جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کو ئٹہ،سینیٹراعظم سواتی 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کو ئٹہ (پی پی آ ئی) اداروں کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا،عدالت نے اعظم سواتی کا5 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔عدالتی میں پیشی کے وقت قاسم سوری سمیت دیگر قائدین بھی عدالت پہنچے، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے۔واضح رہے کہ اعظم سواتی کو پاک افواج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ ان پرعوام کو پاک افواج کے خلاف اکسانے کا بھی الزام عائد ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کیخلاف کچلاک، گوادر، ڑوب اور بلوچستان کے دیگر شہروں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔