لاہور)پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں 10 بار فلسطین کا دورہ کیا اور وہاں اپنی آنکھوں سے ظلم وبربریت دیکھی۔لاہور میں فلسطین ریلی کے شرکا سے خطاب میں رہنما مسلم لیگ ق چودھری محمد سرور نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، 1948ء سے لے کر آج تک اسرائیل فلسطین کے علاقوں پر قابض ہے، فلسطینی صرف اپنا 22 فیصد علاقہ مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہیومن رائٹس کو اسرائیل کسی خاطر میں نہیں لاتا، جو ظلم اسرائیل کر رہا ہے وہ کوئی اور ملک کرتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا، میں خاموش رہنے پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی مذمت کرتا ہوں، غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہیں، غزہ کے لوگ ایک جیل میں رہ رہے ہیں، یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کریں۔
ملک کسی بھی قسم کی تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا: ایم کیو ایم ذونل انچارج نوید شمسی
لیاری یونیورسٹی میں 133طلبا کو اسکالر شپس دی جائیں گی: وائس چانسلر
شماریات سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی ممد معاون ثابت ہو گا: شماریاتی کانفرنس میں ماہرین کا خطاب
سندھ ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی اہلکاروںکے ناقا بل ضمانت وارنٹ جا ری کر دیے
مسلم لیگ (ف) کے رہنما کو ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار نہ کیاجائے: سندھ ہائی کورٹ
بھارت سے زرعی تجارت بند کی جائے ،میر پور خاص کے کسانوں کا مطالبہ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں کمی،پاکستانیوں نے پھر سے امیدیں باندھ لیں
کراچی)پی پی آئی) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستانی عوام کو ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں تبدیلی ایک معاشی بم کی صورت میں جیلنے پڑتی ہے، کیونکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت کو پڑ لگ جاتے ہیں،لیکن اس بار پاکستانی عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمں میں کمی کی امید حکومت سے وابستہ کر رکھی ہے۔ اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی بتائی جا رہی ہے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع ہے،ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی یکم نومبر سے سستا ہو گا اور اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔ سمری وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے،واضح رہے رہے کہ 16 اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل بھی 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
شہبازشریف کی ترکیہ کے عوام کو جمہوریہ کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے عوام کو جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔سابق وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بھائی رجب طیب اردگان اور ترکیہ عوام کو جمہوریہ کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم مختلف شعبوں میں ترکیہ کی بھرپور کامیابیوں اور ترقی کی خوشیاں منا رہے ہیں، ہم نے دیکھا کہ ان 100 برس کے دوران ترکیہ کے ہمارے بھائی، بہنیں کئی آزمائشوں اور امتحانوں سے گزرے، بڑے بڑے بحران انہیں آگے بڑھنے سے روک نہیں سکے اور اُن کے پختہ عزم نے مشکلات کو مواقع میں بدل دیا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر شدید اضطرابی ماحول میں بالخصوص جمہوری وخوش حال ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا کے استحکام کا اہم سبب ہے، مشترک تاریخ وعقیدے پر مبنی ہمارا بھائی چارہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ ایک قوم ہیں جو دو ریاستوں میں آباد ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ترکیہ کے بانی کمال اتا ترک سے لے کر صدر رجب طیب اردگان تک ترقی کے لئے ”خون، پسینہ اور اشک“ بہانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، آنے والے 100 سال پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بھائی چارے، دوستی اور شراکت داری کی عظیم مثال بنیں گے۔۔
عالمی برادری اسرائیل پرجنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالے: نگران وزیرخارجہ
اسلام آباد)پی پی آئی) نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ٹویٹ میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری جاری رکھتے ہوئے بجلی، تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اندھیرے میں ہمیں معصوم فلسطینیوں کی حالت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 22 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتہ ہیں۔جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر فوری عمل درآمد کے لیے اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر قبول کیا گیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

ملک کسی بھی قسم کی تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا: ایم کیو ایم ذونل انچارج نوید شمسی
حیدر آباد: ظلم و نا انصافی کسی بھی معاشرے میں بغاوت کو جنم دیتی ہے اور بغاوت کسی بھی ریاست کی تقسیم کا باعث بنتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک اب کسی بھی تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور جو عناصر ملک میں اپنے اقتدار اور مفاد کےلئے مظلوم و محکوم عوام کو اس کے جائز حق سے محروم رکھے ہوئے ہیں وہ ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ الطاف حسین کی جدوجہد ملک میں مظلوم و محکوم عوام کو ان کے جائز حقوق فراہم کرنا ہے اور الطاف حسین کے نظریہ پر گامزن ہوکر ہی ہم اپنے ملک کو متحد ومستحکم بنا سکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ہم اپنے وطن میں جنم لینے والی نفرتوں کا خاتمہ صرف اور صرف عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام سے ہی کرسکتے ہیں اور اپنے ملک کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بناسکتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ارباب اختیار کو ملک اور قوم کی بقاءاور خوشحالی کے لیے اقتدار اور مفاد سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے ہونگے تب ہی ہمارا ملک ترقی یافتہ ،خوشحال اور مستحکم بن سکتا ہے ۔

لیاری یونیورسٹی میں 133طلبا کو اسکالر شپس دی جائیں گی: وائس چانسلر
کراچی: بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ذہین اور محنتی طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے یونیورسٹی نے وظیفہ اور میرٹ اسکالر شپ پروگرام کا تین برس قبل آغاز کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ 3 برسوں سے ہر سمسٹر کے آخر میں ہونہار طالب علموں کو فی سمسٹر 8 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں اور اس عرصہ کے دوران ایسے 138 طالب علموں کو وظیفہ دیا گیا ہے جن کی حاضری 80 فی صد تھی اور وہ تمام مضامین میں پاس تھے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی زکواہ وعشر کمیٹی کے تعاون سے 133 مستحق طالب علموں کو میرٹ اسکالر شپس کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور جلد ہی انھیں چیک دیئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہر حال میں اپنے ہونہار اور ذہین طالب علموں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی تاکہ وہ مالی مسائل سے بے فکر ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

شماریات سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی ممد معاون ثابت ہو گا: شماریاتی کانفرنس میں ماہرین کا خطاب
کراچی: شماریات ایک ایسا مضمون ہے جس کو سائنس اور دیگر مضامین میں ایک انفرادیت حاصل ہے۔ گذشتہ کئی سالوں میں دنیا بھر میںشماریات کی اہمیت بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس مضمون کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، شعبے طب میں شماریات کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ شماریات نہ صرف قومی تعمیر میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ شماریات نہ صرف تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی بہتری میں بھی ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان میں طلباو طالبات کو شماریات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار ماہرین اورمقررین نے ڈاﺅ یونیورسٹی میں تین روزہ شماریاتی سائنسز پر بین الاقوامی ای ایس او ایس ایس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس کا انعقاد ڈاﺅ یونیورسٹی نے اسلامی ممالک کی سوسائٹی آف شماریاتی سائنسز (ائی ایس او ایس ایس) ، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، فیڈرل اردو یونیورسٹی اور پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے باہمی اشتراک سے کیا ۔کانفرنس میں150سے زائد قومی اور بین الاقوامی ماہرین اور مقررین نے تحقیقاتی مقالے پیش کیے ۔ نیپال، ملائیشیا، چین، قطر اور دیگر مختلف ممالک سے مقررین ڈاﺅ یونیورسٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر شمارتی سائنسز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ہمددرد فاﺅڈیشن کی سربراہ سادیہ راشد، ائی ایس او ایس ایس کے سربراہ پروفیسر منیر احمد، ڈی ایچ اے صفہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سرفراز حسین، فیڈرل اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر فہیم الدین، کراچی یونیورسٹی کی پروفیسر غزالہ رضوان،ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، پرووائس چانسلر پروفیسر عمر فاروق ، ریسریچ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر نذید خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ماہرین اور مقررین نے ملک کی پالیسی سازی کیلئے قابل شماریات حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ شعبے طب میں شماریات کو بہت اہمیت حاصل ہے، دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں طلباو طالبات کو شماریات کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے۔ آج کل شماریات کو تعلیم و تحقیق کے میدان میں استعمال کیا جارہا ہے۔اس موقع پر انھوں نے ڈاﺅ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمد ضان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر نیپال، ملائیشیا، چین، قطر اور دیگر مختلف ممالک سے آئے مقررین نے شمارتی سائنس پر مقالے پیش کیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سی آئی ڈی اہلکاروںکے ناقا بل ضمانت وارنٹ جا ری کر دیے
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے قوم پرست کارکنوں کو سی آئی ڈی کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی آئی ڈی کے دو اہلکار انسپکٹر راجہ خالد اور سب انسپکٹر شوکت کو نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جئے سندھ محاز کے ممتاز بروہی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف سومرو اور عبدالرحیم اور محمد ہارون کو 23 مئی دو 2013کو سی آئی ڈی کے سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا جبکہ مکان سے ٹی وی ،سی ڈی پلیئر ،لائسنس یافتہ اسلحہ اور دیگر سامان بھی ہمراہ لے گئے جو کہ واپس نہیں کیا گیا ،اس درخواست پر عدالت نے متعدد متعلقہ افسران کو بارہا نوٹس جاری کیے تاہم تعمیل نہ کیے جانے پر عدالت نے مذکورہ افسران کے 31 مارچ تک کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ایس ایس پی سی آئی ڈی کو ان افسران کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مسلم لیگ (ف) کے رہنما کو ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار نہ کیاجائے: سندھ ہائی کورٹ
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ف) کے رہنما خادم حسین کو ہراسان اور ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ف) کے رہنما خادم حسین نے درخواست دائر کی تھی کہ ان کے سیاسی حریف منظور وسان کی ایما پر ان کو پولیس تنگ کررہی ہے ،اور ان کے خلاف مقدمات دائر کیے جارہے ہیں ،پولیس کو اس عمل سے روکا جائے اور ایماندار افسر مقرر کرکے تحقیقات کرائی جائیں ،اس درخواست پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوے ،انھوں نے عدالت کو بتایا کہ خادم حسین کے خلاف مقدمات درست ہیں اور ان کی تحقیقات کی جاررہی ہیں ،جس پر عدالت نے حکم دیا کہ جو تفتیش کی جارہی ہے وہ جاری رکھیں لیکن ان کو ہراساں نہ کیا جائے اور نہ ہی ٹھوس شواہد کے بغیر گرفتار کیا جائے۔

بھارت سے زرعی تجارت بند کی جائے ،میر پور خاص کے کسانوں کا مطالبہ
میرپورخاص: پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے سبزی منڈی چوک پر کسانوں کا ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا،جس کا مقصد پاک بھارت زرعی تجارت بند کرنا تھا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گھرام بلوچ ،محمد ارشاد ،عبدالقادر ،محمد حنیف اور دیگر نے کہا کہ بھارت سے زرعی تجارت کے باعث پاکستان کے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے ،کیونکہ پاکستان کی زراعت ایک مہنگی تجارت ہے اور زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے ،انھوں نے کہا کہ ہم زراعت سے اپنا70 فیصد معاش سے حاصل کرتے ہیں ،انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت سے زرعی تجارت بند کی جائے کیونکہ پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے ،31 مارچ کو لاہور میں واہگہ باڈر پر احتجاج کیا جائے گا ۔
