لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے افسروں سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای او خواجہ توصیف احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی منصوبہ میں معاونت کرے گی۔ذرائع کے مطابق آغا خان فاؤنڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے لئے 70 ملین روپے فراہم کرے گی، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے منصوبہ کیلئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Next Post

رواں برس لاہور میں پولیو وائرس کی چوتھی مرتبہ تصدیق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی

Wed Dec 7 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈپولیووائرس کی تصدیق کردی ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کے مطابق لاہور سے 17 اور ڈیرہ اسماعیل خان نے 19 نومبر کو نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کو […]