حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے، صدر مملکت اور اسحاق ڈار کی اہم ملاقات

اسلام آ باد(پی پی آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت سے آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ملاقات کریں گے، جس میں پالیمانی امور اور قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے اسحاق ڈار کی دو ملاقاتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

Next Post

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

Wed Dec 7 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے افسروں سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای او خواجہ توصیف احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں اس عزم کا اظہار […]