پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں ہوں گے

لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں 16 دسمبر سے 6 جنوری تک کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7 جنوری کو شائع کی جائے گی، 9 جنوری سے 23 جنوری تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 12 فروری کو جاری کرے گا۔الیکشن کا کہناہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں ہوں گے، قوانین میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں تیسری دفعہ کر رہے ہیں۔

Next Post

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے:سٹیفن ڈوجارک

Sat Dec 10 , 2022
نیو یارک (پی پی آ ئی) ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق سٹیفن ڈوجارک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے مسائل پر بریفنگ دیتے یوئے بتایا موسم سرما کی آمد […]