دادو(پی پی آئی)محکمہ تعلیم سندھ میں پرائمری ا سکول ٹیچر بھرتی ہونے کے بعد ضلع دادو کا نادر علی رند اٹلی چلا گیا۔ نادر علی رند اس سال 29 جنوری کو بیرون ملک سے پاکستان پہنچا اور 16 مئی کو سرکاری نوکری کا آفر لیٹرحاصل کیا۔16 مئی کو ہی پولیس ویریفکیشن اور سول ہسپتال دادو سکی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی۔اور 23 جون 2022 کو دوبارہ ملک سے باہر چلا گیا، جس کے بعداموسم گرما کی تعطیلات شروع ہو گئیں بعدازاں سیلاب اور بارشوں کے باعث سرکاری سکول بند رہے۔پی پی آئی کے مطابق اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر معلوم ہوا کہ نادر علی رند نے کئی ماہ سے اپنی ملازمت پر حاضری نہیں دی ہے، جس کے بعد اس کی تعیناتی منسوخ کر دی گئی۔
Next Post
”اسمبلیاں ٹٹن دا معاملہ اللہ تے سٹ دیو“ چوہدری پرویز الٰہی کارانا ثناء اللہ سے دلچسپ مکالمہ
Tue Nov 29 , 2022
راولپنڈی (پی پی آئی) پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پرویز الٰہی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب آپ کے ہاں رواداری ختم ہورہی ہے،جس پر چوہدری […]