انگلینڈ ایشنرسے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کر ے گا

ذکا اشرف پر کرپشن کا انکشاف ،پی سی بی آڈٹ رپورٹ

کیلی فورنیا سائیکل ریس: بریڈلے ویگنز نے دوسرا مرحلہ جیت لیا

ڈک ورتھ لوئس ٹی ٹوئنٹی میں کا ر آمد نہیں ہے : ڈیل اسٹین

الخدمت کا سیلاب متاثرین میں مکانات کی تقسیم

طاہر زمان کی والدہ کے انتقال پر اقبال قاسم و دیگر کا اظہار تعزیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

انگلینڈ ایشنرسے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کر ے گا

لندن: انگلینڈاگلے سال ایشنر سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی میزبانی کر ے گا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مئی 2015میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ ،پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا ۔سیریز کا پہلاٹیسٹ 21مئی سے لارڑ ز میں شروع ہوگا ۔انگلینڈ کر کٹ بورڑ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ایشنر سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں طرز کی سیرز کی میزبانی کے لیے ہم بہت خوش ہیں۔

مزید پڑھیں

ذکا اشرف پر کرپشن کا انکشاف ،پی سی بی آڈٹ رپورٹ

لاہور: پی سی بی کے سابق چیئر مین ذکا اشرف پر دو کروڑ80 لاکھ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔سابق چیئرمین بیرون ملک دوروں پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گئے جس کا کوئی ریکارڈموجود نہیں،پی سی بی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میںسابق چیئر مین کے دور میںبھاری کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جہاں اختیارات کا نا جائز فائدہ بھی اٹھایا گیا ہے ،کرپشن میں بورڈ کے لیے گاڑیوں کا لین دین بھی ہوا ہے جبکہ تمام نا جائز اخراجات کا کوئی ریکارڈموجود نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

کیلی فورنیا سائیکل ریس: بریڈلے ویگنز نے دوسرا مرحلہ جیت لیا

کیلی فورنیا: برطانوی سائیکلسٹ بریڈ لے ویگنز نے ٹور آف کیلی فورنیا سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ جیت کے ساتھ ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل کرلی ۔ٹیم اسکائی کے چونتیس سالہ رائیڈر نے بیس کلومیٹر سے طویل فاصلہ 23منٹ اور18 سیکنڈز میں طے کیا۔ آسٹریلیا کے ڈینس روہن 44سیکنڈزکے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ بریڈلے ویگنز مجموعی برتری میں 5گھنٹے سات منٹ اور پینتیس سیکنڈ کے ساتھ سب سے آگے ہیں, ڈینس روہن دوسرے اور امریکا کے فینی ٹیلر تیسرے نمبر پر ہیں۔ لندن اولمپکس میں ٹائم ٹرائل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ویگنز2012 میں بھی ٹورآف کیلی فورنیا جیت چکے ہیں۔ سات سو بیس کلو میٹر طویل کیلی فورنیا ریس میں دنیا بھر سے128 سائیکلسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

ڈک ورتھ لوئس ٹی ٹوئنٹی میں کا ر آمد نہیں ہے : ڈیل اسٹین

دبئی: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ ٹی ٹوئنٹی میں کارآمد نہیں ہے ۔ آئی پی ایل میں سن رائزز حیدرآبا د کی نمائندگی کرنے والے اسپیڈ اسٹار ڈیل اسٹین رواں سیزن میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پرسب سے ذیادہ بحث کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اسٹین کا کہنا ہے کہ چینجنگ روم میں یہ موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہتا ہے۔ گزشتہ روز حیدر آباد کی ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دہلی کو شکست سے دوچار کر دیا تھا جس میں اسٹین نے دو وکٹیں ہتھیا لی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح ڈک ورتھ لوئس کی حساب کتاب کی جاتی ہے وہ ٹی ٹوئنٹی میں کام نہیں آتی لیکن جب تک اس کے متبادل کوئی موثر طریقہ نہیں اپنا یا جا تا تب تک ہمیں اس پر ہی اکتفا کر نا پڑے گا، ٹاس کرکے نتیجہ نکالنے سے تو یہ نظام بہتر ہے۔

مزید پڑھیں

الخدمت کا سیلاب متاثرین میں مکانات کی تقسیم

کراچی: الخدمت فاﺅنڈیشن نے ضلع کشمور میں 60مکانات سیلاب متاثرین میں تقسیم کردیے ،مکانات کی تعمیر پر 70لاکھ روپے لاگت آئی۔مکانات متاثرین کے حوالے کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن اللہ اور اس کے رسولﷺ کی رضا کے لیے ملک و قوم کی خدمت کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن مختلف شعبوں میںمستحقین کی خدمت کررہی ہے اور انشا ءاللہ یہ سفر جاری رہے گا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن نے غیر ملکی این جی اوز کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے لیے مزید150مکانات کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر قیم جماعت اسلامی سندھ ممتاز سہتوکا کہنا تھا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن نے ہمیشہ غریب اور محروم طبقات کی مدد کی ہے ،بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںبھر پور کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں

طاہر زمان کی والدہ کے انتقال پر اقبال قاسم و دیگر کا اظہار تعزیت

کراچی: پاکستان اور نیشنل بینک ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن طاہر زمان کی والدہ انتقال کر گئی، مرحومہ کو گوجرہ میں سپر د خاک کر دیا گیاہے ، نماز جنازہ میں نیشنل بینک ایچ آر گروپ کے سربراہ کو ثر اقبال ملک ،شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔انھوں نے طاہر زمان کے اس سانحہ پر گھرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حا صل ہونے کے لیے دُعا کی گئی ۔ اس کے علاوہ پی ایچ ایف نے نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ اور ایس ایچ اے کے سیکرٹری اطلاعات غلام محمد خان کو قومی جونئر ہاکی چیمپئن شپ کا میڈیا کو آرڈینیٹرمقرر کر دیا۔

مزید پڑھیں