اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر

لاہور(پی پی آ ئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لاہورکے مختلف علاقوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس 400 سے بڑھ گیا۔آلودگی پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور میں سرکاری، نجی اسکول اور نجی کمپنیاں 3 روز بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، ملازمین گھروں سے کام کر سکیں گے۔
یاد رہے لاہور گزشتہ کئی روز سے ائیر کوالٹی انڈیکس پر دنیا کا پہلا آلودہ ترین قرار دیا جا رہا ہے۔فضائی آلودگی کی وجہ سے لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور بچوں، بڑوں اور خواتین کو سانس کی تکلیف سمیت متعدد طبی مسائل کا سامنا ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک بہترین ہوتا ہے، 50 سے 100 معتدل، 100 سے 150 حساس افراد کے لیے غیر صحت مند، 150 سے 200 مضرِ صحت، 200 سے 300 انتہائی مضرِ صحت اور 300 سے 500 خطرناک ہوتا ہے۔