سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شرجیل میمن نے فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

کراچی(پی پی آ ئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایک اور جھوٹ، وزیراعلیٰ سندھ کا جہاز کافی دنوں سے ٹیکنیکل وجہ سے گراؤنڈ ہے اور ناقابل استعمال ہے جھوٹ بولنے سے پی ٹی آئی نے اپنی روایت کو جاری رکھا۔انہوں نے کہاکہ یاتواس کو ثابت کریں، ورنہ عوام سے ایک اور جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹو ئٹ میں لکھاتھا کہ ”پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے جہاز پر اعظم سواتی کو لاڑکانہ پہنچایا جاتا ہے جہاں قمبر پولیس اداروں پر تنقید کا جعلی کیس بناتی ہے اور انھیں لاڑکانہ سے قمبر پہنچایا جاتا ہے، یہ ہے پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سینیٹر کے انسانی حقوق“۔