اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ترقیاتی مقاصد کیلیے قرضوں اور ایڈوانس فراہمی پر شرح سود میں اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ نے23-2022 کیلیے مارک اپ ریٹ میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مارک اپ ریٹ 11.20 فیصد سے بڑھا کر 15.58 فیصد کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق شرح سود کا اطلاق صوبائی حکومتوں کو کیش ڈیویلپمنٹ لونز، لوکل باڈیز، فنانشل اور نان فنانشل سیکٹر اور کارپوریشنز پر بھی اطلاق ہوگا۔ وفاقی حکومت کے کمرشل ڈپارٹمنٹس میں بھی اضافی شرح سود لاگو ہوگا۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مانیٹری پالیسی نے 14 ستمبر کو مجموعی شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے پیش نظر کیا ہے۔ مئی میں مہنگائی اڑتیس فیصد کی بلند ترین سطح پر تھی، جو اگست میں کم ہو کر ستائیس اعشاریہ چار فیصد پر آگئی، مہنگائی میں مزید کمی کا امکان ہے۔
آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا بیس بال میں قسمت آزمائی کا فیصلہ
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا
بھارتی بیس بال ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستانی اسکواش پلیئر فرحان زمان عالمی رینکنگ میں بہتری کیلئے پرامید
فیفا کلب ورلڈ کپ: بائرن میونخ کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی
امریکا نیشنل باسکٹ بال:لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کامیڈی کنگ عمر شریف کی دوسری برسی منائی گئی،خراج عقیدت پیش
کراچی (پی پی آئی)اسٹیج کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے شہنشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔ بے مثال اداکاری اور جداگانہ انداز سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو ہنسانے والے محمد عمر (عمر شریف) 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے،1980میں پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے،عمر شریف کے مقبول ڈراموں میں 1989 میں ریلیز ہونے والا مشہور مزاحیہ ڈرامہ ’بکرا قسطوں پر 1، 2، 3، 4، 5، بڈھا گھر پر ہے، میری بھی تو عید کرا دے، ماموں مذاق مت کرو اور دیگر شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ لکھے جن کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار وہ خود تھے اور ان ڈراموں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے،بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں ’دی گارڈ آف ایشین کامیڈی‘ کا لقب دیا،عمر شریف 2 اکتوبر 2021 کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔
تنخواہیں، پینشن اور الاونسز منجمد، افسران کا تناسب بھی کم کرنے کی تجویز
اسلام آباد (پی پی آئی)کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے جس میں 14 کھرب اخراجات کٹوتی کا پلان پیش کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اس پلان کے تحت تنخواہیں، پینشن اور الاونسز منجمد ہوں گے، افسران کا اسٹاف تناسب بھی کم ہوگا، کم اخراجات کیلئے غیر ہدف شدہ سبسڈیز اور گرانٹس پر نظر ثانی بھی زیر غور ہے، پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پیز میں تخفیف کی تجاویزبھی زیر غور ہیں جب کہ نئی اسکیمیں روک دی جائیں گی اور سپلیمنٹری گرانٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت نے قابل عمل پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرلی ہے اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت متعدد تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے
عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دے دیا
کراچی (پی پی آئی)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو عوام نے ناکافی قرار دے دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جاتا ہے اور جب کمی کی باری آتی ہے تو عوام کو چند روپے کا ریلیف دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔پی پی آئی کے مطابق شہریوں کا کہنا ہیکہ 26 روپے بڑھا کر 8 روپے کم کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
تلاش کریں
خبریں

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کا بیس بال میں قسمت آزمائی کا فیصلہ
سڈنی: آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر امریکی بیس بال ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے ۔ڈیوڈ وارنر کے منیجر ٹونی کونلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ہونے والے بیس بال ایونٹ میں شرکت کے لئے وارنر ٹرائلز میں شرکت کریں گے ۔ ٹونی کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائلز میں بہترین پرفارمنس کے بعد وارنر ایونٹ میں شرکت کے تمام آپشن پر غور کریں گے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں ٹیم کے نویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد جونیئر ٹیم کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جونیئر ٹیم کے لئے نئی انتظامیہ کا اعلان قومی ہاکی چیمپئن شپ کے بعد کیا جائے گا ۔ موجودہ انتظامیہ کے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ تمام معاہدے ختم ہوگئے ہیں ۔

بھارتی بیس بال ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی
لاہور: بھارت کی بیس بال ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔دورے کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔ پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مظہر شیخ نے سری لنکا میں منعقد ریفری و ججز کورس کے دوران بھارتی بیس بال فیڈریشن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی ۔فیڈریشن کے سیکریٹری سید خاور شاہ کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے میں شیڈول سیریز کے میچ لاہور ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے ۔

پاکستانی اسکواش پلیئر فرحان زمان عالمی رینکنگ میں بہتری کیلئے پرامید
پشاور: پاکستان کے ٹاپ اسکواش اسٹار فرحان زمان نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا میںکھیلے جانے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی عالمی درجہ بندی میں پوزیشن بہتر ہوجائے گی ۔ ان خیالات کااظہار فرحان نے ملک سعد میموریل اسپورٹس ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر کیا ۔فرحان نے مزید کہا کہ امریکا اور کینیڈا کے مختلف ایونٹس میں شرکت کرکے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

فیفا کلب ورلڈ کپ: بائرن میونخ کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی
رباط( پی پی آئی)فیفا کلب ورلڈ کپ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی،مراکش میں کھیلے گئے فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جرمنی کی ٹیم میونخ کا سامنا چین کی ٹیم گوانگڑو سے ہوا۔میونخ کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول داغ کر میچ کا فاتحانہ آغاز کیا،دوسرے ہاف میں بھی بائرن کی ٹیم نے برتری برقرار رکھتے ہوئے تیسرا گول سکور کر کے تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی اور فائنل میں جگہ حاصل کر لی۔

امریکا نیشنل باسکٹ بال:لاس اینجلس نے میمفیز کو شکست دیدی
لاس اینجلس: امریکا نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں ایل اے لیکرز کی ٹیم نے ممفس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔لاس اینجلس میں ہونیوالے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،لاس اینجلس کی ٹیم کو فائنل پیریڈ میں اس وقت کامیابی حاصل ہوئی جب سٹار کھلاڑیوں کوب برائنٹ اور پاﺅ گوسال نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پوائنٹس بنائے اور برتری حاصل کی۔لاس اینجلس نے میزبان میمفیز کو بانوے کے مقابلے میں چھیانوے پوائنٹس سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے کوبے برائنٹ نے سب سے زیادہ اکیس پوائنٹس سکور کیے۔

