لاہور(پی پی آ ئی)لاہورسمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پروزی الٰہی نے لاہور میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسموگ میں کمی کے لئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے، اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل منگل کے روز پہلے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔
Next Post
کراچی بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینر پھنس گئے ملک میں پیاز، ادرک اور لہسن کی قلت کا خدشہ
Tue Dec 6 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی)کمرشل بینکوں کی جانب سے دستاویزات کی عدم فراہمی کی بنا پر کراچی کی بندرگاہوں پر درآمدی پیازم ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے۔ملک کے کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات کی فراہمی سے انکار […]
