لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسلام نے بنیادی انسانی حقوق کا مکمل مجموعہ دیا ہے، آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجابنے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا دن ہمیں ناانصافی یا زیادتی کو روکنے کے عزم کا درس دیتا ہے، دہشت گردی، جبر اور قتل و غارت سے انسانی حقوق کی پامالی کے بڑے عوامل ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدم مساوات پیدا کرنے والے غیر منصفانہ معاشی ڈھانچے سے انسانی حقوق متاثر ہوتے ہیں، کسی کو انسانی حقوق سے محروم کرنا انسانیت کی توہین ہے، امن تب ہی قائم رہ سکتا ہے جہاں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی ملک کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
Next Post
راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی لاہور ہا ئیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
Sat Dec 10 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرک رکن راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی اور راجہ ریاض سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ […]
