کراچی (پی پی آئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے ملک نئے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ شرجیل میمن بولے لانگ مارچ سے عدم استحکام پیدا کیا گیا۔ پنجاب میں کنٹریکٹ پر وزارتیں دی جارہی ہیں۔ ایک طرف عمران خان کہہ رہے ہیں پنجاب حکومت ختم کریں گے اور دوسری طرف وزرا حلف اٹھا رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ آٹے کی قلت پنجاب میں ہے۔پی پی آئی کے مطابقوزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے پنجاب میں عجب سیاست ہو رہی ہے۔ پنجاب کابینہ میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے کہ ہم اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں۔ اغوا کے واقعات سب سے زیادہ خیبرپختونخواہ میں ہیں۔
Next Post
اسٹیبلشمنٹ نے نااہل، نالائق اور چھاتہ بردار قیادت مسلط کی؛لیاقت بلوچ بوسیدہ نظام اب نہیں چل سکتا، ہر انتخاب مزید تباہی لائے گا، خرابیاں بڑھتی جائیں گی
Thu Dec 8 , 2022
ہالہ (پی پی آئی) جماعتِ اسلامی کی مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے سربراہ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی انتخابی امور کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عمران سیاسی، انتخابی، اقتصادی بحرانوں کے سدھار کے لیے سنجیدہ نہیں۔ مذاکرات کا عمل سراسر دھوکہ ہے […]
