جمشید دستی نے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے: اسپیکر قومی اسمبلی

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے ابھی کوئی شواہد پیش نہیں کیے اگر وہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے تو فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،ڈائریکٹر پارلیمنٹ لارجز کو فارغ کرنا غلط اقدام ہے مجھے آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ ہیلے کالج لاہورمیں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کو شوکاز نوٹس دیا جائے گا،ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے تاہم ثبوت نہ ملنے پر فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ڈائریکٹر کو سی ڈی اے کی جانب سے فارغ کیا جانا غلط اقدام ہے،وہ شریف آدمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کو خط لکھ دیا ہے کہ تین مارچ کو مجھ سے ملیں۔اس معاملے کی تحقیقات کے لیے پارلیمنٹ لارجز کی ایک ماہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی مانگوا لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شراب تو پنجاب یونیورسٹی میں بھی مل جاتی ہے،پارلیمنٹ میں میری بیٹی اور بیوی بھی آتی ہیں،جمشید دستی کو ایسے الزامات عائد نہیں کرنے چاہیے تھے۔

Latest from Blog