اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان اور یونیسیف نے پولیو ایمرجنسی پروگرام کے لیے اہم ویکسین کی خریداری کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے۔پی پی آئی کے مطابقحکومت نے 2011 میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور پولیو سے نمٹنے کے لیے کوششیں شروع کیں، پولیو ایمرجنسی پروگرام کے لیے مناسب مالی وسائل کو مختص کیا گیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ اس مرحلے کے دوران حکومت نے اس مقصد کے لیے ساڑھے 15 کروڑ ڈالر دینے کا عزم کیا اور اس سلسلے میں عالمی یکجہتی کے تحت اسلامک ڈیولپمنٹ بینک (آئی ایس ڈی بی) اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) سے مزید 10 کروڑ ڈالر کی امداد حاصل کی۔
پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کاروں کی فروخت نصف سے بھی کم
کراچی (پی پی آئی)اگست اور ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر اضافے کے باوجود رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت 44 فیصد،ایس یو ویز، جیپ اور وینز کی فروخت 23 فیصد گر گئیں۔ ٹریکٹرز کی فروخت کے علاوہ دیگر گاڑیوں کی بھی مایوس کن کارکردگی رہی، ٹرکوں میں 47 فیصد، بسوں میں 32 فیصد، جبکہ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فرخت 10 فیصد گھٹ گئی۔پی پی آئی کے مطابق مالی سال 2024 میں جولائی تا ستمبر کے دوران کاروں کی مجموعی فروخت 16 ہزار 21 یونٹس رہی، جو مالی سال 2023 کی اسی مدت میں 28 ہزار 571 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ ستمبر میں فروخت بڑھ کر 6 ہزار 410 یونٹس ہوگئی،سوزوکی موٹرسائیکلوں کی فروخت 62 فیصد تنزلی کے ساتھ 10 ہزار 7 یونٹس کے مقابلے میں 3 ہزار 775 یونٹس رہ گئی، جبکہ یاماہا موٹرسائیکلوں کی فروخت 31 فیصد گر کر 2 ہزار 555 رہ گئی، جس کی فروخت گزشتہ مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 3 ہزار 736 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکل اور روڈ پرنس موٹرسائیکل کی فروخت جولائی تا ستمبر 2024 کے دوران 21 ہزار 803 اور 4 ہزار 118 یونٹس رہی، جبکہ یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 20 ہزار 369 اور 9 ہزار 273 ریکارڈ کی گئی تھی۔
فضل الرحمٰن انتخابات کی اپنی ترجیحی تاریخ پر شہباز شریف سے حمایت کے خواہاں
اسلام آباد (پی پی آئی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور کہا کہ سابق وزیر اعظم آئندہ جنوری سے آگے انتخابات مؤخر کرنے کے جے یو آئی کے مطالبے کی حمایت کریں جس پر صدر مسلم لیگ (ن) نے اپنی پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ انتخابات کو جنوری سے آگے مؤخر کرنے کے ان کے مطالبے کی حمایت کریں جب کہ موجودہ حالات میں دونوں جماعتوں کو مشترکہ سیاسی پیش قدمی کرنی ہے۔ذرائع نے ملاقات کے بعد ڈان کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے ان سے کہا کہ وہ کوئی وعدہ کرنے سے قبل اس تجویز کو اپنی پارٹی کی قیادت کے ساتھ اٹھائیں گے۔مسلم لیگکے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کے علاوہ سردار ایاز صادق اور عطا اللہ تارڑ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی
(February 17, 2014)
ویتنام: پاکستان نے ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ ٹائی جیت لی۔ پاکستان کے عقیل خان نے ڈیوس کپ ٹو ٹائی کے ریورس سنگلز میں ویتنام کے کھلاڑی کو شکست دے دی۔ ویتنام میں جاری ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹو ٹائی کے تیسرے روز ریورس سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے ویت نام کے کھلاڑی تھین ہوآنگ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیدی۔ عقیل خان کی فتح کا اسکور چھ دو ، چھ چاراور چھ تین رہا۔ بیسٹ آف فائیو میں پاکستان نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ چیمپئن شپ میں شرکت کریگا
(February 17, 2014)
اسلام آباد: پاکستانی ٹیم تیسری ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن حکام کے مطابق چیمپئن شپ رواں سال اپریل کے آخری ہفتے میں نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد ہوگی ۔ ایونٹ میںپاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ،نیپال ،بھوٹان ،مالدیپ اورافغانستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

آئی سی سی بورڈ کا اہم اجلاس 23فروری کو دبئی میںہوگا
(February 17, 2014)
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ایگزیکٹیو کا اجلاس رواں ماہ 23فروری کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ڈیو رچرڈسن کریں گے ۔ توقع کی جارہی کہ اجلا س میں بگ تھری کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جائے گا ۔

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19فروری کو ہوگا
(February 17, 2014)
کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19فروری کو سبائنا پاک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا ۔ ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں آئرش ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20فروری سے شروع ہوگا
(February 17, 2014)
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20سے 24فروری تک سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا ۔مہمان ٹیم کو سیر یز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 281رنز طویل مارجن کے ساتھ شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری میچ یکم سے پانچ مارچ تک نیولینڈز ،کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022: تعمیراتی کام میں 400نیپالی جاں بحق
(February 17, 2014)
دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022کے سلسلے میں زیر تعمیر قطر اسٹیڈیم مزدوں کا خون پینے لگا ،400نیپالیوں سمیت سینکڑوں مزدور تعمیراتی کام کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں ۔نیپالی کوآرڈینشن کمیٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک ہلاکتوں کی تعداد 4000سے تجاوز کرجائے گی اور اس کی ذمہ داری فیفا پر عائد ہوگی ۔
