کراچی (پی پی آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کچلاک اور دیگر علاقوں میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور پولیس ٹرک پر وحشیانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیو مہم میں قوم کی خدمت کرنے والے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار ان بے رحمانہ حملوں کے باوجود بھی انتہا ئی جرات کے ساتھ ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لیے اپنی جانوں کی قیمت پر قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابقپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ پولیو ورکرز اور انکے محافظ پولیس اہلکار ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔معصوم لوگوں پر اس طرح کے سفاقانہ حملے قابل قبول نہیں۔ ہم وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیو مہم کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھایا جائے تاکہ پولیو ورکرز اور پولیس اہل کاروں کی جانیں بچائی جاسکیں۔
Next Post
الخدمت عالمی یوم معذورپرسندھ میں 300وہیل چیئرز تقسیم کرے گی
Thu Dec 1 , 2022
جیکب آباد(پی پی آئی)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت معذوروں کے عالمی دن پروہیل چیئرز کی تقسیم، آگاہی واک،سیمیناراور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی3دسمبر کوعالمی یوم معذور پرحیدرآباد، سکھر،بدین، تھرپارکر، گھوٹکی،جیکب آباد،کشمور اور مٹیاری سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع میں آگاہی واک، وہیل چیئرز کی تقسیم سمیت مختلف […]