پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا

اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 25.5فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔ برآمدات، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارہ، ترسیلات زر، درآمدات، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ 438 ارب روپے تھا۔کرنٹ اکاونٹ خسارے میں چار ماہ میں کمی ہوئی اور گزشتہ برس کے5 ارب30 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2ارب 80کروڑ ڈالر ہے۔جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چار ماہ میں بیرون ملک سے9 ارب90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس 10 ارب80 کروڑ ڈالر تھیں۔

Next Post

نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی

Wed Nov 30 , 2022
اسلام آباد (پی پی آ ئی) نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی۔ ثبوت نہ ملنے پر انکوائریز بند کیں۔ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔ نیب نے کہا ہے کہ تین سالوں […]