کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے : رہنما ایم کیو ایم

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی پروفیسر مجیب الدین کو مبارکباد

قومی اسپورٹس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ریاض حسین پیر زادہ

وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت

انڈونیشیا : فٹ بال میچ میں گول کیپرکی ٹکر سے کھلاڑی جاں بحق

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے : رہنما ایم کیو ایم

حیدرآباد: کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے اور جو نظام کی تبدیلی کےلئے جدوجہد کرتے ہیںوہ شہادتوں کی تاریخ رقم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ و صوبائی مشیر عبد الحسیب نے گذشتہ روز پکا قلعہ گراونڈ حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیرعادل صد یقی ، معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج عمر قریشی و اراکین یاور فیصل ،سلیم معظم ،ارااکین و ایم پی ایز زبیر احمد خان ،عائشہ آفتاب ،رعناانصار،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،راشدخلجی ،دلاور قریشی سمیت سیکٹر و یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔انہوں نے مذید کہاکہ جان ،مال اور وقت اگر کسی بڑے مقصد میں لگائیں تو وہ مقصد و مشن ضرور کامیابی حاصل کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمے کےلئے ناصرف آوا ز حق بلند کی بلکہ اس جد وجہد میں ریاستی جبر و تشد دکا سامنا کیا مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا کیونکہ ایم کیوایم کی جدوجہد سچائی پر مبنی ہے اور ایک بڑے مقصد کےلئے ہے اورجن کے مقاصد بڑے ہوتے ہیں وہ کامیابی ضرور حاصل کرتے ہیں۔اجلاس سے معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم صرف دعوے نہیں کرتے بلکہ اپنے قائد کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارے قائد کے خلاف سازشیں کر نے والے عناصر ماضی کی طرح رسواءاور ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی طاقت ملک کی مظلوم و محکوم عوام ہے اوردنیا بھر میں افرادی قوت سے بڑی کوئی قوت نہیں ہوسکتی اور 25مئی کو قائد تحریک سے اظہاریکجہتی کی ریلی میںعوامی قوت کا بھر پور مظاہرہ ہوگا۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر عادل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باطل قوتیں ایک بارپھر ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے اور ہم اپنے اتحاد سے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے اور قائد تحریک الطاف حسین کےلئے اپنے لہو کا آخری قطرہ تک قربان کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی ریلی ایک تاریخ ساز ریلی ہوگی جو تمام سازشوں کا خاتمہ کریگی ۔اجلاس سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی ریلی میںحق پرست عوام کی بھر پور شرکت باطل قوتوں اور عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیگی کہ قائد تحریک کے خلاف سازش کے سامنے مظلوم و محکوم عوام چٹان ثابت ہونگے ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اگر باطل قوتوں نے قائد تحریک کے خلاف سازش کی گئی تو حیدرآباد کی حق پرست عوام و کارکنان

مزید پڑھیں

ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

حیدرآباد: ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا۔ مہران یونیورسٹی جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کے طور پر اپنی ذمیداریاں سنبھال لی ہیں ، اور آئندہ چار سال کے لیے یونیورسٹی کے سربراہ ہونگے، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد صفر میرجت نے انھیں ایک مختصر تقریب میں چارج دیا۔ سندھ زرعی یونیورسٹی میں آمد کے دوران سینکڑوں ملازمین نے ان پر پھول نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر اساتذہ تنظیم کے صدر لیاقت علی جمالی، ڈاکٹر جان محمد مری، مجاہد لغاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، دوسری جانب آل سندھ یونیورسٹیز ایمپلائیز فیڈریشن کے چیئر مین حسین بخش ویسر، محمد اسلم گھمرغلام نبی بھلائی، محمد حنیف جمالی، اور دیگر نے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صحرائی اس سے قبل مہران یونیورسٹی جام شورو میں ڈائریکٹوریٹ آف کنٹیونئنگ ایجوکیشن، ریسرچ، انوینشن اینڈ کمرشلائزنگ(سیرک) میں بطور ڈائریکٹرخدمات سرانجام دے رہے تھے، ڈاکٹر صحرائی خیرپورمیرس میں مہران یونیورسٹی کے انجنیئرنگ میں بانی پرنسپل بھی رہ چکے ہیں، وہ ایچ ای سی کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور بہترین تحقیقی مقالے لکھنے کے باعث تعرفی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل ترجیعی بنیادوں پر حل ہوں اور مہران یونیورسٹی کے ملازمین کو ملنے والی مراعات یکسان ہوں، اس موقع پر سابق وائیس چانسلر ڈاکٹر محمد صفر میرجت، ڈاکٹر شمس الدین تنیو، ڈاکٹر نور محمد سومرو، ڈاکٹر مقصود انور رستمانی، ڈاکٹر ظہیر الدین میرانی، ڈاکٹر الطاف سیال، ڈاکٹر صغیر احمد شیخ، مختلف انتظامی اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں

مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی پروفیسر مجیب الدین کو مبارکباد

حیدرآباد: مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کو سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر کہا ہے کہ اس وقت سندھ کے 5 جامعات میں وائس چانسلر مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں جو مہران یونیورسٹی میں میرٹ کی ساکھ کا بڑا ثبوت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی شہید بینظیر آباد ، سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کراچی، داﺅد انجنئیرنگ یونیورسٹی کراچی اور اب زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرس کا تعلق مہران یویورسٹی سے ہے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز صغیر احمد میمن، ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ اور مہران یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے دیگر سربراہان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کو زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد دیں ۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی مہران یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف کنٹینوئنگ ایجوکیشن (سیرک) کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں

قومی اسپورٹس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: ریاض حسین پیر زادہ

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے معاملے کو غیر جانبدارانہ انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے حکام کے سامنے معاملہ دوبارہ اٹھائیں گے،قومی اسپورٹس پالیسی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قانون پرسب کو عمل درآمد کرنا ہوگا، کھیلوں کے معاملات پر اسپورٹس ٹریبونل تشکیل دیاجائے گا۔ ریاض پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں گورننس کا نظام کمزور ہے جس کے باعث ہرفیڈریشن نے للکارنا شروع کردیا ہے،پی ایس بی کی گورننس کو بہتربنایا جارہا ہے۔ ہم کھیلوں سے متعلق معاملات کو ایک پلیٹ فارم پرتشکیل دینے کے لیے اسپورٹس ٹریبونل تشکیل دیں گے،جس کی تشکیل سے قبل تمام فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے متعلق ہر معاملے پراگر عدالتوں میں ہی جانا ہے تو پھرحکومتی پالیسیوں اور قوانین کا کیافائدہ ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ پی او اے کے معاملے پرحکومتی موقف، سپریم کورٹ کی ہدایات اورسینیٹ کی قرارداد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے حکام کو جلد پیش کریں گے تاکہ اس تنازع کوحل کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں

وسیم اکرم کا قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت

ممبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے دامن چھڑا لیا۔ بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ 2015 تک تو میرے پاس فرصت بالکل نہیں ہے، ویسے بھی جو مجھ سے رابطہ کرے اس کے لیے میرے مشورے حاضر ہیں، میں پہلے بھی ایسا کرتا رہا اور اب بھی تیار ہوں۔ انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ پاکستانی پلیئرز کی موجودگی سے انڈین پریمیئر لیگ کی مقبولیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، ہمارے ملک میں ایونٹ کو کافی پسند کیا جاتا ہے، جب اس میں وہاں کے کھلاڑی بھی موجود ہوں گے تو پھر دلچسپی مزید بڑھ جائے گی، پاکستان کے شائقین کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بہت پسند کرتے ہیں۔ وسیم اکرم آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔

مزید پڑھیں

انڈونیشیا : فٹ بال میچ میں گول کیپرکی ٹکر سے کھلاڑی جاں بحق

جکارتہ: انڈونیشین فٹ بال پریمیئر لیگ کے دوران مخالف ٹیم کے گول کیپر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا کھلاڑی جاں بحق ہوگیا۔ انڈونیشین پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں پیرسیراجا کلب کے اسٹرائیکر عقلی فیروز گول کرنے کی کوشش میں مخالف ٹیم کے ڈی میں داخل ہوئے تو سیگلی کلب کے گول کیپر آگس رحمان نے ہوا میں اچھل کر فیروز کی گول کرنے کی کوشش روکی تو اس دوران گول کیپر کے نوکیلے جوتے فیروز کے جسم میں پیوست ہو گئے اور وہ زخمی ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے جہاں سے وہ بقیہ میچ دیکھتے رہے تاہم شدید تکلیف کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مزید پڑھیں