سری نگر (پی پی آئی)متحدہ مجلس علما مقبوضہ جموں وکشمیر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی اور انہیں جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے پر مقبوضہ وادی کی مساجد میں علمائے کرام نے سخت تشویش ظاہر کی متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے سرکردہ اراکین نے افسوس ظاہر کیاکہ قابض انتظامیہ نے انکی مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے میرواعظ کی نظربندی پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی وجہ سے جامع مسجد کے منبر و محراب گزشتہ4 سال سے زائد عرصے سے رشدو ہدایت، قال اللہ وقال الرسول ﷺ پر مبنی مواعظ حسنہ اور دعوت و تبلیغ سے مکمل طور پر خاموش ہیں۔علاوہ ازیں میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کیخلاف احتجاج اور رہائی کیلئے مظاہرے کئے گئے۔
خیبر ایجنسی : پولیو ٹیم کے قافلے پر بم حملہ، خاصہ دار اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق
غازی عبدالرشید قتل کیس :پرویز مشرف کا ایک دن کا استثنیٰ حاصل
کرکٹر عمر اکمل کیخلاف کیس واپس لینے کیلئے پنجاب پولیس پر دباﺅ
رینجرز فائرنگ قتل کیس: ایس ایچ او نیو کراچی کو نوٹس جاری
وزارت پٹرولیم کے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8 لائسنس جاری
جمشید دستی نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے: اسپیکر قومی اسمبلی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستانی ائیر پورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے پر کام شروع
اسلام آباد (پی پی آئی) ملک کے تین اہم ائیر پورٹس پر ای گیٹس نصب کئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تنصیب کے منصوبے پر کام شروع کردیاہے۔پہلے مرحلے میں لاہور، اسلام آباداور کراچی ایئرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق ای گیٹ منصوبے سے مسافروں کو امیگریشن میں سہولت میسرآئیگی،ای گیٹ پر مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا اور نہ ہی ٹکٹ دکھانے کی زحمت ہو گی،مسافر ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اسکین،ٹکٹ سکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکیں گے۔
لاہورکے مختلف علاقوں کے پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر
لاہور (پی پی آئی) لاہور میں شہریوں نے شکایت کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں پرپیمانوں میں ہیر پھیر کے ذریعہ پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدارفراہم کی جارہی ہے انھوں نے نشاندہی کی کہ بارہا شکایا ت کرنے کے باوجوداوگرا نے ہنوزپٹرول پمپ پیمانوں میں ہیر پھیر کی خبروں کا نوٹس نہیں لیا۔ حالانکہ انفورسٹمنٹ ٹیم کو پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کرنے والے مالکان کے خلاف از خود کارروائی کرتے رہنا چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ متعدد پٹرول پمپوں پر اوزان و پیمانہ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ شہریوں سے پورے پیسے وصول کرکے پٹرول کی کم مقدار دی جاتی ہے۔صارفین شکایت کرتے نظر آرہے ہیں کہ سنکڑوں پمپوں پر پٹرول ڈسپنسرز میں ہیر پھیر کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ انفورسمنٹ ٹیم کو فیلڈ میں جا کر چھاپے مارنے اور ہیر پھیری میں ملوث پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنا چاہئے۔
ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ، ذیابیطس کی انسولین مارکیٹ سے غائب
کراچی (پی پی آئی) ملک میں 7 ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 84 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے انسولین مارکیٹ سے غائب ہے اورامراض سانس وبلڈ پریشر سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات من مانی قیمت پر فروخت کی جانے لگی ہیں ۔
تلاش کریں
خبریں

خیبر ایجنسی : پولیو ٹیم کے قافلے پر بم حملہ، خاصہ دار اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق
خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں پولیو ٹیم کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 11 جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ادھر پشاور میں سیکورٹی فورسز نے مبینہ خود کش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے لاشوڑا میں پولیو ٹیم ورکرز سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہے تھے کہ ان کے قافلے کے قریب یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے جس سے خاصہ دار فورس کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار ، رضاکار ، اور پولیو ورکرز بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق دھماکے پہلے سے نصب شدہ بم کے ذریعے کئے گئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب پشاور میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ، خودکش حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا تھا۔

غازی عبدالرشید قتل کیس :پرویز مشرف کا ایک دن کا استثنیٰ حاصل
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا ، آئندہ سماعت پر سابق صدر کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے سے متعلق بحث ہو گی۔لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ مدعی کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر صحت اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت پیش نہیں ہو رہے۔ ڈاکٹروں کی اجازت اور سیکورٹی انتظامات مکمل ہونے پر پرویز مشرف عدالت پیش ہوجائیں گے۔ مقدمے کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

کرکٹر عمر اکمل کیخلاف کیس واپس لینے کیلئے پنجاب پولیس پر دباﺅ
لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں پنجاب حکومت اور لاہور پولیس میں ٹھن گئی ، حکومت نے پولیس سے استغاثہ واپس لینے کے لیے دباو ڈالنا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں حکومت کی جانب سے لاہور پولیس پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ استغاثہ واپس لے لیں جس پر پولیس نے تاحال کوئی پیش رفت ظاہر نہیں کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے نہ صرف پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا تھا بلکہ پولیس فورس کے خلاف بھی بیانات دیئے تھے ، لہٰذا پولیس کسی دباﺅ میں آ کر استغاثہ واپس نہیں لے گی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل قومی ہیرو ہیں ان کو ان کے کیے کی سزامل چکی ہے جبکہ عمر اکمل کو عدالت نے 11 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

رینجرز فائرنگ قتل کیس: ایس ایچ او نیو کراچی کو نوٹس جاری
کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے ذیشان کی بہن کی درخواست پرایس ایچ او نیوکراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیرتک رپورٹ طلب کرلی۔ سیشن جج وسطی جاوید اختر کی عدالت میں رینجرز فائرنگ سے ہلاک ذیشان الدین کی ہمشیرہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر رینجرز اہلکار اورذیشان کی بیوہ شافیعہ کیخلاف درج کیا جائے جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے درخواست پر ایس ایچ او نیوکراچی کو نوٹس جاری کردیئے۔

وزارت پٹرولیم کے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8 لائسنس جاری
کراچی: وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8 لائسنس جاری کردیئے، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق کمپنیاں ان منصوبوں پرچھ کروڑڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے آٹھ لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل کو تین، ایم وی ون کو اورالحاج کمپنی کودو،دو لائسنس جاری ایکسپلوریشن کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرزنے اسلام آباد میں معاہدے پردستخط کئے۔ معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے لائسنسوں کے اجراءسے ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا،،،کمپنیاں ان منصوبوں پرچھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے،،کمپنیوں کے یہ لائسنس 2013 کی پٹرولیم پالیسی کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔

جمشید دستی نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے: اسپیکر قومی اسمبلی
لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے ابھی کوئی شواہد پیش نہیں کیے اگر وہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے تو فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،ڈائریکٹر پارلیمنٹ لارجز کو فارغ کرنا غلط اقدام ہے مجھے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ ہیلے کالج لاہورمیں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کو شوکاز نوٹس دیا جائے گا،ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے تاہم ثبوت نہ ملنے پر فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ڈائریکٹر کو سی ڈی اے کی جانب سے فارغ کیا جانا غلط اقدام ہے،وہ شریف آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کو خط لکھ دیا ہے کہ تین مارچ کو مجھ سے ملیں۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ لارجز کی ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی مانگوا لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شراب تو پنجاب یونیورسٹی میں بھی مل جاتی ہے،پارلیمنٹ میں میری بیٹی اور بیوی بھی آتی ہیں،جمشید دستی کو ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہیے تھے۔
