لاہور(پی پی آئی)سابق کپتان اور ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم میں 5 خامیوں کی نشاندہی کر دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد حفیظ سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ چونکہ پاکستان کی ٹیکنیکل کمیٹی سے وابستہ تھے تو مجھے 4 ایسے کھلاڑی بتادیں جن سے متعلق آپ کو خدشات تھے اور آپ کے خیال میں ان کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا;238; سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے صاف کہوں گا کہ ٹیم میں سیکنڈ اوپنر،نمبر 5 پر موجود کرکٹر، متبادل سپنرز اور نئی بال کا آپریٹر، یہ 4 ایسی پوزیشن ہیں جن کیلئے ہم تیار نہیں ہیں ، سابق کپتان نے مزید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے اسپنرز اچھے کھلاڑی ہیں لیکن تیار نہیں ، نئی بال کا آپریٹر ہمارے پاس نہیں ہے، اللہ نہ کرے اگر ورلڈکپ کے 48 دنوں میں شاہین یا حارث کو کوئی انجری ہوجاتی ہے تو ہمارے پاس ان کے متبادل میں کوئی بولر نہیں اگر پانچویں ایشو کو دیکھیں تو ہمارے پاس بولنگ آل راؤنڈر بھی نہیں ہے ۔
پاکستان اپریل میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
انڈر 19ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے
فارمولا ون کے عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر اسکیئنگ کے دوران شدید زخمی
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 6ماہ میں الیکشن کرانے کی ہدایت
ورلڈ ٹینس : عالمی نمبر ایک نڈال کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست
سال 2013 میں پاکستان کی کھیلوں میں کارکردگی ملی جلی رہی:رپورٹ
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا عوامی ترقی و خوشحالی روکنا تھا: شہباز شریف
لاہور(پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے معاشرے میں زہر گھول دیا جبکہ نواز شریف عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے آرہے ہیں ،ملکی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے حلقے کے اندر کارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد نواز شریف انتقام لینے کیلئے وطن واپس نہیں آئیں گے بلکہ ان کی آمد کا مقصد عوام کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف 20،20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں اس وقت کامیاب ہوئے جب بجلی نہیں تھی اور عوام بے روزگاری کا سامنا کر رہے تھے ۔ ن لیگ نے 4سال میں لوڈ شیڈنگ بند کی،اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے اور ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے جو رک گیا ہے، عوام اس روز نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں اور بتائیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، 2018 میں جھرلو انتخابات اور دھاندلی کے نتیجے میں عوام ترقی و خوشحالی سے محروم ہوگئے، نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانا عوامی ترقی و خوشحالی روکنا تھا ۔ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز کے نمائندوں نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ملکی مجموعی صورتحال،معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے،تاجروں نے سابق وزیراعظم کو درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا،تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی ۔
معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں اساتذہ کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے،اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ک نبی کریم حضرت محمد;248; پوری دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین معلم ہیں ۔ آپ;248; نے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے،استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں ، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت اور محنت شامل ہے،وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنی مادر علمی کریسنٹ ماڈل سکول کا دورہ کیا اور اپنے اساتذہ سے ملاقات کی،اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اوراستاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے, تعلیم دینا محض ا ستاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے، ترقی یافتہ دور میں وہی قو میں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں ، آج کے دن ہ میں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔
عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کو چیلنج کردیا
لاہور(پی پی آئی)سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے سیاست اور پی ٹی آئی دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کی والدہ نے خواجہ آصف کو بڑا چیلنج کردیا۔عثمان ڈار کی والدہ اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خواجہ آصف میری بات غور سے سن لیں، جو آپ چاہتے تھے وہ عثمان ڈار کو گن پوائنٹ پر رکھ کر حاصل کرلیا۔ ان کی والدہ نے کہا کہ سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اس کی والدہ نے نہیں، اب تمہارا مقابلہ میں کروں گی۔ میرا چینلج ہے، میدان میں آؤ، دیکھنا تمہارے شیر کا میں کیا حشرکرتی ہوں۔ والدہ عثمان ڈار نے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں، میدان میں آؤ اور میرا مقابلہ کرو۔ واضح رہے کہ عثمان ڈار نے گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ہوشربا انکشاف کیا تھا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف اپنی پارٹی چھوڑ رہا ہوں بلکہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے سانحہ 9 مئی کے دوران ہونے والے تمام واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا کھیل زمان پارک میں رچا گیا تھا۔۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان اپریل میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اپریل کے آخری ہفتے میں چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے افغانستان ،فلپائن اور فلسطین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ۔ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی ۔ٹورنامنٹ کے تمام میچ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہوں گے ۔

انڈر 19ایشیا کپ : روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہونگے
دبئی: انڈر19 ایشیا کپ میں آج (منگل )روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیموں کا ایشیا کپ جاری ہے،گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت کی انڈر نائنٹین ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی۔ گروپ مرحلے میں ابھی تک کے پوائنٹ ٹیبل پر بھارت سرفہرست ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان کا دوسرا نمبر ہے ، جونیئر ٹیموں کے ایشیا کپ کا ٹائٹل مقابلہ چار جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

فارمولا ون کے عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر اسکیئنگ کے دوران شدید زخمی
پیرس: فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپئن جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر اسکیئنگ کرتے ہوئے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ اسکیئنگ کرتے سات بار کے سابق عالمی چیمپئن ایف ون ڈرائیور مائیکل شوماکر زخمی ہو گئے۔ دنیا بھر کے تیز ترین ٹریکس پر فارمولا ون کاروں میں اپنی صلاحتیں اور مہارتیں دکھانے والے کھلاڑی اسکیئنگ میں اناڑی ثابت ہوئے زخمی مائیکل شوماکر کو ابتدائی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 6ماہ میں الیکشن کرانے کی ہدایت
لاہور: بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو آئینی باڈی قرار دیتے ہوئے چھے ماہ کے اندر الیکشن کرانے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کا ایگزیکٹو باڈی اور جنرل کونسل کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ فیڈریشن کے صدر میاں افتخار کا کہنا تھا کہ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن کی جانب سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو آئینی باڈی تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ بیڈمنٹن کی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو باڈی میں خواتین کی نمائندگی سے بہتری کی جانب سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ 28 سے 31 جنوری کو راولپنڈی میں رینکنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ کا انعقاد کریں گے جبکہ مارچ میں نیشنل بیڈمنٹن چمپئین شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ورلڈ ٹینس : عالمی نمبر ایک نڈال کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست
ابوظہبی: عالمی نمبر ایک اسپینش سٹار رافیل نڈال کو ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہم وطن حریف ڈیوڈ فیریر سے اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ فائنل میں فیریر کا مقابلہ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ ابوظہبی میں جاری ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال کو ڈیوڈ فیریر سے شکست کا سامنا ہوا۔ اسپین کے ڈیوڈ فیریر نے ہم وطن حریف رافیل نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ چار سے زیر کر کے فائنل میں جگہ پکی کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن فرانس کے جو ویلفریڈ سونگا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ورلڈ نمبر ٹو نوواک جوکووچ کی فتح کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا۔

سال 2013 میں پاکستان کی کھیلوں میں کارکردگی ملی جلی رہی:رپورٹ
کراچی: سال2013 میں پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں کارکردگی شاندار رہی، گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی بار ون ڈے سیریز جیتی۔ ٹیسٹ میں زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف شکست ہوئی۔ قومی ہاکی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ سے ہی باہر ہو گئی۔ اسنوکر میں پاکستان نے ورلڈ ٹیم اور سکس ریڈ بال چیمپئین شپ جیتی۔ دو ہزار تیرہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے مشکل سال ثابت ہوا۔ قومی ٹیم نے تین ٹیسٹ سیریزکھیلیں، ایک میں شکست ہوئی جبکہ دو برابر رہیں۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں قومی ٹیم اپنی تاریخ کے کم ترین اسکور 49 رنز پر آﺅٹ ہوئی۔ زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں چوبیس رنز سے شکست دے کراپ سیٹ کیا۔ ون ڈے میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی۔ گرین شرٹس نے مصباح الحق کی قیادت میں نو ون ڈے سیریزکھیلیں جس میں سے آٹھ میں فتح حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر پہلی بار شکست دی۔ پاکستان نے اس سال سب سے زیادہ آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ون ڈے میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے مصباح الحق اور محمد حفیظ قابل ذکر رہے۔ مصباح نے کیلنڈر ائیر میں1373 رنز اسکورکرنے کے علاوہ سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ سعید اجمل اس سال ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرر ہے۔ انہوں نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں وکٹوں کی سنچری بھی مکمل کی۔ ہاکی میں پاکستان ٹیم بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی۔ پاکستان جونیئر ٹیم نے ورلڈ کپ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔ اسنوکر میں محمد آصف اور محمد سجاد نے پاکستان کیلئے ورلڈ ٹیم چیمپئین شپ اور سکس ریڈ چیمپئین شپ جیتی لیکن آصف ورلڈ چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے۔ کبڈی میں پاکستان نے بھارت میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ پاکستان نے پہلی بار ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئین شپ جیتی۔ دبئی میں ہونے والی چیمپئین شپ میں سولہ ممالک کے ایک سو چھتیس پلئیرز میں پاکستان کے معیذاللہ بیگ نے پہلی اور جویریہ مرزا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دو ہزار تیرہ میں کرکٹ، ہاکی اور دیگرکھیلوں کو تنازعات کا سامنا بھی رہا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چئیرمین پی سی بی ذکاءاشرف کے انتخاب کوکالعدم قرار دیا۔ حکومت نے نجم سیٹھی کو قائم مقام چیئرمین مقررکیا لیکن ان کی تقرری بھی چیلنج کردی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کو سابق اولمپئینز کی بڑی تعداد نے غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے مستردکردیا۔ قاسم ضیاءکی جگہ اختر رسول فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے۔