سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاڑکانہ میں ’پیپلز‘بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاڑکانہ (پی پی آ ئی) سندھ حکومت کی جانب سے چلائی گئی ’پیپلز بس سروس‘پر لاڑکانہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، بس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے میں مسافر محفوظ رہے ہیں۔ ذرا ئع کے مطابق لاڑکانہ کے الہ آباد تھانے کی حدود میں مسافر بس پر قبرستان کی جانب سے غیر نا معلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، پولیس کے مطابق تحقیقات ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے فائرنگ کی آواز آئی لیکن اسے نظر انداز کر دیا گیا، لیکن دوسری بار گولیاں سیدھی بس کو لگیں جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔