لاہور(پی پی آئی)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور کی نئی فلم ’للکارا سنگھ‘ کی عکسبندی ان دنوں لاہور میں جاری ہے۔ پی پی آئی کے مطابق فلم کی شوٹنگ منگل کو لاہور کے پیکجز مال میں بھی ہوئی جہاں اداکار عیسی علی پر فلم کے سین فلم بند کیے گئے۔عیسیٰ علی اداکار شان شاہد کے بھانجے ہیں۔ خیال رہے کہ فلم ’للکارا سنگھ‘ اسی سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ایشیا کپ کے لیے نیپال کی کرکٹ ٹیم آج صبح پاکستان پہنچے گی
کراچی (پی پی آئی)ایشیا کپ کے لیے نیپال کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی اور 24 اگست کوکراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی،25 اگست کو ٹریننگ سیشن جبکہ 26 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔نیپال،پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق نیپال کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی۔
پر ائیویٹ حج ا سکیم کیلئے نئی کمپنیوں سے31اگست تک در خواستیں طلب
اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت مذہبی امور نے پر ائیویٹ حج سکیم کے تحت حج کوٹہ کیلئے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے اور انرولمنٹ کیلئے اہل نجی کمپنیوں سے 31اگست در خواستیں طلب کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق موجودہ کوٹہ ہولڈرز کمپنیوں سے بھی اسسمنٹ کیلئے 31اگست تک در خواستیں مانگی گئی ہیں۔
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت آج یوم نیلہ بٹ منایا جا ئے گا
مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت 23 اگست کو یوم نیلہ بٹ بھرپور طریقے سے منایا جا ئے گا۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ 23 اگست کویوم نیلہ بٹ منا کر پوری کشمیری قوم اپنے قائد و بانی تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن کی تجدید کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن محترمہ سمیہ ساجد راجہ اورعامرہ خانم نے کہا ہے کہ نیلہ بٹ کی تاریخی حیثیت کو متنازع بنانا دراصل اسلاف اور قومی ہیروز کے کردار کا انکار ہے،مخالفین اپنی ناکامیوں کا غصہ کہیں اور نکالیں کیونکہ۔قومی دن کو متنازع بنانے سے اب کسی کو سستی شہرت ہرگز نہیں ملے گی،بلکہ،غازیوں اور شہدا کے وارث،تحریک ازادی کشمیر اور نیلہ بٹ کے وارث،اس بار شایان شان طریقے سے یوم نیلہ بٹ منا کر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے دیئے ہوئے قومی نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کی تجدید عہد کریں گے۔
تلاش کریں
خبریں

وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی منگیتر شنیرہ تھامپسن کے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے، شنیرہ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ شنیرہ تھامپسن کو دو ماہ قبل شادی کی پیش کش کی تھی۔شنیرہ اور ان کے والدین کی رضا مندی کے بعد وسیم اکرم نے اس کا میڈیا میں اعلان کر دیا۔وسیم اکرم اپنی منگیتر اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ برطانیہ سے عید منانے پاکستان پہنچے۔کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی گفتگو میں شنیرہ تھامپسن نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وطن آمد پر لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔وسیم اکرم آئندہ سال شنیرہ تھامپسن سے شادی کریں گے،ان کی پہلی بیوی ہما دو ہزار نو میں انتقال کر گئی تھیں۔وسیم اکرم کراچی میں عید گزارنے کے بعد والدین سے ملنے لاہور بھی پہنچیں گے۔

انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
(August 7, 2013)
نمیبیا( پی پی آئی)آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کے تین روزہ میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا،عزت اللہ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نمیبیا میں انٹر کانٹی نینٹل کپ کے دلچسپ میچ میں افغانستان اور میزبان ملک کی ٹیمیں میدان میں اتریں،تین روزہ میچ میں افغانستان کے 354 رنز کے جواب میں نمیبیا کے کھلاڑی 190 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔دوسری اننگز میں افغانی بولرز کی تباہ کن باﺅلنگ نے میزبان ٹیم کو 168 تک محدود کر دیا۔اس طوفانی بولنگ میں عزت اللہ دولت زئی کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی،5 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے بغیر کسی نقصان پورا کر لیا۔

ایشیاءہاکی کپ : قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
(August 7, 2013)
لاہور( پی پی آئی)ایشیاءہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تیاریوں سے مطمئن دکھائی دیئے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دو ہفتے جاری رہنے والے کیمپ کا پہلا مرحلہ گزشتہ روز ختم ہو گیا۔کوچ طاہر زمان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے لیے جو ہدف رکھے تھے وہ پورے ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کے ساتھ ویڈیو کے ذریعے حریف ٹیموں کی خامیاں بھی نوٹ کی ہیں۔ کپتان محمد عمران بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کی لگن سے خوش ہیں۔ان کا کہنا ہیں کہ شاٹ کارنر پر سخت محنت ہوئی اور اس شعبے میں کافی حد تک خامیوں پر قابو بھی پایا ہے۔عید کے بعد کھلاڑی گیارہ اگست کو دوبارہ لاہور میں اکھٹے ہوں گے۔دوسرا مرحلہ انیس اگست تک جاری رہے گا،ملائیشیا میں ہونے والا ایشیا کپ کا میلہ چوبیس اگست کو شیڈول ہے۔

راجرز کپ ٹینس:فلوریان مئیر اور ارنسٹ دوسرے راو
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جرمنی کے فلوریان مئیر اور لٹویا کے روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں پہنچ گئے،سربیا کے جانکو تیپسارویک کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے راو¿نڈ میں ہی ختم ہو گیا۔مونٹریال میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راو¿نڈ میں جرمنی کے فلوریان مئیر اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک مدمقابل ہوئے ،فلوریان نے آسٹریلوی حریف کے خلاف ایک گھنٹہ اور سینتیس منٹ کے مقابلے میں پانچ سات ، چھ تین اور چھ تین سے فتح اپنے نام کی۔دوسرے راو¿نڈ میں جرمن کھلاڑی کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ سے ہو گا۔ایک اور مقابلے میں لٹویا کے آرنسٹ گلبز نے سپینش حریف لوپیز کے خلاف کامیابی حاصل کی،ارنیسٹس کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا۔

بارسلونا :ڈچ تیراک رنومی نے گولڈ میڈل جیت لیا
(August 7, 2013)
بارسلونا( پی پی آئی)ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ کے ویمنز 50 میٹر فری سٹائل مقابلے میں ہالینڈ کی تیراک رنومی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کی کیٹ کیمپ بیل نے چاندی اور برطانیہ کی تیراک فرانسسکا ہنسال نے کانسی کاتمغہ گلے کی زینت بنایا۔

سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے. ایک گفتگو کے دوران سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، ، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔

