کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی

میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی ،شبیر بلوچ نے جیت لی

چمپیئنز لیگ: سینٹ جرمن کے زلاٹن ابراہیمووک میچ سے باہر

انگلش پریمئر لیگ: آرسنل منیجر ونگر کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان

امریکی بیس بال کھلاڑی ڈیرک جیٹر ریٹائر ہوگئے

چائنا اوپن :سرینا ولیمز،مارن کلک دوسرے مرحلے میں داخل، مینز ڈبلز میں رافیل نڈال کی جوڑی باہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے لیے ایشیا کی سب سے بڑی نمائش 14 اکتوبر کو شنگھائی میں شروع ہوگی، نمائش کنندگان کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی

بیجنگ، 30 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — نمائش کی گنجائش کے اعتبار سے کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کا ایشیا کا سب سے بڑا میلہ 2014ء چائنا ٹوائے ایکسپو اور چائنا کڈز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک اپنے دروازے کھولے گا، جس میں 120,000 مربع میٹر نمائشی مقام پر 1,364 عالمی نمائش کنندگان شرکت کررہے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں سال میلے میں چین اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ “گو کہ نمائش کے لیے تمام نشستیں ستمبر کے اوائل ہی میں فروخت ہوگئی، لیکن ہمیں اب بھی مقامی و بین الاقوامی اداروں کی جانب سے شرکت کے لیے درخواستیں اور خواہشیں موصول ہو رہی ہیں۔” مے لیانگ، ایگزیکٹو نائب صدر برائے چائنا ٹوائے اینڈ جووینائل پروڈکٹس ایسوسی ایشن (CTJPA) نے کہا۔ “مجھے یہ بتاتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ چین اور بیرون ملک سے مہمانوں کے قبل از نمائش اندراج میں بھی بالترتیب 72 اور 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شرکاء کی یہ بڑھتی ہوئی تعداد نہ صرف یہ کہ کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، بلکہ تجارت کے اس پلیٹ فارم کی موثریت تسلیم کرنے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔” برآمد کے لیے تیار ساخت گر نئی بلندیوں پر، غیر ملکی خریداروں کے ساتھ تعاون کو بہتر بنانے کے لیے تیار میلوں کے بین الاقوامی اثر اور غیر ملکی مہمانوں کی سال بہ سال آمد میں اضافے کے ساتھ نمائش میں شریک برآمدات کے لیے تیار چینی ساخت گر بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھتے ہیں۔ رواں سال نئے نمائش کنندگان میں 90 فیصد چینی ساخت گر ہیں اور 87 فیصد چینی نمائش کنندگان برآمدات کے لیے تیار ہیں۔ یہ ساخت گر، چھوٹے یا بڑے، بین الاقوامی آرڈرز لیتے ہیں اور غیر ملکی خریداروں کی طب کو پورا کرنے کے لیے مصنوعاتی جدت طرازی اور معیار بندی کی زبردست صلاحیت اور گنجائش رکھتے ہیں۔ پیداواری خطوں کی مشترکہ شرکت تقریباً 20 پیداواری خطوں جیسا کہ جنوبی چین میں چنگھائی، چونگ شان، شین چین، جن جیانگ، مشرقی چین میں کون شان، ننگ بو، پنگھو، کیسی، باؤینگ، یونگ جیا اور یونہے اور شمالی چین میں پنگ سیانگ، گاؤمی اور چنگ ڈاؤ اپنی تازہ ترین مصنوعات ظاہر کرنے کے لیے مقامی کھلونوں اور بچوں کی مصنوعات کے کارخانے منظم کریں گے، جس میں نرم کھلونے، پلاسٹک اور ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے کھلونے، لکڑی کے کھلونے، قبل از اسکول اور کھیل کے میدان کے کھلونے، بچہ گاڑی، بچوں کی سواریاں اور دیگر شامل ہیں۔ نہ صرف ان پیداواری خطوں کے اہم ساخت گر نمائش میں باقاعدہ شرکت کرتے ہیں، بلکہ چھوٹے اور درمیانے حجم کے معیار کے ادارے بھی شرکت کریں گے۔ مزید اہم بات یہ کہ ان میں سے کئی نئے نمائش کنندگان ہیں اور جنہوں نے اس سے پہلے کبھی کسی میلے میں تجارت نہیں کی۔ یہ چین میں واحد میلہ ہے جہاں آپ سب سے مل سکتے ہیں۔ بچہ گاڑیاں اور کار نشستیں بدستور کلیدی مستحکم شعبے ہوں گے،  پنگھوڑے، بچوں کا فرنیچر اور ان

مزید پڑھیں

میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی ،شبیر بلوچ نے جیت لی

میرپورخاص:ایمیچر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیاگیا۔ ایمیچر باڈی بلڈنگ میرپورخاص کی جانب سے ماڈل کالج میرپورخاص میں مقابلہ تن سازی کا انعقاد کیا گیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بدین سید عطااللہ حسین شاہ اور مختیار کار میرپورخاص بشیر جسکانی نے مہمان خصوصی تھے۔ مقابلے میں باڑی بلڈروں نے اپنے فن کا بہتر مظاہرہ کیا جس میں مسٹر اوپن ڈویثرن ٹائٹل گولڈ جم چاندنی چوک کے شبیر بلوچ نے حاصل کی ، جبکہ مسٹر میرپورخاص ڈویثرن 2013 کا ٹائٹل وزیر خان باڈی بلڈنگ کلب میرپورخاص کے قاسم علی نے حاصل کی اور جونئر کا ٹائٹل علی خان باڈی بلڈنگ کلب کے مبین قریشی نے حاصل کی ، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر غفار خان ، جنرل سیکریٹری جمال بلوچ اوردیگرکاکہنا تھا کہ میرپورخاص میں ایسے مقابلوں کا انعقاد باڈی بلڈروں میں حوصلہ پیدا کرتا ہے ،ان مقابلوں میں بلڈروں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے جس سے ان کی صحت اور نشونما بہتر ہو سکے اورمیرپورخاص شہر کا نام روشن ہو سکے ، بعدزاں تینوں ونروں میں ونر ٹرافیاں تقسیم کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔

مزید پڑھیں

چمپیئنز لیگ: سینٹ جرمن کے زلاٹن ابراہیمووک میچ سے باہر

برلن:جرمن فٹ بال کلب سینٹ جرمن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار کھلاڑی زلاٹن ابراہیمووک بارسلونا کے خلاف چمپیئنز لیگ کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سینٹ جرمن کے مطابق ابراہیمووک مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، واضح رہے ابراہیمووک سینٹ کلب کے آخری دومیچوں میں بھی ایڑی میں انجری کے باعث حصہ نہیں لے سکے تھے۔ابراہیمووک کی جگہ یوروگوائے کے فٹ بالر ایڈسن کاوانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں شامل ارجنٹینا کے ایزکوئیل لیویزی پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے۔سینٹ جرمن ہوم گراﺅنڈ میںبارسلونا کے خلاف آج مدمقابل ہوگی۔

مزید پڑھیں

انگلش پریمئر لیگ: آرسنل منیجر ونگر کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان

لندن: انگلش کلب آرسنل کے ٹیم منجیر آرسینے ونگر کھلاڑیوں کی پے در پے انجریوں سے پریشان ہوگئے ہیں۔آرسینے ونگر پریمئر لیگ کے آئندہ کے مقابلوں اور چیلسی کے خلاف اہم مقابلے کے لیے اہم کھلاڑیوں سے محروم ہونے پر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور سیزن میں ٹیم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔آرسنل کے اہم کھلایوں آرون رامسے،میکل آرٹیٹا ،جیک ولشر،جیشو مونریال اوریایا سانوگا کے زخمی ہوگئے ہیں،آرسینے ونگر نے کھلاڑیوں کی انجری کی نوعیت کے حوالے سے کہنا تھا کہ آرون رامسے اور میکل دو اہم میچوں گالاسترا اور چیلسی کے خلاف میچوں سے باہرہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں

امریکی بیس بال کھلاڑی ڈیرک جیٹر ریٹائر ہوگئے

نیویارک: امریکی بیس بال ٹیم کے کھلاڑی ڈیرک جیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ڈیرک جیٹر نے امریکی میجر لیگ بیس بال کے 20سیزن میں نیویارک یانکیز کی نمائندگی کی۔40سالہ ڈیرک پانچ دفعہ ورلڈ سیریز چمپیئن رہے،نیویارک یانکیز کے1990 اور 2000میں ڈیرک کی قیادت میں چمپیئن بنی تھی۔ڈیرک جیٹربیس بال میں3ہزار ہٹ کرنے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔نیویارک یانکیز کی ٹیم نے انھیں تاریخٰی الواداع کیا اور مداحوں نے بھی یادگار انداز میں الوداع کیا۔

مزید پڑھیں

چائنا اوپن :سرینا ولیمز،مارن کلک دوسرے مرحلے میں داخل، مینز ڈبلز میں رافیل نڈال کی جوڑی باہر

بیجنگ:عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا اولیمز اور مارن کلک نے چائنا اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ انجری سے صحت یاب ہو کر واپس آنے والے عالمی نمبر دو رافیل نڈال ڈبلز کے مقابلے میں شکست کھاکر باہر ہوگئے۔امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز،ہسپانوی کھلاڑی الویا سولرایسپینولا کے خلاف پہلے سیٹ کے شروع میں خسارے میں جانے کے بعد کامیابی سے کھیل میں واپس آگئیں اور 5-7اور2-6 سے کامیابی حاصل کرلی۔ڈبلز کے مقابلوں میں اسپنی جوڑی رافیل نڈال اور پابلو اینڈوجر کو چیک ری پبلک کے ٹوماس بریڈچ اور امریکی جان ایسنر نے 7-5،4-6اور4-10سے شکست دے کر مقابلوں سے باہر کردیا۔کروشیا کے مارن کلک نے میزبان کھلاڑی بائی یان کو 3-6اور4-6سے شکست دے دی۔دیگر مقابلوں میںپرتگال کے جووا سوسا نے روس کے تیموراز کو6-1اور6-7سے،کینیڈا کے ویسک پاسپیسل نے چیک کھلاڑی لوکاس روسول کو4-6اور3-6سے۔سربیا کے وکٹڑ ٹرویکی نے روس کے میخائیل یوزنے کو3-6اور4-6سے شکست دے دی ۔ خواتین کے مقابلوں میںفرانس کی علیزے کورنیٹ نے سربیا کی جیلینا جانکووک کو5-7،6-3اور4-6سے،چین کی پنگ شوائی نے ہم وطن ژنگ کائیلین کو4-6اور1-6سے،اٹلی کی فلیویا پینیٹا نے امریکا کی کرسٹینا مائیکل کو6-7اور4-6سے ،چیک ری پبلک کی لوسی سیواروا نے اٹلی کی کمیلا جیورجی کو6-7اور4-6سے ،جرمنی کی مونا بارتھیل نے امریکا کی بیتھینی میٹیک کو6-4،1-6اور4-6سے ،بلغاریا کی ٹی سویٹانا پیرونکوا نے روس کی ماریا کینلینکو کو4-6اور1-6سے اور سربیا کی آنا آئیوینووک نے سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینکک کو2-6اور1-6سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں