جکارتہ (پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے انڈونیشیا میں جاری بالی جمہوری فورم میں انڈونیشیا ئی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام کیلیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت ایک آزاد معاشرے کی بنیاد ہے۔ جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے عوام پر مبنی جمہوریت کیلیے کوشاں رہا ہے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افسانے کی جمہوریت کو حقیقت کی جمہوریت سے بدلنا ہے۔ مالی وسائل کی بہتر اور منصفانہ تقسیم کیلیے عالمی مالیاتی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
Next Post
ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات
Thu Dec 8 , 2022
کراچی (پی پی آئی) نئے ایڈمنسٹریٹرکراچی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور پاکستان متحدہ قومی مؤمنٹ (ایم کیو ایم) میں ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ریر صدرات اجلاس ہوا،پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے ایم […]
