قذافی اسٹیڈیم میں منسوب انکلوژر کا نا م تبدیل کر دیا جائے: عبدالقادر

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شارخ خان اور مادھوری اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے

آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیش کش ہوئی تھی: ذکا اشرف

پی سی بی اور مشتاق کے درمیان معاہدہ معاوضے کی نذر

آئی پی ایل کے ٹکٹ بلیک میں سو نے کے بھاﺅ فروخت

ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی شکست پر افسردہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

قذافی اسٹیڈیم میں منسوب انکلوژر کا نا م تبدیل کر دیا جائے: عبدالقادر

کراچی:  پی سی بی کے رویے سے مایوس سابق ٹیسٹ اسٹارعبدالقادر نے قذافی اسٹیڈیم میں خود سے منسوب انکلوژر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ انھیں وسیم باری اور جاوید میانداد کو بورڈ سے نکال دیا تو اب عہدیدار اسٹیڈیمز میں ہم سے منسوب انکلوژرز بھی ختم کر کے وہاں اپنے نام لکھوا لیں۔ماضی کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادرنے ایک انٹرویو میں کہاکہ نجم سیٹھی نے انھیں اور عظیم کرکٹرز وسیم باری اور جاوید میانداد کو کرکٹ بورڈ سے نکال دیا اب چیئرمین قذافی اسٹیڈیم میں ہمارے نام کے انکلوژرز ختم کردیں اورانھیں اپنے اور دیگر آفیشلز سے منسوب کردیں۔پی سی بی کرکٹرز کی وجہ سے ہے لیکن بورڈ نے بیمار احتشام الدین، عظمت رانا، شفقت رانا، معین العتیق سمیت کئی پلیئرز کو بے روزگار کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے۔ انھوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق، وسیم اکرم، وقار یونس اور رمیز راجہ جیسے کھلاڑیوں کے تجربے سے غیر ملکی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ماضی میں ہم نے حنیف محمد اور فضل محمود کی صلاحیتوں کو زنگ لگا دیا۔ اب موجود کرکٹرز بھی باہر جارہے ہیں۔ عبدالقادر نے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری پانچ اوورز میں بولرز کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار بولنگ کوچ محمد اکرم تھے لیکن ان کے بجائے کپتان محمد حفیظ کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔پانچ سال سے کہہ رہا ہوں کہ شاہد آفریدی تھری ان ون کرکٹر ہے اس کی جتنی بھی کرکٹ باقی ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ شاہد آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے اس سے ٹیم کی کارکردگی بہترہوگی۔

مزید پڑھیں

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں شارخ خان اور مادھوری اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے

دبئی: شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ آئی پی ایل کے ابتدائی میچ سے ایک روز قبل 15اپریل کویو اے ای کے ایمرٹس پیلس میںگالا ڈنر میںبالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کولکتہ نائٹ رائیڈر کے سر براہ شارخ خان اور معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ شرکا کو اپنے مشہور گانوں پر ڈانس کر کے محظوظ کریںگے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے بالی ووڈ حسینہ دپیکا پیڈوکون کی آمد بھی متوقع ہے ۔آئی پی ایل کا ابتدائی میچ 16اپریل کو ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان 16اپریل کو ابو ظہبی میں ہو گا ۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی کی چیئرمین شپ کی پیش کش ہوئی تھی: ذکا اشرف

لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ انھیں بگ تھری نے حمایت کے بدلے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کی پیش کش کی تھی۔متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک میں اتفاق میرے دور میں ہی ہوگیا تھا۔میڈیا کودیے گئے ایک انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہاکہ بھارت سے نہ کھیلنے پر بورڈ کے دیوالیہ ہونے کی باتیں غلط ہیں۔ دوسال قبل چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تو پی سی بی کے اکاونٹ میں چار ارب روپے تھے اور جب فارغ کیا گیا تو پانچ ارب روپے چھوڑے۔ذکا اشرف نے کہا کہ بگ تھری ایشو پر ملکی مفاد میں فیصلہ کیا، تین بڑوں نے ساتھ ملانے کیلئے بڑی پیش کش کی۔ بھارت کی جانب سے کہ بنگلہ دیشی امیدوار کے بجائے مجھے آئی سی سی کا سربراہ بنا نے کی پیش کش کی تھی لیکن ہر پیشکش پر میرا یہی سوال ہوتا کہ میرے ملک کو کیا دے رہے ہیں۔ ذکا اشرف نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں باہمی سیریز کھیلنے کے لیے بھارتی بورڈ راضی ہوگیا تھا۔ امید ہے کہ آج سے شروع ہونیوالے دبئی اجلاس میں معاہدہ طے ہو جائے گا۔ ذکا اشرف نے پی سی بی سے چھوٹے ملازمین کو فارغ کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دس دس ہزار والوں کو نکال کر پانچ پانچ لاکھ پر لوگ رکھے جا رہے ہیں۔پی سی بی نے ایسے ملازمین کو نکال دیا جو اپنے فرائض بہترین انداز میں انجام دے رہے تھے۔ بورڈ کا کام ایسے اقدامات کرنا ہے جو ملکی کرکٹ کو بہتری کی جانب گامزن کرسکے۔

مزید پڑھیں

پی سی بی اور مشتاق کے درمیان معاہدہ معاوضے کی نذر

لاہور: سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اور پی سی بی کے درمیان معاوضہ کے باعث معاہدہ طے نہیں پا سکا۔ پی سی بی کی جانب سے مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ کوچ کے لیے پیش کش کی گئی تھی لیکن وہ بورڈ کی جانب سے مقررکردہ معاوضے سے مطمئن نہیں تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کو ماہانہ تین لاکھ روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔ مشتاق احمد انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچ ہیں اور وہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ اور کوچ بھی رہے ہیں، مشتاق نے پی سی بی کو جواب دیا کہ انھیں پانچ لاکھ کے لگ بھگ معاوضہ ادا کیا جائے ، انھوںنے کہا کہ بورڑ اگر غیر ملکی کوچ واٹمور کو سولہ لاکھ روپے دے سکتا ہے تو جو قومی ٹیم اور نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انھیں بھی ان کے برابر معاوضہ دےنا چاہیے۔

مزید پڑھیں

آئی پی ایل کے ٹکٹ بلیک میں سو نے کے بھاﺅ فروخت

دبئی: انڈین پریمئر لیگ کے ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگے۔16اپریل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کے میچزکے ٹکٹ ایک ویب سائٹ نے بلیک میں سونے کے بھاﺅ فروخت کرنے شروع کر دیے ہیں،80 درہم میں فروخت ہونے والا ٹکٹ بلیک میں 1500درہم کا بیچا جا رہا ہے۔لیکن بھارت کے معاشی بہبود کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت غیر قانونی ہے19اپریل کو چیلینجرزبنگلور اورممبئی انڈےنزکے اور کولکتہ نائٹ رائڈرزاور دہلی ڈئیرڈیولز کے درمیان ہونے والے دونوںمیچوں کے ٹکٹ 250درہم کے بجائے 750درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔انڈیا میں عام انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔ 16سے 30اپریل تک آئی پی ایل کے ابتدائی 20میچز متحدہ عرب امارات میں جبکہ باقی 40میچز انڈیا میں کھیلے جائیںگے۔

مزید پڑھیں

ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی شکست پر افسردہ

لاہور: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی شکست پر افسردہ ہو گئیں۔ثانیہ مرزا نے کہاکہ میںنے ورلڈ کپ کا فائنل سیالکوٹ میںسسر الیوں کے ہمراہ دیکھا ، انھوں نے کہا کہ میں بھارت کی کامیا بی کے دعائیں کرتی رہیں لیکن ٹیم جیت نہیں سکی ۔ثانیہ نے شعیب ملک کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹاپ کلاس کھلاڑی ہیں اورجلد ہی فارم میں واپس آئیں گے۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ 18اپریل کو ٹینس سیزن میں حصہ لینے کے لیے یورپ روانہ ہوں گی ۔ ثانیہ مرز ا نے ان افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی کہ ان کے اور شعیب ملک کے درمیان دوریا ں پیدا ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں