کراچی(پی پی آ ئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کر دی گئی ہے، اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مصر میں بین الاقوامی سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھیں، تاہم پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ ملک بھر میں اس وقت انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔واضح رہے کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پیدا ہوئی تھی، سب میرین کیبل پر ایک سے زائد کٹ لگنے کی اطلاعات تھیں، جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی، پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی تھی۔
Next Post
کوئٹہ،پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،2 افراد جاں بحق متعدد زخمی
Wed Nov 30 , 2022
کوئٹہ(پی پی آ ئی) کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب خود کش دھماکے میں 2 افراد بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بلیلی کسٹم کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب ہوا، دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں متعدد پولیس اہل […]
