سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الخدمت عالمی یوم معذورپرسندھ میں 300وہیل چیئرز تقسیم کرے گی

جیکب آباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوروں کے عالمی دن پروہیل چیئرز کی تقسیم، آگاہی واک،سیمیناراور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی3دسمبر کوعالمی یوم معذور پرحیدرآباد، سکھر،بدین، تھرپارکر، گھوٹکی،جیکب آباد،کشمور اور مٹیاری سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع میں آگاہی واک، وہیل چیئرز کی تقسیم سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ پروگرامات میں الخدمت سندھ کے صدرڈاکٹرسیدتبسم جعفری سمیت مختلف سماجی شخصیات شرکت کریں گی اور300سے زائد مستحق معذوروں کومفت وہیل چیئر زفراہم کی جائیں گی۔