کرا چی(پی پی آ ئی) ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ملیر کورٹ کراچی میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔جام اویس کے علاوہ دیگر ملزمان میں محمد معراج، محمد سلیم، دودا خان، محمد سومار، احمدخان شور اور دیگر شامل ہیں۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہاں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔دوسری جانب مقتول ناظم جوکھیو کے ورثا نے جام اویس اور دیگر کے ساتھ صلح کی درخواست دائر کر رکھی ہے، صلح کی درخواست پر سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
Sat Dec 10 , 2022
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن کیس 12 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی 12 دسمبر کو سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کر […]
