جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی کو ئٹہ دھما کے کی مذمت دہشت گردی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا:میر عبدالقدوس بزنجو

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت دی۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے۔ واقعے میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔خیال رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔ دھماکہ بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر ہوا، جس میں 16 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی۔