وفاقی حکومت کا مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی حکومت کا مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کاروائیوں سے تحفظ دینا بھی ہے، ریکوڈیک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے گی۔قانون سازی کے لئے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری تحفظ بل میں سرمایہ کاروں کو غیر ضروری پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا، قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قانون سازی کا فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی شکایات پر کیا گیا، بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے یا قومی اسمبلی میں؟ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

Next Post

کراچی میں اگلے 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان

Sun Dec 11 , 2022
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم اگلے 3 روز کے دوران خشک رہے گا، 3 روز کے دوران راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا […]