مشہور ادیب، افسانہ نگار، محقق غلام ربانی آگرو کی برسی منائی جائیگی

نوشہرو فیروز(پی پی آئی)سندھی اور اردو کے مشہور ادیب، افسانہ نگار، محقق غلام ربانی آگرو کے یوم وفات پر علمی و ادبی حلقوں نے سندھ بھر میں تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی فروغ ادب میں خدمات کو سراہا ہے۔مرحوم غلام ربانی آگرو سندھ یونیورسٹی کے پہلے پرو وائس چانسلر، سیکریٹری سندھی ادبی بورڈ، ڈائرکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان اور ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن تھے۔وہ05 نومبر، 1933کو نوشہرو فیروز کے گاؤں محمد خان آگرو میں پیدا ہوئے اور18 جنوری، 2010 کو حیدرآباد میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انھیں گاؤں محمد خان آگرو میں سپرد خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز اور صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوزا تھا۔

Next Post

مودی نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو باشندوں کے لیے جہنم بنادیا: نعیم خان دنیامقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے

Fri Dec 9 , 2022
نئی دہلی(پی پی آئی)غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے کشمیر کے حوالے سے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے بااثر عالمی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تیزی سے بگڑتی […]