چودھری شجاعت سے سابق گورنر چودھری سرور کی ملاقات

لاہور(پی پی آئی )مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان کے پی، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق تفصیلی گفتگوہوئی۔پی پی آئی کے مطابق سابق گورنر چودھری محمد سرورنے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کیلئے تمام جماعتوں کا ایک پیج پر ہونا لازم ہے، چودھری شجاعت پاکستانی سیاست میں مفاہمت کی علامت ہیں، ان کاکہناتھا کہ یہ وقت سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا ہے۔چودھری شجاعت نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو ملک کا مفاد مدنظر رکھنا چاہئے۔

Next Post

ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، شرجیل میمن پنجاب حکومت ختم کر نے والے وزرا سے حلف لے رہے ہیں

Thu Dec 8 , 2022
کراچی (پی پی آئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ شرجیل میمن بولے لانگ مارچ سے عدم استحکام پیدا کیا گیا۔ پنجاب میں کنٹریکٹ پر وزارتیں دی جارہی ہیں۔ ایک طرف عمران خان کہہ رہے ہیں پنجاب حکومت ختم کریں […]