جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند، شہریوں کو مشکلات

لاہور(پی پی آ ئی) پنجاب بھر دھند کی شدت میں اضافے نے ٹریفک کی روانی کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک، لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے رجانہ تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ پشاور ٹال پلازے سے برہان اور سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک، موٹروے ایم ون پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک جبکہ سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسما عیلہ تک بند ہے۔پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرائیورز فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری ڈرائیو نگ سے گریز کریں۔ جب کہ کسی بھی معلومات اور مدد کی صورت میں موٹر وے پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کریں۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔