اسلام آباد(پی پی آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے کہاہے کہ شریف برادران کی اب کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی۔احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ جو آگئے ہیں نیلسن منڈیلا اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں،مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا کہ لوگ خودکشی پر مجبور ہو گئے ہیں،لوگوں نے نیلسن منڈیلا کے آنے پر خودکشیاں کی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جو یہ سارا کچھ کررہے ہیں ان کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا، ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بنچ بننا ملک کیلئے بہتر ہے،سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی۔پرویز الٰہی نے کہاکہ،چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار
جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی:محمد یوسف
دبئی ٹینس : جوکووچ اور سونگا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے
ٹی 20ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے شروع ہوگا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے عام انتخابات ایک تاریخ کو کرانے کی درخواست خارج کردی
اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔پی پی آئی کے مطابق سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔
سندھ بھر میں 10 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن موجود
سکھر(پی پی آئی) صوبہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی تعداد ایک اندازے کے مطابق کراچی میں 4 لاکھ جبکہ غیرسرکاری سروے کے مطابق سندھ بھر میں 10 لاکھ سے زائد افغان تارکین وطن موجود ہیں۔،سرکاری اداروں نے صوبہ بھر میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکی باشندوں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کل سے شروع شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عقیل بیک جاپاروف کی دعوت پر 26 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 22 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ شرکت کریں گے۔ایس سی او میں مبصر کا درجہ رکھنے والے ممالک بیلاروس اور منگولیا کے ساتھ ساتھ ترکمانستان بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریگا۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار
(February 26, 2014)
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور نائب کپتان بریڈ ہیڈن نجی مصروفیات کے باعث رواں برس شیڈول آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے۔ ہیڈن نے حالیہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں غیر معمولی کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایشز میں تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہیڈن کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے لیکن انہیں کئی بار انجریز اور قومی کرکٹ ٹیم کی خاطر آئی پی ایل سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی۔ ہیڈن رواں برس آئی پی ایل سات میں حصہ نہ لینے والے چوتھے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا، جنوبی افریقہ کے کرس مورس اور انگلینڈ کے ایوان مورگن بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی:محمد یوسف
(February 26, 2014)
کراچی: بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے ایشیاءکپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ مصباح، شاہد آفریدی اور عمر اکمل شکست کے ذمہ دار ہیں، پاکستان نے ایشیا کپ کا افتتاحی میچ سری لنکا کو پلیٹ میں رکھ کرپیش کر دیا۔ محمد یوسف نے شکست کا ذمے دار بیٹسمینوں کو قرار دیا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ جلد بازی کی وجہ سے پاکستان ٹیم جیتا ہوا میچ ہار گئی۔

دبئی ٹینس : جوکووچ اور سونگا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے
(February 26, 2014)
کراچی: دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ اورفرانس کے جوولفریڈ سونگا دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے دوسر ے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ ادھرمیکسیکومیں جاری ایونٹ میں اسپین کے ڈیوڈ فیررنے دوسر ے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دبئی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے پہلے راﺅنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ کی فتح کا اسکورچھ تین اورچھ تین رہا۔ ففتھ سیڈ جوولفریڈ سونگا رومانیہ کے وکٹرہنسیکوکوچھ دواورچھ چارسے مات دیکردوسر ے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹروکلائی کی انجری کے باعث بھارت کے سوم دیوکیخلاف میچ سے دستبردارہوگئے۔ ڈیل پوٹروپہلا سیٹ سات چھ سے ہارگئے جس کے بعد انہوں نے میچ سے دستبردارہونے میں ہی عافیت جانی۔۔ادھرمیکسیکومیں جاری کلیکورٹ ایونٹ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررنے قازقستان کے میخائل کوکوشکن کیخلاف کامیابی سمیٹتے ہوئے دوسر ے راﺅنڈ میں جگہ بنالی۔ فیررنے ایک گھنٹے ستائیس منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چھ دواورچھ تین سے فتح سمیٹی۔

جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے
(February 26, 2014)
کراچی: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے 600انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو سب سے زیادہ664 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 1997 میں ڈیبیوکرنے والے سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں اپنے کیرئیر کا 600 واں انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ مہیلا جے وردھنے 143ٹیسٹ408 ون ڈے اور 49 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ جے وردھنے اپنے 600 ویں میچ کو یادگار نہ بناسکے اور صرف 13 رنز بناکرپویلین لوٹ گئے۔ بھارت کے سچن ٹنڈولکر چھ سو سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ ٹنڈولکر نے کیرئیر کے دوران664 میچز کھیلے۔ ٹنڈولکر نے دو سو ٹیسٹ، چار سو تریسٹھ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رکھا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کا اعزاز بھی ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 463ون ڈے میچزمیں بھارت کی نمائندگی کی۔سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا چار سو پینتالیس ون ڈے کھیل کر دوسرے اور مہیلا جے وردھنے چار سو آٹھ ون ڈے میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی 20ورلڈ کپ : قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے شروع ہوگا
(February 26, 2014)
لاہور: آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3مارچ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں شروع ہوگا ۔ ایشیا کپ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کی علاوہ چار کھلاڑی شعیب ملک ،کامران اکمل ،سہیل تنویر اور ذولفقار بابر کیمپ میں حصہ لیں گے ۔ کیمپ کی نگرانی کوچ منصور رانا کریں گے ۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کاآل راﺅنڈر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار
(February 26, 2014)
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کرکٹر شکیب الحسن کی سزا میں کمی سے انکار کردیا ۔ بی سی بی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون میں غیر مہذب اشارے کرنے پر آل راﺅنڈر شکیب الحسن کو تین میچوں کے لئے معطل کرکے جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔پابندی کے سبب شکیب االحسن سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے اورایشیا کپ کے پہلے دو میچوںمیں شرکت سے محروم ہیں۔

