فٹبال ورلڈکپ کا بخار عروج پر ہے،بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ویرات کوہلی کو بھی فٹبال ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ویرات کوہلی فٹبال ورلڈکپ میںجرمنی کو سپورٹ کررہے ہیں،کوہلی کا کہنا ہے کہ جرمنی فٹبال کی خطرناک ترین ٹیم ہے اور وہ اس بارجرمن ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں تاہم وہ ورلڈکپ میں جرمنی کی جیت کے خواہاں ہیں۔بھارتی نائب کپتان کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فٹبال کے میچز بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور پریکٹس کے دوران فٹبال بھی کھیلتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹیم میں سب سے اچھی فٹبال کھیلتے ہیں جبکہ آل راﺅنڈر روندرا جدیجہ ٹیم میں فٹبال کے سب سے خراب کھلاڑی ہیں۔

کراچی میں پانی کا بحران سنگین،شہرکو550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا
(May 11, 2014)
کراچی: کراچی کے میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ،شہر کو اس وقت 550ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق 1000 ملین گیلن کی جگہ شہر کو صرف 450 ملین گیلن پانی مہیا کیا جارہا ہے۔ کیماڑی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، شیرشاہ، میٹروول سائٹ سمیت ضلع غربی کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔واٹربورڈ ذرائع کے مطابق بارش نہ ہونے سے حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی کم دیا جارہا ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ناغہ سسٹم نافذ ہے۔ واٹربورڈ ذرائع کے مطابق پانی میں کمی کیوجہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بڑی مقدارمیں پانی چوری ہونا ہے۔ شہرمیں اس وقت بھی 67 غیرقانونی ہائیڈرنٹس کام کررہے ہیں۔

غلط فیصلہ کرنے پرسنجے ہزارے کو آئی پی ایل میں امپائرنگ سے روک دیا گیا
(May 11, 2014)
نئی دہلی: انڈین پریمئیر لیگ میں میچ کے دوران سنگین غلطی کرنے پر بھارتی امپائر سنجے ہزارے کو ایونٹ کے بقیہ میچوں میں امپائرنگ کرنے سے روک دیا گیا۔امپائر سنجے ہزارے نے راجھستان اور دہلی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بیٹسمن کیون پیٹرسن کے رن آﺅٹ کے معاملے پر تیسرے امپائر سے رجوع کرنے سے گریز کیا تھاجبکہ ٹی وی ریپلے میں بیٹسمن کیون پیٹرسن آﺅٹ نظر آرہے تھے۔ چئیرمین آئی پی ایل رانجیب بسوال کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر قائم کردہ کمیٹی نے سنجے ہزارے کوایونٹ کے بقیہ میچوں میں امپائرنگ کرنے سے روک دیا ہے۔ سنجے ہزارے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ،ان کا کہناہے کہ اس موقع پر تیسرے امپائر سے رجوع نہ کرنا غلطی تھی اور انسان سے غلطی ہوسکتی ہے ۔سنجے ہزارے اب تک آئی پی ایل کے17میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

کراچی پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے تحت محفل نعت کا انعقاد
(May 11, 2014)
کراچی: کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے اتوار کو محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صدیق اسماعیل، شفیق احمد، سعید ہاشمی اورحافظہ آمنہ ولی سمیت ملک کے معروف نعت خوانوں نے نبی کریﷺ کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے قلوب کو گرمایا۔ محفل نعت میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ متعدد خواتین صحافی اور ان کے اہلخانہ نے محفل میں شرکت کی۔ محفل نعت کے حوالے سے شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کراچی کے مشکل حالات میں ایسی روحانی محفل نے ہمیں سکون کی دولت سے نواز ا ہے، شرکاءنے منعقدہ محفل نعت کے حوالے سے کہاکہ عمومی طور پر پریس کلب میں مختلف پروگرام کا انعقاد ہوتا رہتا ہے لیکن اس انداز میں نعت خوانی کی محفل کا انعقاد پہلی بار ہوا ہے جو کہ بہت شاندار ہے۔ محفل کے اختتام پر نعت خوانوں کو پریس کلب کی جانب سے روایتی تحفے ،اجرک اور یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔