آزادکشمیر،وادی نیلم ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین کھائی میں گر گئی،ایک ہی خاندان کی 5 خواتین جاں بحق

مظفر آ باد(پی پی آ ئی) آزاد کشمیر میں 31 سال بعد آج بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، اسی دوران وادی نیلم میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین حادثے کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ووٹرز کو پولنگ سٹیشن لے جانیوالی وین کھائی میں گر گئی،حادثے میں ایک ہی خاندان کی 5 خواتین جاں بحق جبکہ7 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

Next Post

پیمرا نے اعظم سواتی کی تقریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگا دی

Sun Nov 27 , 2022
اسلام آباد (پی پی آ ئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیمرا کی جانب […]