جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کمیٹی بنا دی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی بنا دی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی ہے۔ پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہونگے۔ اسکے علاوہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات اور ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔ مقامی فارماسوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور، توقیر الحق جبکہ ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کرینگی۔