اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسولز برآمد کر لئے گئے۔ اے این ایف نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کار سے 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔ مردان کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ مْلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔
Next Post
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6پیسے کا اضافہ
Fri Dec 2 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی)ڈالر کی قدر میں اضافہ نہ رک سکا،روپے کے مقابلے میں مزید مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 6پیسے کا اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 223.69وپے سے بڑھ کر 223.75روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کے مطابق طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی […]
