عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی رہنما ؤں سمیت سکیورٹی عملہ طلب

لاہور(پی پی آئی) وزیرآباد میں کنٹینر حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے سکیورٹی عملے سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سیکیورٹی پر مامور عملے کو تفتیش میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔جے آئی ٹی نے یاسمین راشد، عمران اسماعیل سمیت مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ، حماد اظہر، فیصل جاوید اور زبیر نیازی کو بھی طلب کیا ہے جب کہ سابق پارٹی رہنما فیصل واوڈا کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تمام 35 افراد کو کل صبح 11 بجے سی سی پی او لاہور ا?فس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Next Post

وزیراعظم کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دیدیا گیا

Fri Dec 9 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔کابینہ میں شامل ہونے والے معاونین خصوصی کو نئے وزرائے مملکت کا درجہ دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر مملکت کا درجہ نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، مہر ارشاد احمد خان، رضا ربانی کھر، […]