لاہور(پی پی آ ئی) حکمران اتحاد کی جانب سے پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر پنجاب میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ق لیگ اور جے یو آئی ایف کی اہم مشاورت جاری ہے جبکہ پنجاب میں تبدیلی کے لیے بڑا مشن سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں موجود سابق صدر آصف علی زرداری چند روز میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونگے اور کچھ دن پنجاب کے دل لاہور میں ہی قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی رہنماؤں اور ایم پی ایز سے سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت پہلے مرحلے میں پنجاب میں تبدیلی کی خواہاں ہے۔واضح رہے کہ پنجاب میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت موجود ہے۔
Next Post
حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام انتخابات پر رضامندی ظاہر کر دے: فواد چوہدری
Fri Nov 25 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام انتخابات پر رضامندی ظاہر کر دے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاسی فیصلوں […]
