جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ،پولیس ٹرک کے قریب دھماکا،2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوئٹہ(پی پی آ ئی) کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب خود کش دھماکے میں 2 افراد بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بلیلی کسٹم کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب ہوا، دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں متعدد پولیس اہل کار زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 16 اہلکار شامل ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے دھماکے کے مقام کی سرچنگ کا عمل جاری ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق پولیس اہل کار پولیو مہم کی ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ دھماکا ہوا، دھماکے میں پولیس کے ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔