اسلام آباد (پی پی آ ئی) 1971کی جنگ میں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے وطن کے عظیم سپوت سپاہی سوار محمد حسین شہید کا 51واں یوم شہادت ہفتے کے روز عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ سپاہی سوار محمد حسین شہید 18جون 1949کو گوجرخان کے علاقے ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔ 3ستمبر 1966 کو بری فوج میں بحیثیت ڈرائیور، 20 لانسرز آرمرڈ رجمنٹ کا حصہ بنے۔سوار محمد حسین کے دل میں ہمیشہ سے دشمن کے شانہ بشانہ لڑنے کا جذبہ معجزن تھا۔ 1971 میں دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو 20 لانسرز کو ضلع نارووال کے دفاع کی ذمہ داری سونپی گئی۔ سپاہی سوار حسین نے ظفر وال اور شکر گڑھ کے محاذوں پرسپاہ کو اسلحہ، بارود اور لڑاکا گشتی دستوں کو پہنچانے کا فریضہ نبھائی۔ اسی دوران سوار محمد حسین خود بھی بھاری مشین گن سے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے رہے۔10دسمبر کو سوار محمد حسین نے دشمن کو ہرڑ خورد گاؤں میں مورچے کھودتے دیکھا تو یونٹ کمانڈر کو اطلاع دی۔ اِسی اثنامیں سوار محمد حسین کے خون نے جوش مارا اور ساتھیوں کے ہمراہ دشمن پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے دشمن کے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کئے۔10دسمبر کو ہی دشمن نے سوار محمد حسین کو ٹارگٹ کرکے مشین گن نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے قوم کا یہ عظیم سپوت جام شہادت نوش کر گیا۔ سوار محمد حسین شہید کی لازوال داستان شجاعت پر اْنہیں نشان حیدر سے نوازا گیا۔
Next Post
حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی (ف)میں شامل
Sat Dec 10 , 2022
کوئٹہ (پی پی آ ئی)شکوے وشکایتیں اور اختلافات ختم کرنے پرحافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی (ف)میں شامل ہو گئے۔ذرا ئع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام(ف) (جے یو آئی)کے سربراہ مولانافضل الرحمان سے سابق پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کی ملاقات ہوئی ہے،مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر ہونے والی […]
